رحیم یار خان
سرائیکی ٹیلی فلموں کے سینئر فلم ڈائریکٹر و پروڈیوسر جام مشیر عاصی نے سرائیکی مارواڑی کلچر پر مشتمل ٹیلی فلم دھاڑ وؤ مہنگائی کی شؤٹنگ مکمل ہوتے ہی اپنی نئی فلم ُ ُ سرائیکی اجرک ٗ ٗ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ
سرائیکی زبان اور سرائیکی کلچر اور سرائیکی ماں دھرتی پر بسنے والے لوگوں کے مسائل کو اجاگر کرنا اور دکھانا ہی میری شوبز کی زندگی کا مشن ہے.فلم نیلی اجرک میں سرائیکی خطے کے ساتھ روا رکھے جانے والے سوتیلے حکومتی سلوک کو بھی دکھایا جائے گا
کامیڈی اداکار شیدا ربڑی نے اداکارہ بختاور اینجل اور فاخرہ ملک کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھاڑ وؤ مہنگائی میں کلچر ساتھ ساتھ معاشرتی مسائل اور مہنگائی کے ہوش ربا منفی اثرات کو دکھایا گیا ہے.
سرائیکی فلم نیلی اجرک میں خالصتا کلچرل معاشرتی اور ہلکے پھلکےسیاسی موضوعات کو اپنے اندر لیے ہوئے ہوگی.اداکارہ بختاور اینجل نے کہا جام مشیر عاصی سرائیکی شوبز میں ایک اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں.
ان کے ساتھ کام کرنے سے سیکھنے کے بہت سارے واقع ملتے ہیں. اداکارہ فاخرہ ملک نے کہا کہ سرائیکی کلچر بڑا رچ اور جاندار ہے.اس موقع پر فنکاروں نے اخبار کے لیے خصوصی تصویر بھی بنوائی
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون