دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

کوٹ ادو شہر کے وسط گنجان آباد علاقہ میں قائم کوٹ ادو شہر میں سب سے پہلے قائم ہونے ولالودھی ٹاؤن آج کے ترقی یافتہ دور میں سوئی گیس کی سہولت سے محروم،

جدید دور میں بھی مکین مہنگی لکڑیاں خرید کرگذارہ کرنے لگے،ٹاؤن میں بنیادی سہولتوں کا بھی فقدان،سیوریج سسٹم بھی نہ لگایا جا سکا،کوچے کھنڈرات کا نقشہ پیش کرنے لگے،

محلے میں صفائی ستھرائی کا نظام بھی انتہائی ناقص ہے،سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے شام کے بعد پورا علاقہ اندھیروں میں ڈوب جاتا ہے،مکین شدید پریشان،وزیرمملکت میاں شبیر علی سے فوری طور سوئی گیس مہیا کرنے کا مطالبہ،

اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو شہر کے وسط گنجان آباد علاقہ میں قائم کوٹ ادو شہر میں سب سے پہلے قائم ہونے ولالودھی ٹاؤن و دیگر ملحقہ آبادیاں آج کے ترقی یافتہ دور میں سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہیں،،

علاقہ متاثرین ملک غلام عباس وڈ،محمد رفیق گورمانی،شاہد اقبال گورمانی،شہزاد خان،محمد سلیم،رائے محمد افضل پرہاڑ،مصور خان گورمانی،ڈاکٹر اعجاز گورمانی،رشید خان گورمانی نے کہا کہ

مذکورہ لودھی ٹاؤن کو بنے2دہائی سے زائد کا عرصہ بیت گیا ہے جہاں پر ابھی تک سوئی گیس کی پائپ لائنیں نہیں بچھائی گئیں

جبکہ متاثرہ علاقوں سے چند گز کے فاصلے پر سوئی گیس کی سہولت موجود ہے جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو دور جدید میں بھی لکڑ یاں جلا کر کھانا تیار کرنا پڑرہا ہے،گھریلو خواتین زہریلے دھوئیں سے دمہ، سانس اور آشوب چشم کے موذی امراض میں مبتلا ہو رہی ہیں،

انہوں ے کہا کہ لودھی ٹاؤن میں صفائی ستھرائی کا نظام بھی انتہائی ناقص ہے،سیوریج سسٹم نہ ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے محل،ے بھر میں قدم قدم پر گندگی کے ڈھیر پڑے نظر آرہے ہیں جس سے امراض پھیلنے کا خدشہ ہے جبکہ سٹریٹ لائٹس سسٹم بھی نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے شام کے بعد یہاں پر اندھیروں کا راج ہوتا ہے،

اہل علاقہ نے بتایا کہ دیگر علاقوں اور محلوں میں سوئی گیس کی سپلائی تسلسل کے ساتھ جاری ہے مگر لودھی ٹاؤن کو نظر انداز کیا جا رہا ہے جسکی وجہ سے بیشترمکین مجبوراََایل پی جی کا استعمال کررہے ہیں،

شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وفاقی وزیر پٹرولیم،وزیر مملکت ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی سمیت دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مزکورہ علاقے میں سوئی گیس کے کنکشن فراہم نہ کرناعوام کش پالیسیوں کی نشانی ہے،

جس کی وجہ سے آج کے ترقی یافتہ دور میں شہر سے ملحقہ آبادیوں کے رہائشی پتھر کے زمانے کی زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں،مذکورہ علاقہ میں فوری طعر سروے کراکے سوئی گیس کی لائنیں بچھائی جائیں تا کہ مکینوں کی مشکلات آسان ہو سکے۔


کوٹ ادو

اکاؤنٹس آفس مظفرگڑھ کی غفلت لا پرواہی وعدم توجہی،ضلع مظفر گڑھ کے پنجاب کانسٹیبلری سے واپس آنے والے133ملازمین میں سے40ملازمین کے لاسٹ پیمنٹ سرٹیفیکٹ جمع ہونے کے باوجود تنخواہیں جاری نہ ہو سکیں،

ملازمین5ماہ کی تنخواہوں سے محروم،تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے سے گھروں میں فاقے،دوکانداروں نے ادھار دینا بھی بند کر دیا،یوٹیلٹی بلوں سمیت بچوں کے سکول کی فیسیں بھی ادا نہ ہو سکیں،

ملازمین انتہائی پریشان،غفلت کا مظاہرہ کرنے والے اکاؤنٹنٹ کے خلاف احتجاج،اس بارے تفصیل کے مطابق ضلع مظفرگڑھ سے 133 پولیس کانسٹیبلوں کو2سال قبل پنجاب کانسٹیبلری لاہور تبدیل کر دیا گیا تھا،

جوکہ 5ماہ قبل واپس آگئے تھے اور اپنی آمد کے بعدضلع مظفرگڑھ کے اکاؤنٹ آفس میں آنے والے ملازمین نے ہیڈ کوارٹرسے ملنے والا ایل پی سی بھی جمع کرادیا تھا،

اکاؤنٹ آفس نے 93ملازمین کی تنخواہیں جاری کردی تھیں مگر ان سے40ملازمین کی تنخواہیں ابھی تک نہ بنائی جا سکیں جس پر ملازمین 5ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر شدید اذیت میں متبلا ہیں،

دوکانوں سے ادھار لئے گئے سامان کی ادائیگی نہ کرنے پر دوکانداروں نے سودا سلف دینا بند کر دیا ہے جب کہ 5ماہ سے بجلی و سوئی گیس کے بل ادا نہ ہونے پران کے گھریلو کنکشن بھی کٹ چکے ہیں جب کہ سکولوں میں بچوں کی فیس نہ دینے پر اکثر ملازمین کے بچوں کو سکول سے نکال دیا گیا ہے

جس پر ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت ہے جس پر ملازمین شدید پریشان ہیں،ملازمین نے غفلت کا مظاہرہ کرنے والے اکاؤنٹنٹ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی اومظفرگرھ سے فوری نوٹس لینے اور تنخواہیں بھجوانے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاج کی دھمکی دی ہے۔


کوٹ ادو

شفااللہ روکھڑی کی آواز میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے گیت نگارافضل عاجز کا لکھا خوبصورت گیت”ستی پئی نوں جگاندا ماہی“کے بعد افضل عاجز کااپنے پرستاروں کیلئے نئے سال کا ایک اور گیت”اج کیہڑے پاسوں چن چڑھیا“آج کل شہرت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے،

مذکورہ گیت کو معروف انٹر نیشنل فوک سنگر شرافت علی خان نے گایا ہے جس میں افضل عاجز کے بیٹے علی مرتضیٰ نے پہلی بار اس گیت پرماڈلنگ بھی کی ہے،افضل عاجز کا تعلق میانوالی کے نواحی علاقے کندیاں سے ہے جو کہ

نہ صرف شاعر ہے بلکہ محقق ادیب کالم نگاراور موسیقار ہونے کے ساتھ ساتھ عطاء اللہ خان عیسٰی خیلوی کیلے بھی بہت سے گیت لکھے اور دھنیں بنائیں جبکہ پی ٹی وی کے درجنوں ڈراموں میں خوبصورت اداکاری بھی کر چکے ہیں،

افضل عاجز نے پی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل”نمک“میں ”گلو اجڑی“ کا مثالی کردار ادا کیا ہے، یہ ڈرامہ بہت معروف ہوا جو کہ نواب آف کالا باغ پر فلمایا گیا تھا،جس کی تمام ریکارڈنگ بھی نواب آف کالا باغ کے بوہڑ بنگلہ میں کی گئی تھی۔


کوٹ ادو

رفع حاجت کے لیے جانے والی شادی شدہ خاتون کو کارسواروں نے اغواء کر لیا،والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج،

اس بارے تفصیل کے مطابق تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع پتی غلام علی غربی چاہ بکھی والا کے رہائشی غلام اصغر بھٹی کی بیٹی شاہینہ بی بی کی شادی اپنے رشتہ دار محمدشاہد کے ساتھ ہوئی تھی،

گزشتہ شب شاہینہ بی بی جو اپنے والدین کے گھر آئی ہوئی تھی رات کے وقت رفع حاجت کے لیے گھر کے باہر کھیتوں میں گئی کہ وہاں پر چھپے کارسواروں محمد اقبال نائچ نے اپنے دیگر ساتھیوں وسیم نائچ 2نامعلوم کے ہمراہ اسے گن پوائنٹ پر قابو کرلیا

اور کار میں ڈال کر اغوا کرکے فرار ہوگئے، پولیس سنانواں نے مغویہ شاہینہ بی بی کے والد اصغر بھٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکیمغویہ شاہینہ بی بی اور اغواء کاروں کی تلاش شروع کردی ہے۔


کوٹ ادو

انٹر نیشنل ایوارڈ یافتہ نعت خواں حاجی ارشاد احمد مدنی،مقامی معروف تاجر رانا محمدممتاز،رانا محمد عباس کی والدہ کا نتقال ہو گیا ہے،

مرحومہ کی نماز جنازہ جامعہ رحہمیہ داررالمبلغین میں 2بجے دن ادا کی گئی جوکہ

مفتی محمد عارف سعید نے پڑھائی،نماز جنازہ میں کوٹ ادو کی سیاسی،سماجی،دینی وشہری حلقوں کے علاوہ تاجران کی کثیر تعداد نے شرکت کی،

مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی آج صبح بعد نماز فجر جامعہ مسجد صدیق اکبر بستی سندھی میں ادا کی جائے گی دعا8بجے ہوگی۔

About The Author