دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پشاور میں آٹا بحران نے ایک بار پھر شدت اختیار کرلیا

جبکہ 20 کلو تھیلے کی قیمت 1500 سے تجاوز کرسکتی ہے۔

پشاور میں آٹا بحران نے ایک بار پھر شدت اختیار کرلیا ہے جہاں بیس کلو تھیلے کی قیمت ایک ہفتے میں سو روپے بڑھ گئی۔۔

ہائی رے مہنگائی۔۔مہنگائی کا جن ہے جو قابو میں نہیں آرہا۔۔۔پشاور کی مارکیٹس میں مہنگائی نے پنجے گاڑنا ایک بار پھر شروع کر دیئے۔۔ہرگھر کی ضرورت بیس کلو اٹے کی تھیلی جس کی قیمت چند ہفتے پہلے 980 روپے تھی اب 1100 میں فروخت ہورہی ہے۔۔۔مہنگائی کے اس صورتحال نے شہریوں کو پریشان کردیا ہے۔

تاجربرادری کہتی ہے وفاقی اور صوبائی حکومت نے گندم کی قیمتیں بڑھا دی ہے جس کی وجہ سے آٹے کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔

تاجروں کے مطابق آئندہ چند دنوں میں قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے۔۔۔جبکہ 20 کلو تھیلے کی قیمت 1500 سے تجاوز کرسکتی ہے۔

About The Author