پشاور میں سکھ نوجوان پرویندر سنگھ قتل کیس کا ڈراپ سین ہوگیا۔۔واردات میں مقتول کی منگیتر ملوٹ نکلی۔۔پولیس نے خاتون سمیت پانچ ملزم گرفتار کر لیے۔
پشاورپولیس کے مطابق 5 جنوری کو پشاور کے علاقے چمکنی میں اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔۔تفتیش کے دوران قتل میں ملوث مقتول کی منگیتر پریم کماری سمیت 5 ملزم گرفتار کرلیئے گئے۔۔
پرویندر سنگھ کو اس کی منگیتر نے دوست اور اجرتی قاتلوں کی زریعے قتل کرکے لاش چمکنی میں پھینک دی تھی۔۔
پولیس تفتشی ٹیم کے مطابق ملزمہ مقتول منگیتر کو پسند نہیں کرتی تھی۔۔ جس کوملاقات کے بہانے بلا کر قتل کیا گیا۔۔
کیس کی مذید تفتیش جاری یے۔۔قتل کو انڈین لابی نے مذھبی شدت پسندی کا رنگ دیکر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا تھا۔
اے وی پڑھو
خیبرپختونخوا کی بارہ سرکاری جامعات کو انتظامی اور مالی بحرانوں کا سامنا
75غیرقانونی قرضہ دینےوالی ایپس کاایک لاکھ لوگوں کیساتھ ایک ارب روپےکافراڈ
چوکیل بانڈہ: فطرت کے دلفریب رنگوں کی جادونگری||اکمل خان