نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایرانی پاسداران انقلاب کے عراق میں امریکی بیس پر میزائل حملے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حملوں کے بعد ردعمل میں کہا ہےکہ سب کچھ ٹھیک ہے ،نقصانات کا تخمینہ لگا رہے ہیں۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے عراق میں  امریکی بیس پر میزائل حملے کئیے ہیں۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کی طرف سے دعوی کیا گیاہے کہ ایرانی حملے میں 80 امریکی "دہشت گرد” ہلاک ہوئے۔ ایرانی حملے میں امریکہ کے ہیلی کاپٹر اور فوجی ساز و سامان کو شدید نقصان پہنچاہے۔

ایران نے امریکی بیس پر 15 میازئل داغے،ایران کی جانب سے داغا گیا کوئی بھی میزائل روکا نہیں گیا،اگر امریکہ نے حملہ کیا تو ایران کی نظر میں امریکہ کے 100 ٹارگٹ پر ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی فوج نے تصدیق کی کہ تہران نے بدھ کو مقامی وقت رات تقریباً ڈیڑھ بجے کے قریب ایرانی سرزمین سے ایک درجن سے زیادہ بیلسٹک میزائل فائر کیے جنہوں نے عراق میں اتحادی فوج کے کم از کم دو فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

تہران کے سرکاری ٹی وی پر جاری ایک بیان کے مطابق ایران کے پاسدارن انقلاب نے تصدیق کی ہے کہ یہ میزائل حملہ گذشتہ ہفتے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کی انتقامی کارروائی کا حصہ ہے اور اس کارروائی کو ’آپریشن سلیمانی‘ کا نام دیا گیا ہے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق بیان میں ایران نے امریکہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مزید ہلاکتوں کو روکنے کے لیے اپنی فوج کو خطے سے نکال لے۔

پاسدار ان انقلاب نے کہا ہے کہ انہوں نے درجنوں میزائلوں سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق صوبے انبار میں واقع عین الاسد ایئربیس پر 9راکٹ گرے۔

امریکی حکام نے بھی عراق میں مختلف مقامات پر راکٹ حملوں کی تصدیق کردی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران جنگ یا کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا تاہم کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ اسی فوجی اڈےکونشانہ بنایاجہاں سے ایرانی جنرل کوہدف بنایاگیاتھا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کےچارٹرکےتحت سیلف ڈیفنس میں کارروائی کی۔ایران کی جانب سےمناسب جواب مکمل ہوگیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حملوں کے بعد ردعمل میں کہا ہےکہ سب کچھ ٹھیک ہے ،نقصانات کا تخمینہ لگا رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہاکہ ہمارے پاس دنیا کی سب سے طاقت ور مسلح افواج ہے،
ایرانی حملوں پر کل صبح بیان دوں گا۔

About The Author