دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ریڈیو پاکستان کراچی کی عمارت میں موجود ’فنکارگلی‘ کا نام کیسے پڑا؟

بیٹوں کا ماننا ہے کہ موسیقی میں جدت آجانے کے بعد ہارمونیم سے زیادہ اسٹرنگز کے آلات کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ کانگو کی جگہ دربوکے اور کیون نے لے لی ہے۔

پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کے دارالحکومت کراچی میں
بندر روڈ پر قائم پرانے ریڈیو پاکستان کی عمارت آج بھی تاریخی اعتبار سے کئی روشن باب اپنے اندر محفوظ کیے ہوئے ہے۔

اس عمارت کے احاطے میں چھوٹی سی فنکار گلی اپنے وقتوں میں کافی شہرت رکھتی تھی۔

پرانا وقت نا سہی نئے ٹرینڈز سے ہم آہنگ نوجوان اس ورثے کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

قیام پاکستان کے بعد سن انیس سو اٹھاون میں بندر روڈ پر قائم پرانے ریڈیو پاکستان کی عمارت کے احاطے میں محمد سلیم نے موسیقی کے آلات مرمت کرنے کے لیے چھوٹی سی دکان خریدی۔

ریڈیو پاکستان کے عروج کے دنوں میں یہاں کئی معروف فنکاروں اور موسیقاروں کی چہل پہل ہوا کرتی تھی۔ اس گلی کا نام فنکار گلی پڑ گیا۔

سلیم اینڈ سنز نامی اس دکان کو محمد سلیم کے تینوں بیٹے چلاتے ہیں۔

بیٹوں کا ماننا ہے کہ موسیقی میں جدت آجانے کے بعد ہارمونیم سے زیادہ اسٹرنگز کے آلات کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ کانگو کی جگہ دربوکے اور کیون نے لے لی ہے۔

موسیقار احمد چھاگلہ نے قومی ترانے کی دھن جس ہارمونیم پر ترتیب دی اس کی مرمت کا کام بھی اسی دکان سے ہوا تھا۔

دکان پر اب اس تعداد میں فنکار تو نہیں آتے مگر ہارمونیم اور طبلے سے لیکر موسیقی کے تمام آلات اسی طرح فروخت کیے جاتے ہیں۔

About The Author