دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزے

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر  روجھان

روجھان

گزشتہ رات سہیجہ پھاٹک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے جے کے دودھ شاپ کے مالک شفیق احمد ولد بشیر احمد قوم ڈہوالی نے بتایا ہے کہ

گزشتہ رات میں اپنے بھائی سعید کے سات 9:18 منٹ پر موٹر سائیکل پر براستہ سہیجہ پھاٹک بستی ڈہوانی گھر جا رہا تھا کہ راستے میں گھات لگائے

دو نامعلوم مسلح افراد نے مجھے روکا اور میری جیب سے مبلغ 10000ہزار موبائل اور میرے بھائی سے 7سے 8 ہزار ہزار روپے گن پوائنٹ پر چھین لیئے اور ہمیں اپنے ساتھ چلنے کو کہا

اور ہمیں ویران جگہ پانی والی ٹینکی کے قریب لے گئے شفیق ڈہوانی کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے کہا کہ موٹر سائیکل کی کے کاغز ہیں تو میرے بھائی نے کہا کہ

ہمارے پاس موٹر سائیکل کی کاپی جو شو روم والے سے لینی ابھی باقی ہے تو شفیق ڈہوانی نے بتایا کہ ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں

اور ہمیں لوٹنے کے بعد وہ اپنی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر شہر کی طرف چلے گئے نامعلوم مسلح افراد نے چہرے پر نقاب لگا رکھا تھا۔ شفیق ڈہوانی جس کی جے کے دودھ شاپ روجھان تھانہ روڈ پر واقع ہے ۔


روجھان

انڈس ہائی وے مرغائی کے قریب ٹرالر اور یورو میں تصادم ٹرالہ ڈرائیور زخمی ۔
زرائع نے بتایا ہے کہ علی الصبح ایک ٹرالہ جس پر ٹماٹر لوڈ تھا مرغائی موڑ پر مخالف سمت سے آنے والی یورو کے ساتھ ٹکر کے نتیجے میں ٹرالہ الٹ گیا

اور یورو کا شیشہ ٹوٹ گیا ٹرالہ ڈرائیور معمولی زخمی کوئی جان نقصان نہیں ہوا ریسکیو1122 کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمی ڈرائیور کو ہسپتال منتقل کیا گیا

حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا ۔


روجھان

انڈس ہائی وے کوٹلہ نصیر کے قریب تین ٹرک آپس میں ٹکرا گئے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا گاڑیوں کو جزوی طور پر نقصان ہوا یہ واقعہ شدید دھند کے باعث پیش آیا۔ جملہ ڈرائیور محفوظ رہے ۔


روجھان + راجن پور

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجن پور کے تین ڈاکٹر اور فاضل پور کا ایک ڈسپنسر کو معطل کر دیا گیا ہے معطل ڈاکٹروں کو پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کر کے لاہور حاضر ہونے کا حکم ۔

معطل ہونے والے ڈاکٹروں کے نام ڈاکٹر عبداللہ جلبانی راجن پور
ڈاکٹر عدیل خالد راجن پور
ڈاکٹر غلام مرتضی جام پور

طالب حسین ڈسپنسر فاضل پور شامل ہیں ۔ ڈاکٹروں کی معطلی پوستہ دنوں راجن پور میں ڈرامائی انداز میں ڈاکٹروں کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کے لئے محمکہ صحت کی دو رکنی ٹیم کی کارروائی کا نتیجہ ہے ۔


تحصیل بیور چیف روجھان + ڈسٹرکٹ رپورٹر راجن پور

ڈی پی او راجن پور چوہدری احسن سیف اللّه نے ضلع بھر کے 17 ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیا ۔نوٹیفکیشن جاری

محمد اختر خان پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ سٹی جام پور تعینات,انسپکٹر فیاض احمد پولیس لائن سے ایس ایچ او محمد پور تعینات ,جاوید اقبال تھانہ کوٹ مٹھن سے ایس ایچ او تھانہ حنیف غوری داجل تعینات,

سیف اللہ کو تھانہ تھانہ صدر جام پور سے ایس ایچ او تھانہ حاجی پور تعینات,انسپکٹر اللّه بخش کو انچارج شعبہ شکایات سے ایس ایچ او تھانہ لعل گڑھ تعینات,محمد سلیم ہاشمی لائن پولیس سے ایس ایچ او تھانہ ہڑنڈ تعینات ,انسپکٹر محمد رمضان ایس ایچ او محمد پور سے ایس ایچ او تھانہ صدر فاضل پور تعینات ,

رانا محمد طاہر تھانہ صدر جام پور سے ایس ایچ او تھانہ صدر راجن پور تعینات,عبدلروف پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ سٹی راجن پور تعینات ,محمد عابد شریف ایس ایچ او تھانہ سٹی راجن پور سے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مٹھن تعینات ,ابرار احمد تھانہ محمد پور سے ایس ایچ او تھانہ عمر کوٹ تعینات ,

محمد اسحٰق جان ایس ایچ او تھانہ صدر راجن پور سے ایس ایچ او تھانہ روجهان تعینات ,انسپکٹر افتخار احمد پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ شاہوالی تعینات ,محمد عمران تفتیشی تھانہ صدر راجن پور سے ایس ایچ او تھانہ گوٹھ مزاری تعینات,

انعام نبی ایس ایچ او تھانہ روجهان سے ایس ایچ او بنگلہ اچھا تعینات ,محمد سجاد حیدر ایس ایچ او تھانہ شاہوالی سے ایس ایچ او تھانہ سونمیانی تعینات ,انسپکٹر خالد سلیم ایس ایچ او تھانہ ہڑند سے ایس ایچ او تھانہ سبزانی تعینات کر دیا گیا ہے ۔


روجھان

ایم این اے سردار ریاض محمود خان مزاری اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب میر دوست محمد خان مزاری کی ذاتی دلچسبی اور کوششوں سے روجھان اور رحیم یار خان کے درمیان بننے والی اسٹیل پل کا کام آخری مرحل میں داخل راستہ بنانے کےلیے کام

تیزی سے جاری ہے آئندہ چند روز میں کام مکمل کر کے عوام کی سہولت کےلیے راستہ کھول دیا جاے گا۔رہنما میر مزاری گروپ سابق سٹی ناظم سردار اطہر علی خان مزاری نے گفتگو کرتے ہوے

تفصیلات سے آگاہ کیا انکا کہنا تھا کہ دریاے سندھ پر میراں پور کے نزدیک اسٹیل پل کے قیام اور دونوں اطراف کے لوگوں کی سہولت اور سفری مشکلات کو ختم کرنے کےلیے ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری اور ڈپٹی اسپیکر میر دوست محمد خان نے کلیدی اور اہم کردار ادا کیا ہے

انکی بھرپور کوششوں سے اسٹیل پر کا کام اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ماندہ کشتیاں بھی لگائی جا رہی ہیں۔

آئندہ چند روز میں علاقے کی عوام اس سہولت سے مستفید ہو سکے گی۔اس سہولت سے ناصرف دور دراز کے سفری مشکلات سے نجات ملے گی بلکہ روجھان سے رحیم یار خان کے درمیان مسافت سمٹ جانے کے ساتھ ساتھ اس میں کافی حد تک کمی آجاے گی۔

About The Author