دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مظفر گڑھ سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)

حلیمہ ڈوپلمینٹ آرگنائزیشن کی جانب سے صحت و تعلیمی ادارے کیلئے کروڑوں کا20کنال رقبہ حکومت پنجاب کوعطیہ، کا انتقال کے بعد رقبہ حکومت پنجاب کے حوالے کردیا گیا،محکمہ بلڈنگ کی جانب سے تعمیر کیلئے حکومت پنجاب کو سفارشی لیٹر لکھ دیا گیا،

جلد ہسپتال وسکول کی تعمیر شروع ہوجائے گی،تعمیرات سے علاقہ کے ہزاروں افراد مستفید ہوں گے، اس بارے تفصیل کے،مطابق حلیمہ ڈوپلمینٹ آرگنائزیشن پنجاب کے جنرل سیکرٹری عابد جمشید شاہ نے بتایا کہ

HDOکی طرف سے پروگرام کے تحت 04کنال قطعہ اراضی مالیتی 30لاکھ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول جمشید علی آباد بستی کو ٹ طاہر تحصیل کوٹ اد وکو عطیتتا مختص کرکے محکمہ تعلیم تحصیل کوٹ ادو ضلع مظفرگڑھ کو تفویض کرکے قبضہ دے دیاہے

جہاں پر محکمہ تعلیم حکومت پنجاب جمشید علی آباد کی نئی بلڈ نگ تعمیر کرلے گی جبکہ حلیمہ ڈوپلیمنٹ آرگنائزیشن پنجاب کے جنرل سیکرٹری نے یہ بھی بتایا کہ تنظیم نے 16کنال رقبہ مالیتی 80لاکھ حلیمہ ڈوپلیمنٹ آرگنائزیشن سیف چیرئی ریلف پروگرام کے تحت بنیادی مرکز صحت جمشید علی آباد بستی کوٹ طاہر کوٹ ادو کے لیے محکمہ صحت حکومت پنجاب کے نام بحوالہ انتقال نمبر 6476/منتقل کردیا ہے

اس قطعہ اراضی پر محکمہ صحت بنیادی ہیلتھ یونٹ جمشید علی آباد کی نئی بلڈنگ تعمیر کر یگا،انہوں نے مزید بتایا کہ اس منصوبہ سے یونین کونسل پتی غلام علی کی 43ہزار سے زاہد آبادی اور گردونواح کی آبادیاں بنیادی صحت کی سہولیات سے مفید ہوسکیں گی

جبکہ تنظیم ہذا کے طرف سے تعلیم کے شعبہ میں بھی سکول سے دور بچوں کے لیے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول جمشید علی آباد غریب عوام دوست فلاحی منصوبہ ثابت ہوگا،

انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ بلڈنگ کی طرف سے دونوں منصوبہ جات کے لیے حکومت پنجاب سے بلڈنگ کی تعمیرات مکمل کرنے لیے 03 کروڑ کے فنڈ جاری کرنے کی سفارش کر دی گئی ہے

جس کی محکمہ صحت نے بھی تائید کی ہے انہوں نے اس کاوش کے لیے محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے ضلعی افران کا شکریہ ادا کیا

اور حکومت پنجاب سے فی الفور دونوں منصوبہ جات کی تکمیل کا مطالبہ کیا تاکہ عوام اس سہولت سے مفید ہوسکیں۔


کوٹ ادو

سردی کی شدت میں اضافہ، کوٹ ادو کے گنجان آبا علاقوں میں سوئی گیس بند،ریلوے لائن پار آبادی و شہری علاقوں کو جانے والی سوئی گیس کی اکثر لائنوں میں پریشر انتہائی کم،

لوڈ شیڈنگ بھی شروع کردی گئی،خواتین کو کھاناپکانے میں شدید دشواری، ملازمین سمیت سکول کے طلباء وطالبات بغیر کھائے پئے سکول جانے لگے،صارفین کا شدید احتجاج،لوڈ شیڈنگ ختم نہ کرنے اور پریشر نہ بڑھانے پر سڑکوں پر نکل کر احتجاج کی دھمکی،

اس بارے تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی کوٹ ادو کے گنجان آباد علاقوں میں سوئی گیس کئی روز سے بند ہے،

شہر کے گنجان آباد علاقہ بستی سندھی میں ایک ماہ سے سوئی گیس بند ہے جبکہ بس اڈہ،وارڈ نمبر1محلہ موچی والا، وارڈ نمبر11وارڈ نمبر12ریلوے لائن پار کی آبادی بخاری روڈ،سینما روڈ،محلہ غریب آباد،وارڈ نمبر14/E،ضیاء کالونی،وارڈ نمبر11،ٹبہ کربلا،محلہ نورے والا،محلہ گانمن والا،محلہ نیازی والا ویگرلائن پار علاقوں میں سوئی گیس کا پریشر انتہائی کم ہو گیا ہے

جسکی وجہ سے گھریلو خواتین کو کھانا پکانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے،دوسری طر ف لائن پاررات8بجے سے صبح7بجے تک گیس کی لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی ہے،مذکورہ ٹائم میں سوئی گیس نہ ہونے سے رات کے اوقات میں کھانا بنانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے

جبکہ صبح کے وقت نہ ہونے پرسرکاری ونجی ملازمین سمیت سکول جانے والے طلباء وطالبات بغیر ناشتہ کئے جانے پر مجبور ہو گئے ہیں،

صارفین چوہدری ندیم،راشد خان،محمد عثمان،حاجی ارشاد احمد دانش،رانا محمد سلیم،رانا محمد احمد،رانادین محمد،طارق محمود،فیض محمد،رانا محمد عمر،یامین حنفی،محمد جمیل،ذولفقار،ہاشم علی،ملک فیض کھر،مرید سکھانی نے کہا کہ

سردیاں بڑھتے ہی سوئی گیس بند ہو گئی ہے جبکہ ان کے علاقے میں پریشر انتہائی کم ہے جسکی وجہ سے انہیں شدید مشکلات ہیں،

انہوں نے محکمہ سوئی گیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے فوری طور پر لوڈ شیڈنگ ختم اور پریشر بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے،


کوٹ ادو

تحصیل کوٹ ادو کے 2 اہم بڑے تھانے انچارجوں سے خالی، 7روز قبل تبدیل ہونے والے 2 ایس ایچ اوز کی جگہ نئے ایس ایچ اوزنفسیات نہ کیے جاسکے، عارضی چارج لینے والے سب انسپکٹر بھی بیڈ ریسٹ پر چلا گیا،

ایس ایچ اوزتعینات نہ ہونے سے جرائم کی شرح بھی بڑھ گئی، لا ء اینڈ آڈرز کا بھی فقدان، گشت کا نظام بھی متاثر،شہریوں کا فوری ایس ایچ او تعینات کرنے کا مطالبہ،

اس بارے تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب کے حکم پر آر پی او ڈیرہ غازیخان عمران احمر کی ہدایت پر ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس نے ایک ہفتہ قبل رہائشی ضلعوں میں تعینات انسپکٹر اور سب انسپکٹر دوسرے ضلعوں میں تبدیل کر دیے تھے

جس پر سرکل کوٹ ادو کے 2 بڑے اہم تھانے کوٹ ادو اور محمود کوٹ میں تعینات ایس ایچ اوز عبدالکریم لغاری اور عبدالرؤف چانڈیہ کو ڈی پی او مظفر گڑھ ندیم عباس نے ضلع مظفر گڑھ سے ضلع راجن پور بھیج دیا تھا 7،

روز گزرنے کے باوجود مذکورہ دونوں بڑے تھانوں پر تاحال کوئی ایس ایچ اوز تعینات نہ ہوسکے جبکہ تھانہ کوٹ ادو کاعارضی چارج سب انسپکٹر شفقت کے پاس تھا جوکہ 7 روز کیلئے بیڈ ریسٹ پر چلا گیا ہے،

دوسری جانب تھانہ کوٹ ادو جوکہ تحصیل کوٹ ادو کا سب سے بڑا تھانہ ہے وہاں پر ایس ایچ او کی تعیناتی نہ ہونے سے جرائم کی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے،

لا ء اینڈ آرڈر کی رٹ نہ ہونے اور پولیس گشت کا نظام نہ ہونے سے علاقہ چوروں ڈاکوؤں کے حوالے ہوچکا ہے،

کوٹ ادو کی سیاسی سماجی شہری و تاجر تنظیموں نے فوری طور پر تھانہ کوٹ ادو اور تھانہ محمود کوٹ میں ایماندار ایس ایچ اوز تفسیات کرنے کا مطالبہ کیا ہے،


کوٹ ادو

سول ڈیفنس افیسرمظفرگڑھ کے تحصیل کوٹ ادوکے مختلف علاقوں میں چھاپے، ایل پی جی ری فلنگ کرنے والے2 دوکاندارگرفتار،غیرقانونی پٹرول ایجنسی چلانے والے کوبھی حراست میں لے لیا،

دوکانیں سیل،اپریشن کا سنتے ہی کئی دوکانداردوکانیں بندکرکے فرارہوگئے،اس بارے تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئرشعیب خان ترین کی ہدایت پرسول ڈیفنس افیسرضلع مظفرگڑھ ملک غلام یسٰین نے گزشتہ روز تحصیل کوٹ ادوکے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے

اورتھانہ سنانواں کے علاقہ میں دوران اپریشن کوٹ ادوروڈ پرقائم گیس ری فلنگ سنٹرپرچھاپہ مارا اوردوکاندارمحمدجاویدگورمانی کوایل پی جی گیس ری فلنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا

جبکہ ریلوے لائن سنانواں کے قریب ایل پی جی گیس ری فلنگ کرتے ہوئے دوکاندارعبدالغفارتیلی کوبھی رنگے ہاتھوں پکڑلیا،

سول ڈیفنس افیسرنے اپریشن کے دوران نالہ سردارپر منی پٹرول پمپ پربھی چھاپہ مارا اور غیرقانونی پمپ لگا نے والے نالہ سردار کے رہائشی عارف جھنڈیر کو بھی حراست میں لے لیا

اور تینوں کی دوکانیں اورپٹرول پمپ سیل کردیا،اپریشن کا سنتے ہی کئی منی پٹرول پمپ اور ایل پی جی ری فلنگ کرنے والے دوکاندار اپنی دوکانیں بند کرکے فرار ہو گئے،

سول ڈیفنس افیسرنے تمام کے خلاف تھانہ سنانواں میں استغاثے بھجوادیئے،پولیس سنانواں نے سول ڈیفنس افیسر ملک غلام یٰسین کی مدعیت میں تینوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مقدمات کی تفتیش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو

پولیس محمودکوٹ کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ،گرینڈاپریشن کے دوران 2بین الاضلاعی منشیات فروش باپ بیٹا گرفتار،2کلوسے زائدچرس وٹک کی رقم برآمد،

پولیس نے دونوں منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کرکے حوالات میں بند کردیا،اس بارے تفصیل کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ سیدندیم عباس کی ہدایت پرسرکل کوٹ ادومیں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈاپریشن شروع ہوگیا ہے،

گزشتہ روزپولیس محمودکوٹ نے دوران اپریشن 2بین الاضلاعی منشیات فروشوں قصبہ گجرات کے ناصرشیخ قریشی اور اس کے بیٹے شاکرشیخ قریشی کوگرفتار کرکے دونوں سے مجموعی طورپر2کلوچرس اور وٹک کی رقم 3سوروپے برآمدکرلی،

پولیس محمودکوٹ نے دونوں باپ بیٹے کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے ان کے خلاف تفتیش کادائرہ وسیع کردیا ہے،


کوٹ ادو

کوٹ ادو کی معروف شخصیت مختیار حسین کی والدہ،

سابق ریٹائرڈ ریلوے پولیس کانسٹیبل پرویز منصور، شورروم اونر لیاقت عباس لنگاہ کی خوشدامن جو کہ گزشتہ دنوں انتقال کرگئیں تھیں،

مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی آج 10بجے دن جامع مسجد قباء سینماروڈ ادا کی جائے گی


کوٹ ادو

انسانی حقوق کی تنظیم کے رہنماء مختیار بھٹہ کی والدہ جو کہ گزشتہ دنوں انتقال کر گئی تھیں،

مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی آج 11بجے بستی بھٹہ آباد موضع ٹبی نظام نزد گورمانی اڈا ہوگی،


کوٹ ادو

کرنل نوید عباس ملک کی والدہ جو کہ گزشتہ دنوں انتقال کر گئی تھیں،

مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب کیلئے رسم قل خوانی آج 11بجے جامع مسجدآرے والی میں ادا کی جائیگی،


کو ٹ ادو

تحصیل با رکو ٹ ادو کے سالانہ انتخابات 2020-21،غفور خان گورمانی گروپ نے میدان مارلیا،محمد ارشد صدیقی ایڈووکیٹ صدر،منصور الحق گورمانی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے،

حامی وکلاء کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے،مین شاہراہ پر جشن کا سماں ،آتش بازی،مٹھائےاں بھی تقسیم،اس بارے تفصیل کے مطابق تفصیل کے مطابق کوٹ ادو تحصیل بار کے سالانہ الیکشن 2020-21گذشتہ روز بارروم کوٹ ادو میں منعقدہوئے،

تحصیل با ر کے کوٹ ادو کے دوگروپوں غفور خان گورمانی ورفےق عمر خان چانڈےہ گروپ اور اعجاز احمد گورمانی ایڈووکیٹ گروپ کے ما بین مقابلہ ہوا،

پو لنگ کا آغا ز صبح9سے شر وع ہوا جو کہ بغیر کسی وقفے کے شا م ساڑھے4بجے تک جا ری رہا ، غفور خان گورمانی وچانڈےہ گروپ کے امیدوار محمد ارشد صدیقی نے 224ووٹ لےکر صدر جبکہ مدمقابل اعجاز خان گورمانی گروپ جسے سابق صدر بار ملک احسن فاروق انگڑا گروپ،

اعجاز احمد گورمانی ایڈووکیٹ،رانا محمد اسلم ایڈووکیٹ،چوہدری گروپ،میاں عامر سلطان گورایہ گروپ،ملک فیاض کھکھ گروپ،ملک بشیر احمد بریال گروپ،بزدار گروپ،رائے عابد حسین پرہاڑ گروپ،پتل گروپ،

رائزنگ لائرز گروپ،یونس خان چانڈیہ گروپ،کلاچی گروپ،چوہدری اقبال ساجد گروپ،عمران محمود وقار گروپ،فرینڈز ینگ لائیرز گروپ شامل ہیں کی حمایت حاصل تھی کے امیدوار غلام شبیر عباس رضوی213 ووٹ لیکر ہار گئے

جبکہ جنرل سےکرٹری غفور خان گرمانی ،رفےق عمر خان چانڈےہ گروپ کے منصورالحق گورمانی ایڈووکیٹ 234ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ان کے مد مقابل غلام ربانی انصاری201ووٹ لے کر ناکام رہے، بار ایسوسی ایشن کو ٹ ادو کے کل ووٹوں کی تعداد 467تھی میں سے447ممبران نے ووٹ کاسٹ کئے،

بھاری اکثرےت سے جیت پر حامی وکلاء سڑکوں پر نکل آئے اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالےآتش بازی بھی کی گئی

جبکہ حامےوں کی طرف سے مٹھائےاں بھی تقسیم کی گئیں ،اس موقع پر حامی وکلاء نے اپنے اپنے حامی گروپوں کو مبارکبا دپیش کی جس پر وکلاء رہنماءوں نے اسے اللہ تعالی ٰ کا کرم اور وکلاء کا اعتماد قرار دے۔

About The Author