مئی 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

غیرملکی سفیر کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کشمیر جائیں گے

غیر ملکی سفیروں کا کشمیر کا دورہ اس لیے کرایا جاتا ہے تاکہ وہاں کی صورتحال کا وہ جائزہ لے سکیں

دہلی ،

بھارتی حکومت جلد ہی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو سامنے لانے کے لیے غیر ملکی سفرا کے ایک گروپ کو کشمیر لے جائے گی۔

اطلاعات کے مطابق یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کا وادی کشمیر کا دورہ کرنے کا منصوبہ ہے جس نے گزشتہ برس بھی آرٹیکل 370 کو منسوخ ہونے کے بعد وادی کا دورہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سفارتی ذرائع نے بتایا کہ غیر ملکی سفیروں کا کشمیر کا دورہ اس لیے کرایا جاتا ہے تاکہ وہاں کی صورتحال کا وہ جائزہ لے سکیں۔

‘ذرائع نے مزید کہا کہ ‘حکومت کا دعوی ہے کہ کشمیر میں صورتحال مکمل طور پر ٹھیک ہوگئی ہے جس کے پیش نظر غیر ملکی سفیر کشمیر کا دورہ کریں گے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ مختلف گروہوں اور خطوں جیسے یورپی یونین، خلیجی ممالک، لاطینی امریکہ، آسیان کے سفیروں کو کشمیر لے جایا جائے گا

ذرائع  کے مطابق انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سفیر مقامی دیہات کے لوگوں، سرپنچوں اور سول سوسائٹیز کے اراکین سے بھی موجودہ حالات کے بارے میں بات چیت کریں گے۔

%d bloggers like this: