دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان انڈر 19 ٹیم ورلڈکپ میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ پہنچ گئی

قومی انڈر19 ٹیم نے گزشتہ سال جنوبی افریقہ کا دورہ کیا تھا

پاکستان انڈر 19 ٹیم ورلڈکپ میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ پہنچ گئی جہاں سے ٹیم پریٹوریا کے لیے روانہ ہوگئی۔۔

آئی سی سی انڈر19 ورلڈکپ کا افتتاحی میچ 17 جنوری کو میزبان جنوبی افریقہ اورافغانستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا،

قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 19 جنوری کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔۔ قومی انڈر19 ٹیم نے گزشتہ سال جنوبی افریقہ کا دورہ کیا تھا

جہاں جنوبی افریقہ انڈر19ٹیم کوسیریز میں7 صفر سے وائٹ واش کرنے میں کا میاب رہے تھے ،قومی انڈر19 ٹیم کے کھلاڑی ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی دیکھانے کے لیے پرجوش ہیں۔۔

About The Author