دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع راجن پور ، روجھان اور جام پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے۔

روجھان: بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن سے پانچ سے چھ کلو برآمد بم ڈسپوزل ٹیموں نے بروقت بم ناکارہ بنا کر بڑی تباہی سے بچا لیا

تھانہ عمرکوٹ کے علاقہ میں سی ٹی ڈی پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن میں پانچ سے چھ کلو بم نصب کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ۔پولیس بی ڈی ایس کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنادیا
بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن میں 5 کلو وزنی بم تھاپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی علاقے کو سرچ آپریشن کے بعد کلیر کردیا گیا۔


راجن پور:وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایات پر لوگوں کو سہولیات فراہم کرنا اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ تمام افسران دفاترمیں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں نکلیں اور سرکاری مشینری کو لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے استعمال کریں۔روایتی لاپرواہی اور غفلت اب نہیں چلے گی۔ یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی اور ڈی پی او احسن سیف اللہ نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں منعقدہ ہفتہ وار کھلی کچہری کے موقع پر کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم، صحت، بلدیہ، ریونیو اور پبلک ہیلتھ کے خلاف پیش کی گئی شکایات کے فوری ازالہ کے لیے موقع پر ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے تمام افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ ضلع کی تعمیر وترقی کے لیے سب مل جل کرایک ٹیم کے طور پر کام کریں۔ دفاتر میں آنے والے معذور اور بزرگ سائلین کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں اور اس ضمن میں ان کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچائی جائیں۔


راجن پور:ضلعی انتظامیہ راجن پور کی جانب سے کل بروز ہفتہ 12بجے دن داجل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سنیں گے اور موقع پر احکامات جاری کئے جائیں گے۔اس ضمن میں تمام ضلعی آفیسران کو کھلی کچہری میں پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔


راجن پور:سیکریٹری لیبر پنجاب سارہ اسلم اور ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کی ہدایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر راجن پور میاں جہانگیر کی ضلع بھر کے مختلف مقامات پر ملازمین کو کم اجرت دینے اور ملازمین کے حاضری رجسٹر کو چیک کرنے کے حوالے سے بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے بلال بیکری پر اچانک چھاپہ مارا اور ان کے ملازمین کا حاضری و چھٹی کا رجسٹر چیک کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر راجن پور میاں جہانگیر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ملازمین کی کم سے کم اجرت 17ہزار 5سو روپے مقرر کر دی گئی ہے ۔اس سلسلہ میں تمام دکان دار ،بیکری مالکان اور دیگر شاپس پر کام کرنے والے ملازمین کو پنجاب حکومت کی ہدایات پر ادائیگی یقینی بنائی جائے ۔مزید برآں چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر اور جرمانے کئے جائیں گے ۔


روجھان(ضامن حسین بکھر)
سابق تحصیل ناظم روجھان سردار اطہر علی مزاری ایڈووکیٹ نے دفتر نادرا کا زیر تعمیر کام کا جائزہ لیا اس موقع پر نادرا انچارج روجھان عبدالحفیظ بھی مزاری محمد ندیم مزاری قادری کے ان کے ہمراہ تھے،
رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری کی ہدایت پر پر امروز سابق تحصیل ناظم روجھان سردار اطہر علی مزاری ایڈووکیٹ نے دفتر نادرا کے زیر تعمیر کام کا جائزہ لیا اور دفتر کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی سابق سابق تحصیل ناظم مسٹر مزاری نے نادرا انچارج روجھان عبدالحفیظ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دفتر کی تعمیر کا کام جلداز جلد پائے تکمیل کو پہنچانے کیلئے کام میں تیزی لانے کی تاکید کی جس کے جواب میں نادرا انچارج روجھان کے انچارج کہا کہ دفتر کا کام 70 فی صد مکمل ہو گیا ہے اور باقی ماندہ 30 فی صد کام بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا کام آخری مراحل میں ہیں اس موقع پر سابق تحصیل ناظم روجھان نے انچارج نادرا کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کیا کام کا جائزہ لینے کے بعد روانہ ہو گئے ۔


روجھان کے نواحی علاقہ چک دلبر غریب آباد میں رات 2:30 منٹ پر میں تین نامعلوم مسلح افراد کا دھاوا ایک شخص کو مزحمت پر شدید زخمی کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق روجھان کے نواحی علاقہ چک دلبر غریب آباد میں گزشتہ رات 2:30 منٹ پر تین مسلح افراد کا شاہ غلام ولد ولی محمد قوم لنجوانی سکنہ چک دلبر غریب آباد نے گھر میں چوری کے گھس گئے مالک مکان کے جاگ جانے سے چوروں نے مالک مکان کو مزحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے شاہ غلام کو شدد زخمی کر دیا اور چوروں نے ایک موٹر سائیکل موبائل فون ٹچ بمعہ شناختی کارڈ دو عدد ایرانی کمبل نقدی 20 ہزار روپے لے گئے جس کی اطلاع شاہ غلام لنجوانی نے پولیس کو دی ایس ایچ او کی ہدایت پر پولیس جائے واردات پر روانہ ۔ زخمی شاہ غلام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واقعہ کے مطالق بتایا۔


About The Author