دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز نے سڈنی تھنڈرز کو چوالیس رنز سے شکست دے دی

سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں اسٹوینس پہلے نمبر پر آ گئے ہیں

بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز نے سڈنی تھنڈرز کو چوالیس رنز سے شکست دے دی۔میلبرن اسٹارز کے مارکوس اسٹوینس نے اناسی گیندوں پر ایک سو سنتالیس رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔بگ بیش لیگ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں اسٹوینس پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔۔۔۔قومی باولر حارث روف نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔۔۔۔

بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز نے ایک اور فتح اپنے نام کر لی۔۔۔۔
سنسنی خیز میچ کے بعد میلبرن اسٹارز نے سڈنی تھنڈرز کو چوالیس رنز سے ہرا دیا۔۔۔۔
میلبرن اسٹارز کے دو سو انیس رنز کے تعاقب میں سڈنی تھنڈرز سات وکٹ کے نقصان پر ایک سو پہچتر رنز ہی بنا سکی۔۔۔۔
سڈنی تھنڈرز کے بین ڈوارشیز نے بیالیس رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔۔۔۔
کپتان موئسز نے اکتالیس،جورڈن سلک نے بتیس،ڈینیل ہجز نے بیس اور جیمز وینز نے سولہ رنز بنائے۔۔۔۔
میلبرن اسٹارز کے کلینٹ نے تین،سندیپ،لانس مورس،حارث روف اور ڈینیل ووریل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔۔۔۔
اس سے پہلے میلبرن اسٹارز نے ایک وکٹ کے نقصان پر دو سو انیس رنز بنائے۔۔۔۔
اوپنر مارکوس اسٹوینس نے اناسی گیندوں پر ایک سو سنتالیس رنز کی اننگز کھیل کر لیگ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا۔۔۔۔۔

About The Author