سرائیکی وسیب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی ہے ۔

کوہ سلیمان نےبرف کی سفید چادر اوڑھ لی ، فورٹ منرو رات گئے سےابتک دس انچ سے زائدبرف ہوچکی ہے۔

ضلع ڈیرہ غازیخان میں واقع سرائیکی وسیب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے-

رات گئے ہونےوالی برفباری سے پوری وادی نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کا حالیہ سلسلہ آج دن بھر وقفہ وقفہ سےجاری رہنے کا امکان ہے
اب تک فورٹ منرو میں دس انچ سے زائد برف ہوچکی ہے۔

ڈیرہ غازی خان شہراورگردونواح میں رات بھروقفہ وقفہ بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

گزشتہ روز سے جاری رہنےوالی ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ تھم گیا ہے


تاہم ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت اب بھی برقرار ھے۔


اے وی پڑھو
🛑Daily Swail Baithak| Saraiki Wasson ich Flood 2025| Daily Swail
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
چُپات – کہاݨی ۔۔۔||وقاص قیصرانی بلوچ