دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سردی کے سبب بچوں کے گرم کپڑوں کی فرمائش باپ کے لیے موت کی وجہ بن گئی

میر حسن نے پیٹرول چھڑک کر قریبی قبرستان میں خود کو آگ لگا دی

شہر قائد میں سردی کے سبب بچوں کے گرم کپڑوں کی فرمائش باپ کے لیے موت کی وجہ بن گئی

کراچی:

گزشتہ روز کورنگی ابراہیم حیدری کے رہائش میر حسن نے خود کشی کی کوشش کی، 35 سالہ میر حسن کو زخمی حالت میں سول ہسپتال برنس وارڈ منتقل کیا گیا

میر حسن نے پیٹرول چھڑک کر قریبی قبرستان میں خود کو آگ لگا دی، میر حسن ذخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑھ گیا۔

ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ میر حسن کو جب ہسپتال لایا گیا تو اس کے جسم کا 60 فیصد حصہ جھلسا ہوا تھا،

اہل خانہ نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا میر حسن 3 ماہ سے بے روزگار تھا اور مہنگائی سے تنگ تھا،

میر حسن نے مرنے سے قبل وزیر اعظم سے اپیل کی کہ اہل خانہ کو گھر اور روزگار فراہم کیا جائے۔

About The Author