نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے۔

خدا کے بندے تو ھیں ھزاروں بنوں میں پھرتے ھیں مارے مارے
میں اس کا بندہ بنوں گا جس کو خدا کے بندوں سے پیار ھو گا

ڈیرہ غازی خان کے شمال میں بستی جہان خان کا رہائشی غلام شبیر خان لاشاری اور اس کی ھمشیرہ خورشید بی بی جو 30 ,32 سال کی عمر میں ھیں اور جن کو نامعلوم بیماریوں کی وجوہات سے ٹانگیں انتہائی کمزور اور ہڈیاں مڑی ھوئیں اور قد انتہائی پست ھونے کی وجہ سے چلنے پھرنے سے قاصر ھیں انتہائی بے بسی اور لاچاری کی زندگی گزارنے پر مجبور ھو چکے ۔

غربت اور کسمپرسی کی زندگی میں جی تو رھے ھیں مگر ” روز جیتے ھیں روز مرتے ھیں ” کے مصداق اپنے آپ کو معاشرے اور ماں دھرتی زمین پر بوجھ سمجھتے ھیں آج سیاسی سماجی ورکر رحیم آصف مجددی صاحب کی تحریک پر ان کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی ملاقات کے دوران غلام شبیر لاشاری اور ان کی بڑی بہن نے بتایا کہ

ھم انتہائی غربت اور کرب کی زندگی گزارنے پر مجبور ھو چکے ھیں ھماری ھی بستی کے سابق چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سردار آصف سعید خان کھوسہ صاحب اور سابق گورنر آف پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ صاحب جنہوں نے کبھی بھی ھماری بازپرس نہیں کی

حالانکہ ھم ان کے راج میں آتے ھیں انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے جب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بنے ھوئے کارڈز کی چھان بین کے تحت کاروائی شروع کی ھے تو خورشید بی بی اور ان کی والدہ کا خدمت کارڈ ناکارہ ھو چکے ھیں

ھمارا علاج معالجہ اور گزراوقات کے لئے جو تھوڑی سی مدد ھو جاتی تھی ھم لوگ اب اس سے بھی محروم ھو گئے ھیں غلام شبیر نے لاشاری نے بتایا کہ ھم لوگ چلنے پھرنے کے بھی قابل نہیں ھیں اور ھم کسی سے بھیک بھی مانگنا نہیں چاھتے مگر ھم کو بھی زندہ رھنے اور معاشرے میں باعزت زندگی گزارنے کا حق حاصل ھے

ھمارے بھی بنیادی انسانی حقوق ھیں جو ھمیں کبھی بھی حاصل نہیں ھوئے اوپر سے حکومت کی طرف ھمارے خدمت کارڈ ڈس آنر ھو چکے ھیں ھماری کیفیت ایسی ھو چکی ھے کہ ” ھم نہ جی سکتے ھیں اور نہ مر سکتے ھیں ” انہوں نے مخیر حضرات کے ساتھ ساتھ

وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب وزیراعلی پنجاب جناب سردار عثمان خان بزدار صاحب سے خصوصی طور پر اپیل کی ھے کہ ان کا پاکستان کے کسی اچھے ھسپتال سے علاج کرایا جائے اور ان کے گزراوقات کے لئے وظیفہ مقرر کیاجائے غلام شبیر لاشاری نے اپنی درد بھری آواز میں بتایا کہ ھم لوگ کئ کئ دن فاقوں پر مجبور ھوجاتے ھیں علاج نہ ھونے کی وجہ سے درد اور تکلیف کی وجہ کئ کئ راتوں تک نیند نہیں آتی.

ھماری تمام دوست احباب سے گزارش ھے کہ وہ غلام شبیر لارشای اور اس کی بڑی بہن خورشید بی بی کی حتی الامکان مدد فرمائیں غلام شبیر لاشاری کا رابطہ نمبر درج ذیل ھے جو دوست اس کارِخیر میں اپنا حصہ ملانا چاھے ان سے براہ راست خود رابطہ کرسکتے ھیں

03448537313. غلام شبیر لاشاری کا نمبر ھے
اگر کوئی دوست مزید معلومات حاصل کرنا چاھتا ھے تو درج ذیل نمبرپر رابطہ کیا جاسکتا ھے
حکیم عبدالمنان شاکر قریشی03146600555


ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی اور کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے غازی پارک کا دورہ کیا اور بحالی کے کام کا جائزہ لیا۔ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر ملک عابد محمود،اے سی صدر محمد اسد چانڈیہ،چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر افسران ہمراہ تھے.

مشیروزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت غازی پارک سمیت شہر کے چار پارکس کو بہتر کیا جارہا ہے غازی پارک،سٹی پارک،جناح پارک اور جنرل بس سٹینڈ کے فیملی پارک پر کام کیا جارہا ہے۔

ضرورت کے مطابق پودے،جوگنگ ٹریکس بنائے جائیں گے۔غازی پارک میں ریلوے ٹریک،جھولے بحال کرکے عوام کی تفریح کیلئے کھول دیا جائیگا.کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ غازی پارک کے رقبہ کو ہموار کیا جا رہاہے۔

لیزر لیولنگ کرکے گھاس اورپودے لگائے جائیں گے۔کلین اینڈ گرین مہم کے تحت جنرل بس سٹینڈ کا کوڑا تلف کرکے پارک بنایا جائیگا۔آبپاشی کیلئے سپرکلنگ گن استعمال کی جائے گی۔ڈیرہ غازی خان کی ثقافت کے مطابق پارک کو ڈویلپ کیا جائیگا۔


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان شہر کو چار زون میں تقسیم کرکے صفائی کیلئے الگ مشینری مخصوص کردی گئی۔ٹریکٹر ٹرالی اور دیگر مشینری کی موجودگی مانیٹر کرنے کیلئے ٹریکر سسٹم نصب کیا جانے لگا۔

کمشنر نسیم صادق نے مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی کے ہمراہ مشینری کا جائزہ لیا۔میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈیرہ غازی خان کے چار مکینیکل سویپرز کی مرمت کرکے سڑکوں کی صفائی پر لگایا گیا۔تمام مشینری ایک ہی جگہ پر کھڑی ہوگی۔

چاردیواری اور عمارت کی صفائی کرادی گئی۔ہر زون کی مشینری پر باقاعدہ نمبر آلاٹ ہوگا۔تمام مشینری کی کلر سکیم تبدیل کی جائے گی۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ شہر کی صفائی کرائی جائے گی ڈرائیوروں اور معاون سٹاف کو اوور ٹائم دیا جائیگا۔

کمشنر نسیم صادق نے فراہم کئے گئے غیر معیاری کوڑا دان فوری واپس کرنے اور ان کی ادائیگی روکنے کے احکامات جاری کئے

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ وزیر اعلی کی کلین اینڈ گرین مہم میں سول سوسائٹی اور عوام کو بھی شامل کیا جائیگا۔شہر ہمارا ہے ملکر صاف اور سرسبز کرکے کلین اینڈ گرین چیمپئین بنیں گے۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی کے ہمراہ شہر سے باہر کوڑا کرکٹ کیلئے ڈمپنگ سائیٹس کا جائزہ لیا۔

انہوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو شہر کا کوڑا کرکٹ جنرل بس سٹینڈ پر ڈمپ کرنے سے روک دیا ہے۔کوڑا کیلئے نئی مناسب جگہ تلاش کی جائے گی۔

کمشنر نسیم صادق نے مشیر وزیراعلی محمد حنیف پتافی کے ہمراہ وڈور روڈ اور دیگر مقامات کا دورہ کرتے ہوئے مجوزہ جگہوں کا جائزہ لیا۔

اے سی صدر محمد اسد چانڈیہ،چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر افسران ہمراہ تھے.


ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیمِ صادق کے ہمراہ کارپوریشن کے وئیر ہاؤس کا دورہ کیا

اور سکریپ سے تیار کیے جانے والے جھولے،بنچز، اونٹ ریڑھی اور دیگر کار آمد اشیاء کا جائزہ لیا۔کمشنر نسیم صادق کہا کہ

میٹروپولیٹن کارپوریشن اور دیگر محکموں کا ناکارہ اور منوں مٹی کے نیچے دبا مٹیریل باہر نکالا گیا۔ناکارہ قرار دی گئی

اشیاء سے عوام کی تفریح کا سامان تیار کرایا جارہا ہے۔تیار بنچز،جھولے مانکا کینال پر نصب کیے جائیں گے۔

اونٹ ریڑھی کو مقامی ثقافت کے مطابق تیار کرکے نہر کنارے بچوں کی سیر کیلئے وقف کیا جائے گا۔

کمشنر نے مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی کے ہمراہ مانکا کینال کا بھی دورہ کیا۔مانکا کی ڈی سیلٹنگ،ڈریسنگ اور صفائی کے عمل کا جائزہ لیا۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق کی ہدایت پرسبزی منڈی ڈیرہ غازی خان میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے آپریشن کی نگرانی کی۔عارضی اور پختہ تجاوزات مسمار کی جانے لگیں.


ڈیرہ غازیخان

اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے گرانفرشوں کو 4500 روپے جرمانہ عائد کیا انہوں نے کہا کہ

بزدار حکومت کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان کی انتظامی مشینری گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کررہی ہے

دکاندار سرکاری نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔علاوہ ازیں انہوں نے سبزی منڈی کا دورہ کرتے ہوئے پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔

آڑھتیوں اور کاشتکاروں سے ملاقات کرتے ہوئے اپنا منافع کم رکھنے کی ترغیب دی تاکہ مارکیٹوں میں عوام کو پھل اور سبزیاں سستے داموں فراہم ہوسکیں.


ڈیرہ غازیخان

ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن ملک طاہر مصطفی کی ہدایت پر موبائل ایجوکیشن یونٹ نے سال 2019کے دوران 2770 مختلف مقامات پرلوگوں کو روڈ سیفٹی،

ٹریفک قوانین، سکیورٹی، دھند، سموگ کے بارے میں آگاہی لیکچرز دیئے اور ان میں ہزاروں کی تعداد میں معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے.

اس دوران آہستہ چلنے والی گاڑیوں پر ریفلیکٹرز بھی لگائے گئے تاکہ رات کے اوقات میں حادثات کی شرح میں کمی لائی جاسکے.


ڈیرہ غازیخان

ٹرائیبل ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان کے سکیل ایک سے 18 تک کے 17 افسران و ملازمین مستقل کردئیے گئے۔مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی،کمشنر نسیم صادق اور ڈی جی ڈیرہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اقبال فرید نے حکومت پنجاب کی طرف سے مستقل ہونیوالے ملازمین میں تقررنامے تقسیم کئے۔

مستقل ملازمین کو ٹی اے ڈی پی سے ڈیرہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ضم کردیا گیا ہے اور ڈی جی ڈیرہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اقبال فرید نے ملازمین کی ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کنٹریکٹ افسران اور ملازمین تقریبا بیس سال سے ریگولر ہونے کے منتظر تھے۔ملازمین کو مستقل کرانے میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی اور کمشنر نسیمِ صادق کا اہم کردار ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس ڈیرہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی عبدالحکیم انجم اور دیگر موجود تھے۔مستقل ہونے والے افسران اور ملازمین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مزید محنت سے کام کرنے کی یقین دہانی کرائی

کمشنر نسیم صادق اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے مستقل ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے تلقین کی کہ اب ملازمین کے رویوں اور کارکردگی میں بہتری آنی چاہئیے۔

رہ جانے والے دیگر ملازمین کو بھی مستقل کرانے کی کوشش کی جائے گے۔مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملازمین کی فلاح کیلئے کام کررہی ہے

اب تین سال سروس مکمل کرنے والوں کو ریگولر کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر صرف شعبہ ہیلتھ میں 28 ہزار ملازمین بھرتی کئے گئے ہیں.


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق سے ملتان کے وفد نے ملاقات کی اورانہیں روائتی پگڑی سے دستار بندی کرتے ہوئے ملتان کی ترقی اور خوبصورتی کے کام کو سراہا۔

چیئرمین ملتان تاجر اتحاد پاکستان چوہدری محمد حنیف کی سربراہی میں وفد نے کمشنر نسیم صادق سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

اس موقع پر مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف پتافی،چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے بہتر کارکردگی دکھانے والے صفائی عملہ کو موٹر سائیکل نقد انعام دینے کا اعلان کردیاہے۔

کمشنر نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈیرہ غازی خان کے ڈرائیور،خاکروب اور دیگر عملہ کو بہتر کارکردگی پر سی ڈی 70 موٹر سائیکل بطور انعام دیا جائیگا۔


ڈیرہ غازیخان

میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈیرہ غازی خان کے غریب ریڑھی بانوں کو کمپنی فٹڈ 100 سی سی موٹر سائیکل دئیے گئے۔کمشنر نسیم صادق کی کاوش سے سن کراپ کی طرف سے پہلے فیز میں پانچ موٹر سائیکل رکشے ریڑھی بانوں کے حوالے کئے گئے.

کمشنر نسیم صادق نے دوران تعیناتی صفائی کرنے والے ہر ریڑھی بان سے تفصیلی ملاقات کی تھی۔گدھا ریڑھی کے اخراجات اور بانوں کے معاشی مسائل سن کر فیصلہ کیا

جس کو مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے عملی جامہ پہنایا اور پانچ موٹر سائیکل رکشے عطیہ کئے انہوں نے دوسرے فیز میں مزید پانچ موٹر سائیکل رکشے دینے کا بھی اعلان کیا

اس موقع پر یونائٹڈ کمپنی کا نمائندہ موجود تھا۔کمپنی کی طرف سے خصوصی طور پر اور وارنٹی شدہ موٹر سائیکل رکشے تیار کئے گئے۔

کمشنر نے موٹر سائیکل رکشوں پر ٹریکر سسٹم نصب کرنے کے بھی احکامات جاری کئے۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ

موٹر سائیکل رکشے ملنے پر ریڑھی بانوں کا گدھا کا چارہ اور دیگر خرچہ بچے گا۔میٹرو پولیٹن کارپوریشن رکشوں کیلئے پٹرول بھی دے گا۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے کہا کہ نہری پانی بچانے کیلئے کھاکہ جات کی پختگی کا ہدف مقررہ معیاد کے اندر مکمل کرایا جائیگا

جس کیلئے افسران فیلڈ میں نکلیں اور کاشتکاروں کی رہنمائی کریں۔واٹر منیجمنٹ افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ کاشتکاروں کو ترغیب دی جائے کہ

وہ پانی،کھاد اور دیگر زرعی لوامات بچانے کیلئے زمینوں کی لیزر لیولنگ کرائیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ ملک خادم حسین نے ادارہ کے منصوبوں اور کام کی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدارکی ہدایت پر انڈسٹریل سٹیٹ قائم کی جائے گی جس کیلئے سخی سرور روڈ پر شہر سے پندرہ کلو میٹر دور جگہ کا انتخاب کر لیاگیا ہے.

ریجنل ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن ڈیر ہ غازیخان عبدالخالق ہاشمی کے مراسلہ کے مطابق انڈسٹریل سٹیٹ سیلف فنانس کی بنیاد پر بنائی جائے گی.

پنجاب سمال انڈسٹریز وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے ویژن کی تکمیل کیلئے اقدامات کر رہی ہے. ریجنل ڈائریکٹر نے بتایاکہ انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام سے خطہ کے لوگوں بالخصوص صنعت کاروں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے.

انہوں نے صنعتکاروں کو ترغیب دی کہ وہ انڈسٹریل سٹیٹ کو کامیاب بنانے کیلئے پنجاب سمال انڈسٹریز کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے پلاٹ الاٹ کرائیں. ریجنل ڈائریکٹر نے کہاکہ خواہشمند افراد دفتر سے رجوع کر کے درخواست فارم حاصل کریں

او رحکومت پنجاب کے سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں. اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ آفیسر سلیم قیصرانی ودیگر موجو د تھے.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق نے مردوخواتین سائلین کی تحریری و زبانی درخواستو ں پر احکامات جاری کیے.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعدد درخواستوں پر افسران سے موقع پر جواب طلب کیا. کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ

حکومت پنجاب کی ہدایت پر سائلین کے مسائل کے بر وقت حل کو ترجیح دی جارہی ہے. وزیر اعظم اور وزیر اعلی پورٹل سروس کے علاوہ قیمت پنجاب ایپ پر نمودار ہونے والی عوامی درخواستوں اورشکایات کو کم وقت میں نمٹا نے کی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں.

تمام افسران دی گئی معیاد کے اندر ممکنہ درخواستوں کو نمٹائیں. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق نے کہاکہ

تمام سرکاری دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کراتے ہوئے آنے والے سائلین کو عزت و تکریم دی جائے اور ان کے مسائل فوری طو رپر حل کیے جائیں. اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ غازیخان کے انتخابات 2020-21 آج گیارہ جنوری کو ہوں گے۔بار الیکشن میں 941ووٹرز اپنا حق رائے دہی کااستعمال کریں گے یہ بات الیکشن بورڈ کے سربراہ عبدالغنی خان کھوسہ ایڈووکیٹ نے بتائی انہوں نے بتایا کہ

بار کی حتمی لسٹ کے مطابق صدارت کے عہدہ پر چار امیدواروں سلیم رضاخان کاکڑ، عظمت اسلام خان غلزئی،سردار محمد نسیم خان کھوسہ،میاں محمد فہیم اکبر،نائب صدر کے عہدہ پرتین امیدواروں آغا حسین احمد،محمد بشیر خان حجبانی،محمد طفیل ترین جنرل سیکرٹری کی نشست پراعجاز احمد کلاچی،ملک بلال احمد بوہڑ،محمد جہانگیر شاہ،لائبریری سیکرٹری کی نشست پر تین امیدواروں محمد خالد ملانہ،ملک غلام عباس چنڑ اور منورہ سلطانہ مہپال کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

جبکہ غیر حتمی نتائج کے مطابق جوائنٹ سیکرٹری کے امیدوار طاہر گورمانی اور فنانس سیکرٹری سندس رحیم ایڈووکیٹ بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔ اسی طرح مجلس عاملہ کی دس نشستوں پر 27امیدوار ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گے

ان امیدواروں میں اعجاز حسین جتوئی،جنید ستار صدیقی،امیر حمزہ خان نیازی،حیدر کفایت عباسی،رانا عبدالستار،رفیق احمد خان لنڈ،محترمہ روبینہ ارشاد بھٹی،ریاض حسین قریشی،ریحان الحسن سیال،سعد عمران خان نیازی،

سلیم اختر راجہ،صداقت علی ناصر ملکانی،طارق شبیر لنڈ،غضنفر عباس خان جلبانی،محمد باقر شاہانی،محمد بخش میرانی،محمد ساجد خان،محمد طاہر خان راجپوت،محمد علی پتافی،محمود نواز خان بابر،

مرزا محمد ادریس، مسرت علی خان دستی،مشتاق احمد تنویر،مظہر حسین کارلو،مہتاب احمد احمدانی،مہتاب احمد علیانی اور نبی بخش خان رمدانی شامل ہیں عبدالغنی خان کھوسہ نے بتایا الیکشن کے لئے تنام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں

اور پرامن و شفاف پولنگ کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ انتخابات میں سید ممتاز شاہ ایڈووکیٹ اور جاوید اقبال خان لنڈ ایڈووکیٹ الیکشن بورڈ کے ممبران کی حیثیت سے ان کے معاونت کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پولنگ صبح نوبجے سے چار بجے تک جاری رہے گی۔بغیر کارڈ کسی ممبرکو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔


ڈیرہ غازی خان

تھانہ سٹی کے علاقہ بلاک بی میں چوری کی واردات نامعلوم چور کلمہ چوک کے نزدیک کیفے نعیم کی دوکان سے

رات 3.30 کے بعد دوکان کے کونڈے کاٹ کر ہزاروں روپے مالیت کی ایک بڑی ایل سی ڈی اور نقد رقم چوری کرکے لے گے

سٹی پولیس نے واقع کی اطلاع پر تفتیش شروع کرتے ہو ئے کاروائی شروع کر دی ہے۔


ڈیرہ غازی خان

پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود نے فہد بھٹی کو قائم مقام پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان کا انفارمیشن سیکرٹری بنا دیا

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل پی پی پی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات محمود اختر پرویز اچانک انتقال کر گئے تھے

جس پر پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود نے ڈویژنل عہدیدار فہد بھٹی کو قائم مقام پی پی پی ڈسٹرکٹ ڈی جی خان کا سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا

اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما سابق وزیر اعلی پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ، پیپلزپارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے و ڈویژنل صدر پی پی پی نوابزادہ افتخاراحمد خان، سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم،

ممبر فیڈرل کونسل پیپلزپارٹی عبدالقادر شاہین،ضلعی صدر سردار عرفان اللہ خان کھوسہ،ممبر صوبائی کونسل شبلی شب خیز غوری جنرل سیکرٹری ملتان پیپلزپارٹی راؤ ساجد علی خان جنرل سیکرٹری محمد علی مراد خان کھتران، میر شہریار خان تالپور،

خواجہ عاقب،سردار غلام عباس گورچانی، ڈاکٹر مرتضی، الحاج غلام سرور دلشاد، قاضی عدنان، اقبال بھٹہ، ثقلین خان کھوسہ،

یوتھ رہنما میاں نور الہٰی حافظ جہانگیر مہوٹہ علی احمد حسنات گلفام عباس ثقلین کھتران تاجر رہنما ملک مشتاق محمد سیلم لنگاہ وکیل رہنما ظفر اللہ خان غلزئی ملک مظہر ایڈوکیٹ سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے فہد بھٹی کو مبارک باد دی۔


ڈی جی خان

غازی یونیورسٹی کے سنڈیکٹ کا تیسرا اجلاس،یونیورسٹی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ہونیوالے ترقیاتی کاموں بشمول تزئین و آرائش،

پارکنگ ایریاکی تعمیر اور ماڈرن لینڈاسکیپ کی منظوری۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز غازی یونیورسٹی ڈیرہ خان میں وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد طفیل (تمغہ امتیاز) کی زیر صدارت غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی کی سینڈیکیٹ کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا۔ رجسٹراریونیورسٹی ڈاکٹر اللہ بخش گلشن نے سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیئے۔

اس اجلاس میں وائس چانسلر اوکاڑہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندہ کے طور پر وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر عامر اعجاز،چیئر پرسن بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈاکٹر کشور ناہید رانا،

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ڈائریکٹر آف ایجوکیشن پروفیسر مظہر حسین گشکوری، فنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے محمد اکرام اللہ،ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ کریم کھوسہ، پروفیسر ڈاکٹر حیات محمد اعوان،

ڈاکٹر عبدالقادر بزدار اورمسز شاہدہ آفتاب شریک ہوئے۔میٹنگ کے آغاز پر گذشتہ سنڈیکیٹ کے اجلاس میں کیے گئے اہم فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

سنڈیکیٹ کے دوسرے اجلاس کے منٹس کنفرم کیے گئے۔ یونیورسٹی سیلکشن بورڈ کے پہلے اجلاس منعقدہ 5اکتوبر 2019 میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

جامعہ کی اکیڈمک کونسل کے تیسرے اجلاس منعقدہ 14دسمبر2019میں کیے گئے فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے پانچویں اجلاس کی سفارشات منظور کیں۔ ان سفارشات میں غازی یونیورسٹی کے لیے مختلف ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں۔

مرکزی داخلی راستہ، مرکزی اور اندرونی پارکنگ ایریا کے علاوہ واکنگ ٹریک کی تعمیرشامل ہیں، جامعہ کا مین گیٹ اور لنک روڈ کی تعمیر بھی ان ترقیاتی منصوبوں کا حصہ ہیں، یونیورسٹی میں ایک واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب اورمکمل سہولیات سے لیس 20 سمارٹ کلاس رومز کی تعمیر،

اور انتظامی بلاکس کی بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لیے سولر سسٹم کی خریداری کی سفارشات شامل ہیں۔اس بجٹ میں سٹی کیمپس کی تزئین و آرائش کے لیے باغبانی اور نمائشی پودوں کی مد میں پیسے رکھے گئے ہیں۔

ان تمام ترقیاتی اخراجات کو تخمینہ تقریباً 269 ملین لگایا گیا ہے۔ ان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد غازی یونیورسٹی ایک ماڈل یونیورسٹی کی شکل اختیار کر جائے گی

جس سے اس جامعہ میں پڑھنے والے بچوں کو ایک اچھا تعلیمی ماحول ملے گا۔ یونیورسٹی میں ہونے والے تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کے لیے قلیل المعیاد بنیادوں پر کنسلٹنٹس کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

Study Leave کے قوانین میں تبدیلی کی منظوری، یونیورسٹی کی سالانہ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ جامعہ میں تدریسی و غیر تدریسی عملہ کی تعیناتی کے Criteria کی منظوری،

یونیورسٹی سٹاف کے میڈیکل الاؤنس کے بقایا جات جاری کئے گئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل (تمغہ امتیاز) نے غازی یونیورسٹی میں ان کے دور میں حاصل ہونے والی کامیابیوں غازی یونیورسٹی کو در پیش مسائل اور مستقبل کے لائحہ عمل سے تفصیلاً آگاہ کیا

رئیس جامعہ نے غازی یونیورسٹی میں جاری کردہ ترقیاتی منصوبوں بشمول حکومت پنجاب کی طرف سے 1300 ملین کے نئے پراجیکٹ ملنے اورپنجاب حکومت کی طرف سے مسلسل سرپرستی پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔

ہاؤس نے گزشتہ چند ماہ کی قلیل مدت میں یونیورسٹی کے ہر شعبے میں جامع منصوبہ بندی کے تحت ہونے والی بہتری کو سراہتے ہوئے اسے جنوبی پنجاب کی اس نوزائیدہ یونیورسٹی کی ترقی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا

آخر میں ہاؤس نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کی قائدانہ صلاحیتوں، پروفیشنل کمانڈ اور ویژن کی تعریف کی اور اپنے تمام تر تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ

امید ہے غازی یونیورسٹی اب بہت جلد پاکستان کی جامعات میں ایک نمایاں مقام حاصل کر لے گی۔


ڈیرہ غازیخان

امریکہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے،قاسم سلیمانی کا خون رائیگاں نہیں جائیگاان کے قتل سے خطے کا امن تباہ کردیا،ایران نے قاسم سلیمانی کی تدفین سے پہلے بدلہ لے لیا،

امریکہ کا واحد ہدف عالم اسلام ہے،یہود ونصاری مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتے،پاکستان کی سرزمین مسلم ممالک کے خلاف استعمال نہیں ہو نے دیں گے

یہ بات علامہ شاہد حُسین نقوی نے شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام امریکہ،اسرائیل مردہ باد ریلی کے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہی احتجاجی ریلی مرکزی امام بارگاہ حیدریہ سے شروع ہوئی جو پاکستانی چوک،

گولائی کمیٹی سے ہوتی ہوئی ٹریفک چوک پر اختتام پذیر ہو ئی ریلی میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا کر امریکہ،اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے،

اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ریلی میں وحدت المسلمین،جے ایس او،آئی ایس او نے کثیر تعداد میں شرکت کی،

مظاہرین سے علامہ سجاد حُسین انقلابی،سید سجاد حیدر نقوی،انعام حیدر نقوی،کرم حُسین محمد رمضان اورفہیم عباس نے خطاب کیا،

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ کے بزدلانہ حملے سے اس ناپاک عزا ئم خاک میں مل گئے ہیں امت مسلمہ قاسم سلیمانی کی شہادت سے مایوس نہیں ہیں بلکہ یکجا ہو گئے ہیں

انہوں نے کہا کہ امریکہ وحشی درندہ کی مجرمانہ تاریخ ہے اس نے صرف مسلمانوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کردی

اس کے ہاتھ مسلمانوں کے خون میں ڈوبے ہوئے ہیں،اس کی حقیقت پوری دنیا پر یہ حقیقت عیاں ہو چکی ہے کہ

امریکہ تمام مسلم ملک کو اپنے مذموم عزائم کے لئے استعمال کرنا چاہتا ہے جس نے بزدلانہ وار کر کے اپنے خلاف نفرت میں اضافہ کیا ہے۔

About The Author