دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

انگلینڈ نے تریسٹھ برس کے بعد ٹیسٹ میچ میں جیت حاصل کر لی

انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو ایک سو نواسی رنز سے شکست دے دی

نیو لینڈز میں انگلینڈ نے تریسٹھ برس کے بعد ٹیسٹ میچ میں جیت حاصل کر لی۔دورہ جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو ایک سو نواسی رنز سے شکست دے دی۔۔۔۔

جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں ایک سو نواسی رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز ایک ایک میچ سے برابر ہو گئی۔پہلی اننگز میں انگلش ٹیم نے دو سو انہتر رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم دو سو تئیس رنز پر ڈھیر ہو گئی۔انگلینڈ نے دوسری اننگز آٹھ وکٹ کے نقصان پر تین سو اکانوے اسکور پر ڈیکلیئر کی۔

میزبان ٹیم دو اڑتالیس رنز پر آل آوٹ ہو گئی۔انگلش آل راونڈر بین اسٹوکس نے دوسری اننگز میں باہتر رنز بنائے اور تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔بین اسٹوکس کو مین آف دا میچ قرار دیا گیا۔۔۔۔۔

About The Author