نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اورنمائندگان کے مراسلے

حاجی پور شریف  (خلیل الرحمان واسنی)
محکمہ تعلیم کے حکام کی غفلت و لاپرواہی سینکڑوں طالبات کا مستقبل تاریک ہونے کا خطرہ
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوڈ 32410019 جہاں برسوں سے بنیادی سہولیات و سٹاف کا فقدان ہے اور بارہا اسکی ہائی سے ہائیر سیکنڈری میں اپ گریڈیشن بارے متعلقہ حکام کو نشاندہی اور پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ کے توسط سےPU020119 0886155 بمورخہ 2019-01-03 شکایت درج کرائی گئی جو کہ صرف فزیبلیٹی رپورٹ کی حد تک ہی محدود ہوکر رہ گئی جبکہ شہر بھر و دیگر علاقوں کی سینکڑوں طالبات میٹرک کے بعداپ گریڈیشن نہ ہونے کے سبب اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے سے قاصر ہیں اس سلسلے میں اہلیان حاجی پورشریف نے متعلقہ حکام سی ای او ایجوکیشن اورڈپٹی کمشنر راجنپور ذوالفقار علی کھرل سے جلد اپ گریڈیشن اور فرسٹ ایئر کی کلاسز کے اجراء مکمل سٹاف و تعلیمی سہولیات کی فوری طور پر فراہمی کا مطالبہ کیا ہے


حاجی پورشریف
کروڑوں کے فنڈز کے باوجود سیوریج سسٹم ناکام نکاسی آب کا بہتر نظام نہ ہونے کے سبب عوام پریشان
ٹاؤن کمیٹی حاجی پورشریف جہاں سابقہ ادوار میں کروڑوں روپے کے فنڈز خرچ ہونے کے باوجود سیوریج سسٹم ٹھیک نہ ہوسکا اور نامناسب نکاسی آب کے سبب گلیاں غلاظتوں کے جوہڑوں کا منظر پیش کرتی نظر آتی ہیں متعلقہ حکام کو جب نشاندھی کیجاتی ہے تو وہ فنڈز کابہانہ بنا کر ٹال دیتے ہیں اہلیان حاجی پورشریف نے متعلقہ حکام و ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی حاجی پورشریف سے فوری ایکشن اور اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے

حاجی پورشریف
ضلع راجن پور میں یونیورسٹی کاقیام ناگریز ہے عمر فاروق بٹ
حاجی پورشریف سردار فاروق امان اللّٰہ دریشک گروپ کے متحرک رکن عمر فاروق بٹ نے جہاں پاکستان کے توسط سے حکام بالا اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان احمد خان بزدار سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ضلع راجن پور میں فوری طور پر یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا جائے تاکہ یہاں کے طلباء طالبات اپنے اعلیٰ تعلیم کے حصول کو جاری رکھ سکیں اور اپنے ملک وقوم کانام روشن کرسکیں


حاجی پورشریف
ووٹوں کے اندراج اور منتقلی کےلئے ڈسپلے سینٹر قائم
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں ملک بھر کی طرح حاجی پورشریف میں بھی گورنمنٹ پرائمری سکول حاجی آباد میں اہلیان حاجی پورشریف کے ووٹوں کی منتقلی اور اندراج کے لیئے 24جنوری2020 تک سلسلہ جاری رہے گا اس موقع پر انچارج ڈسپلے و رجسٹریشن سینٹر سراج احمد سدوزئی نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان حاجی پورشریف زیادہ سے زیادہ اپنے ووٹوں کے اندراج کو یقینی بنائیں اور مزید معلومات کے لیئے 03336446017پر رابطہ بھی کیا جاسکتا ہے


حاجی پورشریف
 یوٹیلیٹی سٹور کے قیام کا مطالبہ
ٹاؤن کمیٹی حاجی پورشریف حلقہ این اے 194، پی پی 295 کا حلقہ جوکہ پچاس ہزار سے زائد نفوس کی شہری آبادی اور درجنوں قریبی قصبوں اور دیہاتوں پر مشتمل ہے مگر بنیادی روزمرہ زندگی کی بہتر سہولیات سے محروم ہے غریب اور متوسط طبقے کے علاوہ سطح غربت سے نیچے کے زندگی گزارنے والے افراد کاکوئی بھی پرسان حال نہ ہے اور غریب لوگ دو وقت کی روٹی تک کو ترس گئے ہیں اور مہنگائی کا طوفان ہے کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا اور نہ مہنگائی کے خاتمے کے لیئے حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر راجن پور کی کوئی بھی حکمت کارکردگی موثر ثابت ہوسکی ہے اس سلسلے میں غریب اور متوسط طبقے کے علاوہ سطح غربت سے نیچے کی زندگی گزارنے والے لوگوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر راجن پور سے فوری طور پر حاجی پورشریف میں یوٹیلیٹی سٹور کے قیام کے ساتھ ساتھ کم ازکم ہفتہ میں ایک مرتبہ اشیائے خوردونوش کا حکومتی سطح پر یا ضلعی حکومت کی سرپرستی میں سستا بازار لگانے  کا بھی مطالبہ کیا ہے تاکہ کنٹرول ریٹ پر مناسب اور میعاری روزمرہ زندگی کی اشیائے خوردونوش باآسانی خرید سکیں۔

حاجی پورشریف
سابقہ ادوار میں تو نوجوانوں کو نظر انداز کیا گیا تحریک انصاف کی حکومت بھی نوجوانوں کے لیئے کچھ نہ کرسکی
ٹاؤن کمیٹی حاجی پورشریف جہاں نہ تو کوئی پارک ہے اور نہ کھیل کا میدان جو یہاں کے عوامی نمائندوں کی بے حسی اور غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے حالانکہ یہاں کے نوجوان فٹبال،کرکٹ،والی بال،پلاسٹک گوڑھی،کبڈی و دیگر کھیلوں کے دلدادہ اور مختلف ٹورنامنٹس میں حصہ بھی لیتے رہے ہیں اور ٹرافیاں بھی انعام میں حاصل کرتے رہے ہیں اور گاہے بگاہے مختلف میچز بھی اپنی مدد آپ کے تحت یہاں کے نوجوان منعقد کرتے رہےہیں مگر بدقسمتی سے حکومتی سرپرستی حاصل نہ ہونے کے سبب کوئی مستقل طور پر کھیل کا میدان نہ ہونے کے سبب نوجوان کا ٹیلنٹ اور چھپی صلاحتیں اجاگر نہ ہوسکیں حالانکہ گورنمنٹ کے سرکاری رقبے حاجی پورشریف شہر کے مختلف اطراف میں موجود ہیں جن پرمبینہ طورپر ناجائز قابضین قابض ہیں اور غیر قانونی کو قانونی شکل دے کرمزید قبضے کی کوششیں بھی جاری ہیں مگر اسکے باوجود پارک یا کھیل کے میدان کے لیئے کوئی جگہ مختص نہ ہوسکی حالانکہ اس حوالے سے پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ پر بھی شکایت درج کرائی گئی جو کہ ڈپٹی کمشنر راجن پور سے اسسٹنٹ کمشنر جامپور اور اے سی جام پور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ سے انکوائری کے کمنٹس تک محدود ہو کر رہ گئی مزید چیئرمین لینڈ ریکارڈاتھارٹی سردار احمد علی خان دریشک کو بھی سوشل میڈیا کے توسط سے جگہ کی فراہمی کی گزارش کی گئی جو انہوں نے بہت جلد رابطے کی امید دلائی مگر افسوس کئی ماہ گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہ ہوسکی اس سلسلے میں حاجی پورشریف کے نوجوانوں اور کھیلوں میں دلچسپی رکھے والے کھلاڑیوں نےسویل کے توسط سے ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی حاجی پورشریف ذوالقرنین حیدر،اے سی جامپور سیف الرحمان بلوانی،ڈی سی راجن پور ذوالفقار علی کھرل سے فوری طور پر پارک اور کھیلوں کے میدان کے لیئے جگہ کی فراہمی اور کھیلوں کے فروغ کے لیئے مکمل سہولیات ،مراعات اور مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


حاجی پورشریف
 ڈی جی کینال،داجل کینال،قادرہ کینال اورانکی درجنوں لنک کینالز کی بندش کے باوجود بھل صفائی نہ ہوسکی۔
سابقہ ادوار میں بھی بھل صفائی کے نام پرفنڈزکھوہ کھاتے
صوبائی وزیر آبپاشی سردار محسن لغاری کا تعلق بھی راجن پورسے ہے
تونسہ بیراج سے نکلنے والی ششماہی بنیادوں پر چلنے والی ڈی جی کینال جوکہ تونسہ بیراج سے لیکر براستہ ڈی جی خان تا ضلع راجن پور کی آخری سرحدروجھان مزاری اور ٹیل تک اپنی سینکڑوں لنک کینالز اور نالوں کے زریعے پانی پہچانے کا واحد ذریعہ ہے جہاں سے لاکھوں  انسانوں، جانداروں کے ساتھ ساتھ فصلوں کی سیرابی کے لیئے لاکھوں ایکڑ رقبے کو سیراب کرتی ہے
فصلوں کو پانے لگانے اور ان کینالز کے آبنوش کسان کاشتکار زمیندار اور مکین  کئی دنوں سے بندش کے سبب سخت پریشان ہیں لیکن لمحہ فکریہ بات یہ ہے کہ متعلقہ محکمہ انہار کی غفلت و لاپرواہی کے سبب تاحال بھل صفائی نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی ان نہروں اور لنک کینالز اور نالوں کے کمزور پشتوں کی مضبوطی کے لیئے کچھ اقدامات اٹھائے گئے جو کہ محکمہ کی نااہلی اور سستی کیساتھ ساتھ غریب کسان کاشتکار وں کے لیئے آنیوالے دنوں میں شدید مسائل اور پریشانی کا باعث ہیں اس سلسلے میں متاثرین ڈی جی کینال،داجل کینال،قادرہ کینال اور اسکی سینکڑوں لنک کینالز کے آبنوشوں  نے متعلقہ محکمہ انہار کے ایس ڈی او ،چیف انجینئر، کمشنر ڈی جی خان ، ڈپٹی کمشنر راجن پور ،سیکریٹری ایریگیشن اور منسٹر ایریگیشن  سردار محسن لغاری جوکہ  پی پی 293سے ایم پی اے ہیں،چیف سیکریٹری پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اصلاح و احوال اور فوری طور بھل صفائی اور پانی کی فراہمی کامطالبہ کیاہے۔


روجھان(ضامن حسین بکھر)
گزشتہ رات روجھان سٹی وراڈ نمبر 6 میں تلخ کلامی پر دو فریقین میں لڑائی کے نتیجے دو افراد زخمی ہسپتال منتقل ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب وارڈ نمبر 6 محلہ لشاری میں تلخ کلامی پر دو فریقین میں لڑائی دو افراد توفیق احمد، شفیق احمد پسران لعل بخش قوم لشاری سکنہ وارڈنمبر 6 محلہ لشاری روجھان لڑائی میں زخمی ہو گئے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان منتقل کیا گیا ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال داخل کر دیا روجھان پولیس نے کارروائی نے شروع کر دی ۔

About The Author