نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلوچستان : آج اور کل پہاڑوں پر شدید برف باری کا امکان

محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو محتاط اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔
محکمہ موسمیات نےہفتہ اور اتوار کے روز بلوچستان کے پہاڑوں پر شدید برفباری اور بعض علاقوں میں شدید بارش کی پیشگوئی کردی ہے ۔
ہفتہ سے اتوار کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے  ۔
شدید بارش کے باعث)تربت، کیچ، پنجگور، اواران، کوئٹہ، مستونگ ، چاغی اور قلات ( کے اضلاع کے ندی نالوںمیں طغیانی کا بھی خدشہ۔ اس دوران زیارت ، کوئٹہ، پشین، ہرنائی اور قلعہ عبداللہ میں شدید برفباری کا بھی امکان ہے۔
شدیدبرفباری کے باعث ان علاقوں میں معمولات زندگی اور ذرائع آمدورفت میں خلل کا اندیشہ ہے ۔
محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو محتاط اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔

About The Author