نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار

باولنگ اور آل راونڈرز رینکنگ میں کوئی بھی قومی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں موجود نہیں ہے۔۔۔۔

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے۔بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم چھٹے سے ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔باولنگ اور آل راونڈرز رینکنگ میں کوئی بھی قومی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں موجود نہیں ہے۔

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ ٹیمز رینکنگ میں پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے۔
رینکنگ میں بھارت کا پہلا،آسٹریلیا کا دوسرا اور نیوزی لینڈ کا نیوزی لینڈ کا تیسرا نمبر ہے۔
ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں قومی بلے باز بابر اعظم کی چھٹے سے ساتویں نمبر پر تنزلی ہو گئی۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلے،آسٹریلوی بلے باز اسٹیون سمتھ دوسرے اور مارنوس لباشین تیسرے نمبر پر آ گئے۔

باولنگ رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی باولر ٹاپ ٹین میں موجود نہیں۔
فاسٹ باولر محمد عباس پندرہویں سے سولویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔
آل راونڈرز رینکنگ میں بھی کوئی قومی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا۔
یاسر شاہ ایک درجہ تنزلی کے بعد اٹھارہویں سے انیسویں نمبر پر آ گئے۔

About The Author