نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی ،خبریں ،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)

تحصیل بار کونسل کے سالانہ انتخابات 2020-21آج ہوں گے،2امیدواروں کے مابین کانٹے دار مقابلہ،تیاریاں مکمل،اس بارے تفصیل کے مطابق

تحصیل بار کونسل کے سالانہ انتخابات2020-21 آج ہوں گے،الیکشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، صدارت کیلئے سید غلام شبیر عباس رضوی ایڈووکیٹ اور محمد ارشد صدیقی ایڈووکیٹ میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا

جبکہ نائب صدر کیلئے آصف مجید چغتائی اور شکیل احمد چوہدری جنرل سیکرٹری کیلئے غلام ربانی انصاری ایڈووکیٹ اور منصور الحق گورمانی ایڈووکیٹ،جوائنٹ سیکرٹری کیلئے محمد امجد خان مشوری ایڈووکیٹ اور جاوید اقبال ملک ایڈووکیٹ، فنانس سیکرٹری کیلئے ملک تنزیل الرحمن ایڈووکیٹ اور ملک جعفر عباس ایڈووکیٹ،

لائبریری کیلئے ملک اسحاق کھنڈویہ ایڈووکیٹ اور ظہور عباس حجانہ ایڈووکیٹ کے مابین چوڑ پڑے گا،مجلس عامہ کیلئے مہر محمد رشید ایڈووکیٹ،قاضی محمد اسلم ایڈووکیٹ،سردار سکندر حیات خان ایڈووکیٹ،چوہدری ساجد اقبال گل ایڈووکیٹ،

عمران محمود وقار ایڈووکیٹ،اسلم سنبل ایڈووکیٹ،سردار طفیل احمد خان لُنڈ ایڈووکیٹ،عبدالرحمن خان گورمانی ایڈووکیٹ،میاں شوکت حسین قریشی ایڈووکیٹ،سردار یونس خان چانڈیہ ایڈووکیٹ،ملک بشیر احمد بریال ایڈووکیٹ،محمد علی خان کلاچی ایڈووکیٹ،قاضی محمد امجد ایڈووکیٹ،

مہر غلام شبیر سیال ایڈووکیٹ،اللہ ڈتہ بلوانی ایڈووکیٹ،منیر حسین خان چانڈیہ ایڈووکیٹ،عمران حکیم ایڈووکیٹ،چوہدری محمد ارشد ایڈووکیٹ،مرید عباس جگلانی ایڈووکیٹ،مس فوزیہ انجم ایڈووکیٹ،امیدوار ہیں،دوسری طرف دونوں امیدواروں غلام شبیر عباس رضوی ایڈووکیٹ اور محمد ارشد صدیقی میں کانٹے دار مقابلہ ہے اور ان کے حامی اپنے اپنے امیدوار کی بھر پور انتخابی مہم چلا رہے ہیں جبکہ سید غلام شبیر عباس رضوی گروپ کو موجودہ صدر بار ملک احسن فاروق انگڑا گروپ،

اعجاز احمد گورمانی ایڈووکیٹ،رانا محمد اسلم ایڈووکیٹ،چوہدری گروپ،میاں عامر سلطان گورایہ گروپ،ملک فیاض کھکھ گروپ،ملک بشیر احمد بریال گروپ،بزدار گروپ،رائے عابد حسین پرہاڑ گروپ،پتل گروپ،رائزنگ لائرز گروپ،

یونس خان چانڈیہ گروپ،کلاچی گروپ،چوہدری اقبال ساجد گروپ،عمران محمود وقار گروپ،فرینڈز ینگ لائیرز گروپ شامل ہیں کی حمایت حاصل ہے،جبکہ محمد ارشد صدیقی کو غفور خان گورمانی گروپ،طفیل خان لُنڈ گروپ،چوہدری عطاء الحق گروپ،

زاہد خان چانڈیہ گروپ،رفیق عمر خان چانڈیہ گروپ،منصورالحق گورمانی گروپ سمیت ودیگر گروپوں کی حمایت حاصل ہے، 5رکنی الیکشن بورڈ جن میں چیئرمین محمد اسلم ہنجرا ایڈووکیٹ جبکہ ممبران الیکشن بورڈ میں رائے منیر اختر پرہاڑ،

چوہدری نوید احمد چیمہ،چوہدری محمد سہیل،وقار الحق شامل ہیں،چیئرمین الیکشن بورڈ ملک محمد اسلم ہنجرا ایڈووکیٹ کے مطابق پولنگ آج11 بار روم بار ایسوسی ایشن میں صبح9بجے سے شام5بجے تک ہوگی جس کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں


کوٹ ادو

پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا 92واں یوم پیدائش کی تقریب پیپلز سیکرٹریٹ دستی ہاؤس پر منعقد ہوئی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی سے ڈی جی خان کے ڈویژنل سیکرٹری جنر ل میرآصف خان دستی،

سٹی صدر عبدالغریز بھٹی،ڈاکٹر یونس شاکر،تحصیل انفارمیشن سیکرٹری رائے ثاقب پرہاڑ، فیصل عزیز بھٹی، ڈاکٹر مشتاق احمد، ملک شریف، ماسٹر لطیف، میر طارق دستی،ذولفقار بلوچ،شاہد کوارئی،عبدالعزیز جھنڈیر،فیصل عزیز بھٹی،

ملک اسلم لیل،ملک شفیع بریار،شبیر بٹ، سابق کونسلراصفر انصاری،نصیر گرمانی،شفیع تھہیم،طارق دستی، امجد نذیر،شبیر بھٹہ، عباس بھٹہ،ملازم شاہ سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز اور جیالوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،

اس موقع پر تمام جیالوں نے شہید ذولفقار علی بھٹو کے مشن کو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ مل کر مکمل کرنے کا بھرپور اعادہ کیا،تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی سے ڈی جی خان کے ڈویژنل سیکرٹری جنرل وامیدوار حلقہ پی پی 279میرآصف خان دستی نے اپنے خطاب میں شہید ذولفقار علی بھٹو کی پاکستان کے لیے خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ

قائد عوام کی خدمات پاکستان کی تاریخ کا ایک روشن باب ہے،جس نے سیاست کو ڈیروں اور ڈرائنگ رومز سے نکال کر گلی کوچوں تک پہنچایا اور پاکستان کی عوام کو ایک شناخت دی،ملک کو متفقہ آئین اور ملک کو عوامی حاکمیت کا تصور دینے والے کو پھانسی دی گئی،

شہید ذوالفقار علی بھٹو عوام کے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گے،انہوں نے کہا کہ40 برس بعد بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کا فلسفہ اور نظریہ عوام کے دلوں میں زندہ ہے،قائد عوام کے نقش قدم پر پارٹی قائدین اور کارکنان جمہوریت کی بقا کے لئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں،

انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو ہی تھے جنہوں نے پاکستان کوایٹمی طاقت بنا دیا،شہید ذوالفقار علی بھٹو کا جرم بس یہ تھا کہ انہوں نے قوم کو سامراج کی غلامی سے نجات دلائی، شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک اشخص کا نام نہیں بلکہ ایک نظریہ اور جدوجہد کا نام ہے،آج تک نہ تو ذوالفقار علی بھٹو شہید کو اور نہ ہی اس کے خاندان کے کسی فرد کو انصاف مل سکا ہے،

شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ سب سے پہلے پاکستان کی بات کی اور ہم بھٹو کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، اور بھٹو ہی کے فلسفے اور سوچ کو ہمیں آگے بڑھانا ہوگا، تقریب میں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور شہید ذولفقار علی بھٹو کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی گئی۔


کوٹ ادو

عادی چور تونسہ بیراج سے لاکھوں کی سرکاری لکڑی کاٹ کر لے گئے،مخبری پر پولیس نے لاکھوں کی لکڑی آرامشین سے برآمد کرلی،

آرامالک سمیت لکڑی چوروں کے خلاف مقدمہ درج،پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری بھی گرفتار کرلیا پسٹل برآمد، پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے،

اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ تونسہ بیراج سے محکمہ انہار کی اڑھائی لاکھ مالیت کی سرکاری لکڑی الطاف دوسہ اپنے دیگر ساتھیوں محمدحسین موہانہ،خالد عباس موہانہ، وسیم چانڈیہ،

صفدرموہانہ چوری کاٹ کر عبدالرشید کے آرامشین پررکھی ہوئی تھی کہ مخفی اطلاع پر پولیس دائرہ دین پناہ نے آرے پر چھاپہ مارا اور اڑھائی لاکھ مالیت کی سرکاری لکڑی برآمد کرلی،

پولیس دائرہ دین پناہ نے محکمہ انہار کیایس ڈی او تونسہ بیراج محمد اسلم کی مدعیت میں تمام لکڑی چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،

پولیس تھانہ سنانواں نے دوران گشت اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری موسی لدھانی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پستول اور گولیاں برآمد کرلیں،

پولیس سرکل کوٹ ادو نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔


کوٹ ادو

نوسر باز گرونے سادہ لوح کو انعامی رقم کا لالچ دے کر ایک لاکھ روپے ہتھیا لئے، رقم لیکر گروہ فرار،موبائل فون بھی بند، سادہ لوگ کئی روز تک بینک میں انعامی رقم کے لیے چکر کاٹتا رہا، انعام نہ ملنے پر تھانہ پہنچ گیا،

پولیس نے متاثرہ شخص کی مدعیت میں فراڈی گروہ کے خلاف نوسربازی کا مقدمہ درج کرلیا، اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ چک نمبر 571 ٹی ڈی اے کے رہائشی طاہرمحمود گھمن کو دھوری اڈا کے رہائشی فراڈی گروہ کے ارشد اوڈاپنے دیگر ساتھیوں شکیل اوڈ اورعمران اوڈ کے ہمراہ ملکر طاھرمحمود گھمن کے موبائل فون پر کال کرکے اپنے آپ کو جیتو پاکستان کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے

اسے 25 لاکھ انعام نکلنے کا جھانسہ دیا اور دوسرے روز چوک سرور شہید میں پہنچ کر اسے اپنے پاس بلا لیا،گروہ اسے ایک دکان میں لے گیا جہاں اسے ایک جعلی فائل دکھائی جس میں 25 لاکھ انعام اور سادہ لوح شخص کا نام اور ایڈرس درج تھا،

فراڈیوں نے سادہ لو ح طاہرمحمود گھمن سے کہا کہ وہ ایک لاکھ کا بندوبست کرے تاکہ اس کی فائل بینک میں جمع کرائی جاسکے متاثرہ فراڈیوں کے چکر میں آتے ہوئے اپنے علاقے کے لوگوں سے ایک لاکھ روپے کی رقم ادھار اکٹھی کر فراڈیوں کو دی،

فراڈی رقم لیکر متاثرہ کو2 دن بعد بینک سے انعامی رقم لینے کا جھانسہ دے کر فرار ہوگئے اور اپنے موبائل فون بھی بند کر دئے،

متاثرہ 4روز تک بینک کے چکر کاٹتا رہا،بینک کی جانب سے فراڈ کا پتہ چلنے پر متاثرہ تھانہ چوک سرور شہید پہنچ گیا،

پولیس چوکسرورشہید نے متاثرہ طاہرمحمود گھمن کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 18/20زیردفعہ420 درج کرکے فراڈی گروہ کی تلاش شروع کردی ہے۔


کوٹ ادو

کوٹ ادو کے معروف سرائیکی شاعر و گیت نگار امتیاز منیر کانیاگانا”قیامت ہن ڈھولاتیڈیاں سوہنیاں سوہنیاں اکھیاں“کی ویڈیو ریلیز ہو کر مارکیٹ میں آ گئی ہے،

گیت کو معروف فوک سنگر عاشق علی خان نے گایا ہے جبکہ اس گانے کی ویڈیو گزشتہ روز خان سٹوڈیو پروڈکشن نے ریلیز کردی ہے،

مذکورہ گانے میں شانی ملک اور اقراء ملک نے خوبصورت ماڈلنگ کرکے گیت کو شاہکار بنا دیا ہے،مذکورہ گانا شائقین میں بے حد پسند کیا جارہا ہے۔


کوٹ ادو

کوٹ ادو کی معروف ہر دلعزیز شخصیت مختیار حسین کی والدہ،سابق ریٹائرڈ ریلوے پولیس کانسٹیبل پرویز منصور،

شورروم اونر لیاقت عباس لنگاہ کی خوشدامن گزشتہ روز انتقال کرگئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ 3 بجے دن ممتاز پارک کوٹ ادو میں ادا کی گئی،

جس میں کوٹ ادوکی سیاسی سماجی دینی و شہری حلقوں کے علاوہ ڈاکٹرز وکلا تاجر برادری سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،

مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کل بروز اتوار10بجے دن جامع مسجد قباء سینماروڈ ادا کی جائے گی۔

About The Author