ستمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مودی کا ایجنڈا بھارت کی سیکولر اور جمہوری بنیادوں کے لیے خطرہ ہے

بھارت کی معیشت کا مستقبل تاریک ہے: مودی کی زیر قیادت بھارت 5 واں بڑاجغرافیائی وسیاسی خطرہ ہے

بھارت کی معیشت کا مستقبل تاریک ہے: عالمی سیاسی رسک کنسلٹنسی کمپنی ، یوریشیا گروپ
مودی کی زیر قیادت بھارت 5 واں بڑاجغرافیائی وسیاسی خطرہ ہے
مودی کا ایجنڈا بھارت کی سیکولر اور جمہوری بنیادوں کے لیے خطرہ ہے

دہلی ،

سرکردہ عالمی سیاسی رسک کنسلٹنسی کمپنی ، یوریشیا گروپ نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی حکومت میں ہندوستان 2020 کا پانچواں سب سے بڑا جغرافیائی وسیاسی خطرہ ہے۔

ہر سال ادارے کی طرف سے جاری کی جانے والی سال کے 10سب سے بڑے خطرات کی فہرست کو عالمی سرمایہ کار ، ملٹی نیشنل فرمز اورمختلف مالی اور کاروباری ادارے انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔القمرآن لائن کے مطابق یوریشیا گروپ نے ایک رپورٹ میں کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی دوسری ٹرم کا بیشتر حصہ متنازعہ سماجی پالیسیوں کو فروغ دینے میں صرف کیا ہے جس کی قیمت معیشت کو پہنچنے والے نقصان کی صورت میں ادا کرنا پڑی۔

یوریشیا گروپ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کے اثرات 2020 میں شدت پسندانہ اور فرقہ وارانہ عدم استحکام کے ساتھ ساتھ خارجہ پالیسی اور معاشی نقصانات کی صورت میں سامنے آئیں گے۔

یوریشیا گروپ کے صدر ایان بریمر پہلے نریندر مودی بڑے حامی تھے اور ان کا کہنا تھا کہ مودی معاشی اصلاحات کے لئے بھارت کی بہترین امید ہیں۔لیکن اب ایان بریمر کی رائے تبدیل ہو چکی ہے ۔

یوروایشیا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مئی 2019 میں دوبارہ منتخب ہونے کے بعد سے مودی کی حکومت نے ایک متنازعہ سماجی ایجنڈا اپنایا ہے جس کی قیمت نہ صرف بھارت کو معاشی نقصان کی صورت میں ادا کرنا پڑے گی بلکہ یہ اس کی سیکولر اور جمہوری بنیادوں کے لیے بھی خطرہ ہے۔

بریمر اور شریک مصنف کلف کپچن نے اپنی رپوٹ میں لکھا ہے کہ بھارت کی سیکولر شناخت کھو نے کے خدشے کے پیش نظر پورے ملک میں احتجاج پھیل رہا ہے لیکن مودی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔جس سے بھارت کی خارجہ پالیسی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

معیشت کے بارے میں یوریشیا گروپ کا کہنا ہے کہ مودی کے تحت قوم پرست راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور بی جے پی کا نظریہ جڑ پکڑچکا ہے اورایک طاقتور آر ایس ایس تنظیم کا مطلب یہ ہے کہ مودی کے پاس اصلاحات کرنے کی کم گنجائش ہے۔

معیشت کے میدان میں بھی تیزی سے زوال آنا شروع ہو گیا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق موجودہ سہ ماہی میں ترقی کی شرح چھ سال کی کم ترین سطح پر آکر 4.5 اعشاریہ چار فیصد رہ گئی ہے اور مستقبل کے اشاریے بھی اچھے نہیںدکھائی دیتے ۔

یوریشیا کی فہرست میں سرفہرست تین خطرات صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں غیر مستحکم ہوتی ہوئی امریکہ کی اندرونی سیاست ، ٹیکنالوجی کے شعبے میں امریکہ اور چین کا مقابلہ اور امریکہ اور چین کے درمیان محاذ آرائی پر شامل ہیں۔

About The Author