دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعظم عمران خان آج ہنر مند جوان پروگرام کا آغاز کریں گے

وزیراعظ کے معاون خصوصی عثمان ڈار  نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت ملک میں نیشنل اکریڈیٹیشن کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نوجوانوں کیلئے ایک اور اہم منصوبے ’ہنرمند جوان پروگرام‘ کا آغاز آج کریں گے۔ 

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے کنونشن سنٹر میں پروگرام لانچنگ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ نوجوانوں کا خصوصی ترانہ بھی ریلیز کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ہنرمند جوان پروگرام کے تحت لاکھوں نوجوانوں کو فنی تربیت دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت 50 ہزار نوجوانوں کو جدید ترین صلاحیتیوں پر مبنی تربیت دی جائے گی جس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، روبوٹکس، کلائوڈ کمپیوٹنگ کے علوم شامل ہوں گے۔

عثمان ڈار کا مزید کہنا ہے کہ ہنر مند جوان پروگرام میں 70 مدارس میں بھی تکنیکی تعلیم کی فراہمی کیلئےانتظام کیا جائے گا جبکہ دوست ممالک کے اشتراک سے سنٹر آف ایکسیلینس بھی قائم کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہنر یافتہ نوجوانوں کو عالمی اداروں کے خصوصی سرٹیفیکیٹس دیئے جائیں گے جبکہ روزگار کیلئے انہیں آسان قرض بھی فراہم کئے جائیں گے۔

عثمان ڈار  نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت ملک میں نیشنل اکریڈیٹیشن کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

About The Author