دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نو جوان امریکی اداکارہ کی پراسرار موت

پولیس حکام کو صبح 7 بجے الیکسس ایڈی کو دل کا دورہ پڑنے کی اطلاع مل گئی تھی

نو جوان امریکی اداکارہ کی پراسرار موت

امریکی چینل ایم ٹی وی سیریز کے پروگرام ’’آر یو دی ون‘‘ سے شہرت پانے والی 23 سالہ اداکارہ الیکسس ایڈی اپنے ویسٹ ورجینیا میں واقع گھر میں پراسرار طور پر مردہ پائی گئیں۔

ایم ٹی وی چینل نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ پولیس حکام کو صبح 7 بجے الیکسس ایڈی کو دل کا دورہ پڑنے کی اطلاع مل گئی تھی۔ پولیس نے نوجوان اداکارہ کو گھر سے مکمل بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

ایم ٹی وی کے مطابق پولیس حکام کیس کی تحقیقات کرنے اور موت کی وجہ کا تعین کرنے کے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔

امریکی ٹی وی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ہم الیکسس ایڈی کی ناگہانی موت پر بے حد رنجیدہ ہیں اور اس مشکل گھڑی میں ہم ان کے خاندان اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

الیکسس ایڈی 2017 میں ایک رئیلٹی شو میں پہلی بار نمودار ہوئی تھیں جس میں انہوں نےانکشاف کیا تھا کہ ان کے کزن ایک سزا یافتہ قاتل ہیں۔

مختلف موقعوں پر الیکسس ایڈی ماضی میں نشہ کی لت سے دوچار ہونے اور اس سے نکلنے کی کوششوں کا تذکرہ کرتی رہی ہیں۔ سال 2019 میں نشے کی عادت سے چھٹکارا پانے کے بعد انہوں نے معمول کی زندگی گزارنا شروع کیا تھا۔

نشے کی عادت چھوٹنے کے بعد الیکسس ایڈی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا تھا کہ ’اگر میں اچھا بننے کی مثال بن سکتی ہوں تو میں اس کے لیے اور زیاہ انتھک جدوجہد کروں گی۔ میں اب بہت زیادہ خوش ہوں اور بہت زیادہ نوازی گئی ہوں‘‘۔

پچھلے سال الیکسس ایڈی نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کے والد نے بھی نشہ کرنے کی عادت ترک کردی ہے۔ ہم دونوں صحت مند اور مطمئین ہیں، ہم پر بڑی کرم نوازی ہوئی ہے۔

پچھلے سال اکتوبر میں اپنی منگنی کا اعلان کردیا تھا لیکن بہت جلد انہوں نے اپنے منگیتر کی تصویریں سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کردی تھیں۔ لوگوں کا خیال تھا کہ دونوں کی منگنی ٹوٹ گئی ہے، تاہم الیکسس ایڈی نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔

About The Author