دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قومی ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ پی سی بی بلاسٹرز نے پی سی بی چیلنجرز کو 12 رنز سے شکست دیدی

پی سی بی بلاسٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے

سہ فریقی قومی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پی سی بی بلاسٹرز نے پی سی بی چیلنجرز کو 12 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی

پی سی بی بلاسٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔

مڈل آرڈر بیٹر جویریہ رؤف نے 40 گیندوں پر 8 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں پی سی بی چیلنجرز کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز ہی بناسکی۔

اوپنر منیبہ علی کی نصف سنچری بھی پی سی بی چیلنجرز کو میچ میں شکست سے نہ بچا سکی،میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر جویریہ رؤف اور انعم امین کو مشترکہ طور پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

About The Author