مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے تونسہ شریف کا دورہ کیا اور تحصیل بھر کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔.

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمدخان بزدار کی ہدایت پر ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں. افسران فیلڈ میں نکلیں اور معیاری مٹیریل کا استعمال یقینی بنانے کے ساتھ منصوبے بروقت مکمل کرائیں.

انہوں نے کہاکہ منصوبوں کی بروقت تکمیل متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے. غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی. انہوں نے شادن لنڈ میں ڈگری کالج کے تعمیراتی کام اور آر ایچ سی شادن لنڈ میں سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا

انہوں نے تونسہ میں زیرتعمیر ہیرو روڈ کا معائنہ کرتے ہوئے روڈ پر ٹیسٹ کٹ لگاکر مٹیریل کی گہرائی اور معیار چیک کیامحکموں کے افسران نے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر نے سوکڑ روڈ تونسہ،

کمال پارک تونسہ، مرتضے ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں. ڈپٹی کمشنر نے تحصیل صدر ہسپتال تونسہ کی اپ گریڈیشن، زیر تعمیر پناہ گاہ اور ٹبہ امام میں ڈسپنسری کا بھی دورہ کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمدعدیل،

اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید، محمد یوسف، ایگزیکٹو انجینئرز عمیر لطیف، ہمایوں مسرور، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد اور دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے کہا ہے کہ مانیٹرنگ افسران حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کریں. تعلیمی اداروں اور مراکز صحت کی بہتری کیلئے سفارشات بھی پیش کی جائیں. انہوں نے یہ بات ایم ای ایز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر / ڈی ایم او محمد اسد چانڈیہ، چیف ایگزیکٹوآفیسرز شمشیر احمد، ڈاکٹر خلیل احمد اوردیگر موجو د تھے. اجلاس میں ایم ای ایز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا. ڈپٹی کمشنر نے چار ایم ای ایز کی خراب کارکردگی پران کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کا حکم بھی دیا۔

ڈپٹی کمشنرنے ایم ای ایز کو ہدایت کی کہ بغیر کسی دباؤ کے اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں اور سکولوں کی کارکردگی بغیر کسی دباؤ کے رپورٹ کریں۔

اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن نے کہا کہ ایم ای ایز سکولوں کی صفائی اور ہائجین کنڈیشنڈز کی صحیح رپورٹ مرتب نہیں کر رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے ایم ای ایز سے اس بارے میں وضاحت طلب کی اور ہدایت کی کہ انسپکشن کے دوران پیشہ وارانہ انداز میں کام کریں۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولرامتحانات تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہاہے کہ طلبہ ہمارا سرمایہ او رملک کا مستقبل ہیں. انہوں نے کہاکہ جو قومیں اپنے طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارتی اور ان میں اعتماد پیدا کرتی ہیں

وہ ترقی کی منازل طے کرتی ہیں. انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز لعل پیر پاور سیکٹر میں نجی سکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

تقریب سے پرنسپل سید طارق مشہدی نے بھی خطاب کیا جبکہ ڈائریکٹر اسامہ درانی اور عبدالروف سمیت لعل پیرپاور سیکٹر کے افسران، سکول کے تدریسی سٹاف،

والدین طلباؤطالبات اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی. اس موقع پر شیخ امجد حسین نے مثالی کارکردگی کے حامل طلباؤطالبات میں انعامات اور سر ٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے انہوں نے کہاکہ

ادارہ کے طلباؤطالبات نے بھر پو رٹیلنٹ کا مظاہرہ کیاہے جس میں یقینا ادارہ کے اساتذہ کی تربیت او رمحنت شامل ہے انہوں نے کہاکہ

اچھی کارکردگی پر طلبہ کی حوصلہ افزائی کی جائے تو ان کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا ہوتا ہے . قبل ازیں پرنسپل سید طارق مشہدی نے شیخ امجد حسین کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔


ڈیرہ غازیخان

ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن ملک طاہر مصطفی کی ہدایت پر موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے 90مختلف مقامات پر آگاہی لیکچرز دیئے.

انچارج یونٹ عامر محمود نے ٹیم کے ساتھ مختلف مقامات پر روڈ سیفٹی، ٹریفک قوانین، دھند، سموگ اور سکیورٹی سے متعلق معلومات دیں. انہوں نے کہا کہ

دھند کے دوران گاڑیوں کی رفتار کم رکھیں اور محتاط ڈرائیونگ کی جائے. انہوں نے کہا کہ فوگ میں خصوصی لائٹس استعمال کی جائیں.

اس موقع پر لوگوں میں سینکڑوں کی تعداد میں معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے.


ڈیرہ غازیخان

ریجنل ڈائریکٹرانٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان محمد حمزہ سالک نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن سے کرپشن کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنا ہو گا

جس کیلئے تمام افسران میرٹ پر کام کریں او رکسی دباؤ میں نہ آئیں. انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں ریجن کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہاکہ موبائل ایپ پر موصول شکایات پر ترجیحی بنیادوں پر کارروائی کی جائے. سرکاری اراضی واگزارکرانے اور تاوان کی مد میں ریکوری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں.

اجلا س میں ڈپٹی ڈائریکٹرز میاں محمد بلال، مسعود شاہ، امیر تیمور،احسان الحق ضیاء، اسسٹنٹ ڈائریکٹرزکاشف رفیق،آصف نور،ظہیر احمد، ضیاء الرحمان،چوہدری دلدار،زاہد مبارک، اعجاز حیدر خان، فیصل ندیم، سپرنٹنڈنٹ محمد خالد عباس،

پی ایس شمشیر خان گورمانی، انسپکٹر ملک عبدالمجید، سرکل آفیسرز خالد بلا ل، ارشد خان رند،ملک غلام اصغر، ریڈر عارف حسین بخاری اور دیگر موجو دتھے.


ڈیرہ غازیخان

انٹی کرپشن لیہ نے مقدمہ میں مطلوب نمبردار عاشق حسین کو جوڈیشل ایکشن منظو رہونے پر گرفتا رکرلیا.

یہ بات ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن کے دفتر سے جاری مراسلہ میں کہی گئی ہے.


ڈیرہ غازیخان

بزدار حکومت اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے. گرانفروشی اور ناقص اشیاء کی فراہمی پر آن لائن شکایات کیلئے” قیمت پنجاب ایپ "متعارف کرائی گئی ہے

جس کے تحت شہری گھر بیٹھے زائد قیمت وصول کرنے، پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے والوں اور غیر معیاری اشیاء کی فراہمی پر آن لائن شکایات درج کرا سکتے ہیں

حکومت پنجاب نے ہیلپ لائن 080002345بھی متعارف کرا دی ہے. ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ وہ زائد قیمت ہرگز ادا نہ کریں او رمہنگائی کے

خلاف متحرک انتظامی مشینری کو فوری اطلاع کریں تاکہ گرانفروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے. ڈپٹی کمشنر نے تمام انتظامی افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ قیمت پنجاب ایپ کے ذریعے موصول ہونے والی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں.

شہر کے داخلی و خارجی مقامات، مارکیٹوں اور اہم مقامات پر قیمت پنجاب ایپ کی آگاہی کے بینرز آویزاں کیے جائیں. تمام بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹور اور مارکیٹوں میں موبائل ایپ کے پینا فلیکس آویزاں کرائے جائیں.


ڈیرہ غازیخان

اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان میں پرائس کنٹرول ایکٹ پر عملدرآمد اور سرکاری نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے.

انہوں نے یہ بات سبزی منڈی میں نیلامی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کہی. اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ پھلوں اور سبزیوں کے نرخ اعتدال میں رکھنے کیلئے سبزی منڈی میں نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ جاری رہے گی.


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز کر دیاگیا ہے جس کیلئے عملدرآمد کمیٹی تشکیل دے دی گئی.

کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنرآفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ر یونیو سمیع اللہ فاروق کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہاکہ

سول سوسائٹی کے تعاون سے ڈیرہ غازیخان کو کلین اینڈ گرین چیمپئن بنایاجاسکتاہے. کمیٹی کے اراکین صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب ڈیرہ غازیخان بنانے کیلئے آگاہی مہم چلانے کے ساتھ عملی اقدامات کریں.

ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرار کھنے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں. اجلاس میں ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف ملک محمد اقبال ثاقب،

اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ، ڈی ایچ او ڈاکٹر ریاض ملک، ڈی ای او سکینڈری مہر سراج الدین، صدر پریس کلب سجاد احمد چنوں اور کمیٹی کے دیگر اراکین موجو دتھے.


ڈیرہ غازیخان

ڈی ایس پی ٹریفک پولیس مہر اسحاق سیال نے بتایا ہے کہ ٹریفک پولیس نے سال 2019 میں 90 ہزار 300 کے قریب چالان کیے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ

ان چالانوں کی مد میں مبلغ 6 کروڑ 48 لاکھ 92 ہزار 400 سو روپے جرمانے کیے ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ خدمت پولیس سنٹر میں ٹریفک سٹاف نے 10 ہزار 717 لرنر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے ہیں

اس طرح 6 ہزار 199 رنیول لائسنس جاری کیے گئے ہیں اس طرح تیز رفتاری اوور لوڈنگ کرنے اور نا مکمل کاغذات رکھنے پر 295 ڈرائیورز پر مقدمات درج کیے ہیں

اور 229 ڈرائیونگ لائسنسوں کو معطل کیا ہے اور اس دوران 226 روٹ پرمٹ معطل کیے گئے ہیں ڈی ایس پی مہر اسحاق سیال کا کہنا تھا کہ

تمام تر ٹریفک پولیس ملازمین کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ عوام کے کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھنے کی پابند ہے۔


ڈیرہ غازیخان

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا، مضر صحت، غیر معیاری خوراک تیار کرنیوالوں کے خلاف کاروائیاں جاری، سوئیٹس اینڈ بیکرز، ملک کولیکشن سنٹرز اور کریانہ سٹورز کی چیکنگ،04 فوڈ پوائنٹس سربمہرترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی ہدایت پر

جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کر تے ہو ئے مظفر گڑھ میں اجوا بیکرز، راجن پورمیں عرفان بیکرز، رحیم یار خان میں بھٹی کریانہ سٹور سربمہر کر دیا گیا

سوئیٹس اینڈ بیکرز کو پروڈکشن ایریا میں حشرات،چوہوں، چھپکلیوں کی موجودگی پر سیل کیا گیا اورلیہ میں اسو سوئیٹس اینڈ کریانہ سٹور ایکسپائرڈ اشیاء فرو خت کرنے پر بھی سیل کر دیا گیا

راجن پور میں ارسلان بخاری کریانہ سٹور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے پر 10ہزار کا جرمانہ عائد کیا

اوررحیم یا ر خان میں 10مختلف فو ڈ یونٹس کو غیر معیاری خوراک کی تیاری و فراہمی پر کام سے روک کیا گیا

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے صحافیوں کو بتایا کہ جنوبی پنجا ب کے دیگر علاقوں میں دوران کاروائی1240ملاوٹی دودھ، 90لیٹر ایکسپائرڈبیورجز،11کلو چائنہ نمک، 35کلو خشک دودھ کا پاؤڈر، 10کلو حشرات زدہ کیک موقع پر تلف کر دیے گئے

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 17 پروڈکشن یونٹس کو74ہزارجرمانہ اور 110 کو وارننگ جاری کیں ڈی جی کا مزید کہنا تھا کہ

ملاوٹ و مضرصحت اشیاء کی فروخت جرم ہے، فوڈ اتھارٹی ایسے عناصر کیخلاف سخت کاروائیاں جاری رکھے گی۔


ڈیرہ غازیخان

جنوبی پنجاب کے لئے ایک اور اعزاز ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم رابطہ عالم اسلامی کی سپریم کونسل کے رکن منتخب ہو گئے

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی کی سپریم کونسل کی رکنیت پاکستان کے لئے اعزاز کی بات ہے اور دشمن عالم اسلام میں انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے

اس لئے عالم اسلام کو اتحاد و یکجہتی کی اشد ضرورت ہے اور ہمیں جوش کی بجائے ہو ش سے کام لیتے ہو ئے متحد ہو نے کے لئے بھر پور کردار ادا کر نا ہو گا ڈاکٹر حافظ عبد الکریم نے کہا کہ

سعود ی عرب کسی ملک سے جنگ کی خواہش نہیں رکھتا لیکن حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان میں سماجی ترقی کے لئے ہمیشہ بھر پور مدد کی ہے اور پاکستان بھی سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے

جبکہ پاکستانی پارلیمانی وفد کے حالیہ دورہ سعودی عرب سے دو طرفہ تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر حافظ عبد الکریم نے کہا کہ

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ریاستی دہشت گردی اور کشمیریوں کے انسانی حقوق کی پامالی پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو اپنا موثر کردار ادا کر نا چاہئے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او اسد سرفراز نے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دیئے ترجمان پولیس کے مطابق انسپکٹر منظور حسین کو تھانہ کوٹ مبارک،

انسپکٹر علی محمد کو ایس ایچ او تھانہ چوٹی، سید سجاد حسین کو انسپکٹر سخی سرور، ایس آئی زمان یٰسین کو ایچ او تھانہ گدائی،

ایس آئی محمد ایوب کو ایس ایچ او دراہمہ، ایس آئی عفت عباس ایس ایچ او بی ڈویژن، ایس آئی محمد الیاس کو ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈیرہ،

ایس آئی کرم الٰہی کو ایس ایچ او تھانہ سول لائن جبکہ ایس آئی ساجد فرید کو ایس ایچ او تھانہ درخواست جمال خان تعینات کر دیاتبدیل ہونے والے تمام

ایس ایچ اوز کو فوری طور پر اپنے اپنے تھانوں پر چارج لینے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔


ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او اسد سرفراز کی سرکل تونسہ کے ایس ایچ اوز سمیت تفتیشی آفیسران سے کرائم میٹنگ ،میٹنگ میں ڈی ایس پی سرکل تونسہ محمد آصف سمیت سرکل کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی آفیسران نے شرکت کیدوران میٹنگ ڈی پی او نے سرکل تونسہ کے تھانہ کی جرائم کی شرح اور پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا

اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے ڈی پی او اسد سرفراز نے کہا کہ تھانہ میں آنے والے سائلین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں

انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے زیر تفتیش مقدمات کو جلد یکسو کیا جائے سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں/ ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے موثر گشت کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ

مجرمان اشتہاریوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کی زیادہ سے زیادہ گرفتاری عمل میں لائیںپولیس اپنی کارکردگی مزید بہتر کرئے اور عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، رہزنی جیسے جرائم کے

خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں اور سٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیںڈی پی او نے تمام تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ

اپنے اپنے علاقہ میں سودخوروں اور منشیات فروشوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائی کریںمظلوم کی دادرسی کو یقینی بنائیں

اور بے وجہ لوگوں کو تنگ نہ کریں، مقدمہ میں مطلوب اصل ملزمان کی گرفتاری یقینی بنایا جائے دفتر ڈی ایس پی تونسہ میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل سن کر ایس ایچ او کو موقع پر ہدایات جاری کیں۔

%d bloggers like this: