دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے،اور تجزیے۔

بریکنگ ٹکرز//

ڈیرہ غازی خان:

جنوبی پنجاب کے معروف سیاحتی مقام فورٹ منرو میں سال کی پہلی برف باری شروع ۔  کوہ سیلمان کے پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔

ڈیرہ غازی خان: برف باری کے حسین نظارے دیکھنے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد نے فورٹ منرو کا رخ کرلیا۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں پولیو کے حوالیسے ضلع کونسل ہال میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا وائرس متاثرہ سے صحت مند بچے کو معذور کرسکتا ہے۔

بدقسمتی سے ضلع ڈیرہ غازی خان میں حال ہی میں دو پولیو کیس رپورٹ ہوچکے ہیں اس لئے مزید کسی کوتاہی کی گنجائش نہیں۔ہر بچہ کو پولیو ویکسین پلاکر ملک بالخصوص ضلع کا مستقبل صحت مند بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی اور ہر شعبہ کو مہم میں شامل کیا جائے۔

پولیو کے نقصان دہ اثرات سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ ضلع میں 14 جنوری سے شروع ہونے والی خصوصی پولیو مہم میں ہر ممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں۔پولیو کے قطرے نہ پلانے والوں کی نشاندہی کی جائے۔

مقدمات درج کرکے دیگر سخت کارروائی کی جاسکتی ہے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایا کہ پولیو مہم کیلئے مائیکرو پلان از سر نو مرتب کیا گیا ہے۔یموں کی تربیت کے ساتھ ضروری تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،ڈی ایچ او ڈاکٹر اطہر سکھانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا


ڈیرہ غازیخان

مانکا کینال ڈیرہ غازی خان کو بچوں کی سیرگاہ میں تبدیل کیا جائیگا۔کناروں کی ڈریسنگ کرکے گرین بیلٹس بنائی جائیں گی۔مانکا کے کناروں پر مقامی ثقافت سے مزین اونٹ ریڑھی چلائی جائے گی

جس میں سیٹوں کے ساتھ ایک سی ڈی اور دیگر تفریح کا سامان نصب کیا جائیگا۔بگھی میں لاؤڈ سپیکر نصب کیا جائیگا۔کناروں پر چھوٹے پارکس بناکر جھولے اور بنچز نصب کی جائیں گی۔کمشنر نسیم صادق نے ورکشاپ کا معائنہ کرتے ہوئے بگھی،جھولوں اور بنچز کی تیاری کے عمل کا جائزہ لیا۔

کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان ثقافت کو سامنے رکھتے ہوئے دونوں بگھی کو خوبصورت بنایا جائے۔

کمشنر نے اونٹ کی خریداری کیلئے بھی احکامات جاری کردئیے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ،چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر افسران موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان

میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈیرہ غازی خان کی خراب مشینری کی فوری مرمت کرکے فیلڈ میں لگانے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔

کمشنر نسیم صادق نے اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریکٹرز اور دیگر مشینوں کے انجن کی مرمت کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں۔

پرائیویٹ ورکشاپ کے ذریعے فوری کام شروع کرایا جائے۔کمشنر نے ڈرائیوروں کی مشاورت سے مشینری کے تمام نقائص دور کرانے کے احکامات جاری کئے۔

انہوں نے کہا کہ چار مکینیکل سویپرز کی مرمت کے بعد شاہراہوں کی صفائی پر لگا دیا ہے دیگر مشینری کو فنکشنل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ تمام مشینری فیلڈ میں کام کرتے نظر آنی چاہیے۔اس موقع ایم او سروسز عباس سرور،ملک رحمن اور دیگر موجود تھے۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق آر پی او عمران احمر اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ پیر 13 جنوری کو دس بجے دن سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک اپنے آفس میں کھلی کچہری لگائیں گے

اور عوام کے مسائل سنیں گے۔ضلع میں تعینات تمام محکموں کے افسران موجود ہوں گے۔

یہ بات اسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد صفات اللہ نے یہاں بتائی۔


ڈیرہ غازیخان

ڈسپنسرایسوسی ایشن صوبہ پنجاب کے چیئر مین محمد اسماعیل طیب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الائیڈ ہیلتھ کونسل نہ ہونے کی وجہ سے تمام پیرا میڈیکس بشمول،ڈسپنسر آتائی ہیں جب کہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلزکونسل بنانا وفاقی حکومت کاکا م ہے۔

کونسل بنا نا پیرامیڈیکس کے دائرہ اختیا رمیں نہیں ہے اس لیئے اسکا اطلاق ہم پر نہیں ہوتا گزشتہ چند دنوں سے محکمہ صحت کے نام آفیسران اور تمام ضلعی آفیسران کو ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے اختیار دے کر پیرا میڈیکس بشمول ڈسپنسروں کو اتائی قرار دے کر ان کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے پر متعین کر دیا

انہوں نے کہاکہ دفاتر میں سائیلین اور ہسپتالوں میں مریض بدترین مسائل کو شکار ہیں اور کریک ڈاؤن بھی انہی کیخلاف کیا جا رہا ہے۔جو میڈیکل فیکلٹی سے تعلیم یا فتہ اور رجسٹرڈ ہیں جو صرف میڈیکل فیکلٹی اور محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ جاب ڈسکرپشن اور اپنے سلیبس کے مطابق پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پر ووائڈر فسٹ مہیا کر رہے ہیں۔

میڈیکل فیکلٹی ایک خود مختیار اور ہر قسم کے اختیارات کا حامل ادارہ ہے لیکن اسکے باوجود اس تعلیم یا فتہ اور زیر تعلیم طلباء اتائی بن کر میڈیکل فیکلٹی اتائیت کی فیکٹری بن گئی ہے۔اس کو فوری طور پر بند کیا جائے

میڈیکل فیکلٹی خود مختیار ادارہ کے طور پر اپنے اختیارات استعمال نہیں کرتی اور پیرا میڈیکس کیلئے کردار ادا نہیں کرتی اور محکمہ صحت پنجاب پیرامیڈیکس بشمول ڈسپنسر کو اپنے جاب ڈسکرپشن اورسلیبس کے مطابق کا م کرنے سے روکتا ہے

اور بدترین کریک ڈاؤن جاری رکھا جاتا ہے اور اس سلسلہ میں تمام جاری کردہ لیٹر واپس نہیں لئے جاتے تو پیرامیڈیکس حق بجانب ہے

تو تمام سرکاری ہسپتالوں مین فسٹ ایڈ،ڈریسنگ،اور انجکشن لگانا بند کردیں۔انہوں نے تمام پیرا میڈیکس سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں لیڈران کی کال کا انتظار کریں۔


ڈیرہ غازیخان

پاکستان تحریک انصاف نے ضلعی اور سٹی کارپوریشن کی تنظیم نوکردی ضلع اور سٹی میں دودو نائب صدور جبکہ دو دوضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر کردیئے گئے

چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی رکن پنجاب اسمبلی سردار احمد علی خان دریشک کو ضلعی صدر اور مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی کے چھوٹے بھائی محمدلطیف خان پتافی کو ضلعی جنرل سیکریٹری مقررکردیا گیا۔پی ٹی آئی ساوتھ پنجاب کے جنرل سیکرٹری بیرسٹرعلی رضادریشک کی جانب سے جاری کیے گئے

نوٹیفیکشن کے مطابق حفیظ اللہ شاہ سینئر نائب صدر، شفقت آفتاب کھتران نائب صدر، غلام حیدر نائب صدر، یاسرخان درانی ایڈ یشنل جنرل سیکرٹری جی ایس، محمد وسیم مستوئی سیکرٹری فنانس، ملک محمد حنیف سیکرٹری انفارمیشن، سید محمد کاشف شاہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری،عرفان اعظم ڈپٹی جنرل سیکرٹری، اورشیر زمان خان گورمانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقررکیا گیا ہے

اسی طرح ملک محمد اقبال ثاقب کو سٹی صدر، سردار نیازی کوسینئر نائب صدر، ندیم ناہڑ کونائب صدر،ارسلان خٹک کو نائب صدر،اخوند ہمایوں رضا کو جنرل سیکرٹری، حذیفہ قاسمی کو ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،

ثاقب محمودملک کوڈپٹی جنرل سیکرٹری، خرم اسحاق مستوئی کوسیکرٹری فنانس اور شہ روز سانول کوسکیرٹری انفارمیشن مقرر کیا گیا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

کالج روڈ پر لگایا گیا کھجور کا درخت اچانک زمین بوس ہوگیا۔ دوافراد زخمی، موٹر سائیکل زد میں آنے سے تباہ ہوگیا تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان خان بزدار کی ہدایت پر انکے آبائی شہر ڈیرہ غازیخان میں شجر کاری مہم کے تحت پودے لگائے جا رہے ہیں

اور اس کے ساتھ ہی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لیے شہر کی مختلف شاہراہوں پر تقریباً تین ماہ قبل بڑ ے بڑے کھجور کے درخت نصب کیے تھے ان درختوں سے ایک درخت جو کہ غازی میڈیکل کالج گیٹ کے سامنے لگایا گیا تھا وہ درخت گزشتہ روز اچانک زمیں بوس ہوگیا۔

درخت گرنے سے شہری تو محفوظ رہے مگر ایک گزرنے والا موٹر سائیکل اس کی زد میں آ کر حادثہ کا شکار ہو گیاموٹر سائیکل پر سواردو افراد محسن علی اور منیب جو کہ قصبہ سمینہ کے رہائشی تھے معمولی زخمی ہو گئے

جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کر دیا گزشتہ روز نہ کوئی آندھی آئی نا تیز ہواتھی اس کے باوجود درخت گر گیا

جس کی تمام تر ذمہ داری نااہل ٹھیکیدار اور پی ایچ اے کے آفیسران پر عائد ہوتی ہے انہوں نے کمشنر نسیم صادق اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق سے واقعہ کی انکوائری کراتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

نومنتخب صدر بار ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان سردار نسیم خان کھوسہ نے کہا ہے کہ میری کامیابی میرے دوستوں کی مرہون منت ہے

جبکہ قانونی کی حکمرانی اور وکلاء کی عزت و نفس و وقار کو قائم رکھنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ

جمہوریت کی سر بلندی کے کام کریں گے اور جونیئرز وکلاء کے لئے چیمبر ز کی الاٹمنٹ و لائبریری کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے بھر پور کردار ادا کریں گے

کامیابی کے بعد نو منتخب جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار بلال احمد خان بوہڑ نے کہا ہے کہ سینئرز وکلاء کی سرپرستی میں نوجوان وکلاء نے بھر پور ساتھ دیا جن کا مین دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں انہوں نے کہا کہ

عدلیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کر یں گے جبکہ ینگ وکلاء کے چیمبرز کی الاٹمنٹ بھی میری اولین ترجیح ہے اور وکلاء کے حقوق اور ان کی فلاح و بہبو د کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔


ڈیرہ غازیخان

بار ایسوسی ایشن ڈیرہ غازیخان کی مجلس عاملہ کے امیدواروں کی موخر ہونے والی گنتی آج ہو گی11جنوری کو بارکے دیگر عہدوں سمیت مجلس عاملہ کے امیدواروں کا انتخابی مرحلہ مکمل ہو گیا تھا تاہم مجلس عاملہ کے امیدواروں کی گنتی بوجوہ موخر کردی گئی تھی

الیکشن بورڈ کے چیئرمین سردار عبدالغنی خان کھوسہ نے بتایا کہ آج 13جنوری کو دن دو بجے مجلس عاملہ کے امیدوروں کے ددٹوں کی گنتی کی جائے گی اور کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا

واضح رہے کہ مجلس عاملہ کی دس نشستوں پر 26 امیدواروں میں اعجاز حسین جتوئی،جنید ستار صدیقی،امیر حمزہ خان نیازی،حیدر کفایت عباسی،رانا عبدالستار،رفیق احمد خان لنڈ،محترمہ روبینہ ارشاد بھٹی،

ریاض حسین قریشی،ریحان الحسن سیال،سعد عمران خان نیازی،سلیم اختر راجہ،صداقت علی ناصر ملکانی،طارق شبیر لنڈ،غضنفر عباس خان جلبانی،،محمد بخش میرانی،محمد ساجد خان،محمدطاہر خان راجپوت،محمد علی پتافی،

محمود نواز خان بابر،مرزا محمد ادریس،مسرت علی خان دستی،مشتاق احمد تنویر،مظہر حسین کارلو،مہتاب احمد احمدانی،

مہتاب احمد علیانی اور نبی بخش خان رمدانی شامل ہیں تاہم محمد باقر شاہانی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے تھے اور 26امیدواروں کو ووٹ ڈالے گئے تھے۔

About The Author