دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی آئی سی پر وکلا کے حملے کا معاملہ ،جاں بحق افراد کو انصاف نہ مل سکا

مقدمہ ایس ایچ او سید انتخاب کی مدعیت میں 7 نامزد اور100 وکلا کے خلاف درج کیا گیا۔

پی آئی سی پر وکلا کے حملے کا معاملہ ،جاں بحق افراد کو انصاف نہ مل سکا،واقعہ میں ہنگامے اور توڑ پھوڑ کے باعث 3مریض جاں بحق اور درجنوں متاثر ہوئے۔

واقعہ کے 2مختلف مقدمات درج کیے گئے دہشت گردی سمیت دیگر دفعات لگائی گئیں۔مقدمہ ایس ایچ او سید انتخاب کی مدعیت میں 7 نامزد اور100 وکلا کے خلاف درج کیا گیا۔

دوسرا مقدمہ ڈاکٹر ثاقب کی مدعیت میں 21 نامزد اور250 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا
پولیس کی جانب سے مجموعی طور پر 82 وکلا کو حراست میں لیا گیا۔

50 وکلا کو گرفتار کرنے کے بعد عدالت پیش کرنے کی تصدیق کی گئی۔

About The Author