دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جے این یو تشدد :ہندو رکشا دل’ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

ہندو تنظیم نے واضح لفظوں میں کہا ہے کہ جے این یو میں اتوار کو ہونے والاتشددانہی کے کارکنان نے کیا ہے

دہلی ،

جے این یو تشدد :ہندو رکشا دل’ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی
ضرورت پڑی تو آئندہ بھی ایساہوگا

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں اتوار کے روز طلبا و طالبات پر نقاب پوش غنڈوں کے ذریعہ حملے کی ‘ہندو رکشا دل’ نے ذمہ داری قبول کی ہے اور کہا ہے کہ ضرورت پڑی تو آگے بھی ایساہوگا ۔

بھارت میں طلبا کا احتجاج جاری ہے اور سیاسی و سماجی شخصیات کے لگاتار بیانات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ ذرائع  کے مطابق اسی دوران طلبا پر ہونیوالے حملے کی ذمہ داری ‘ہندو رکشا دل’ نے قبول کرکے ایک نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔

اس ہندو تنظیم نے واضح لفظوں میں کہا ہے کہ جے این یو میں اتوار کو ہونے والاتشددانہی کے کارکنان نے کیا ہے۔

ہندو رکشا دل کے قومی صدر پنکی چودھری نے اس سلسلے میں ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ

طلبا کی پٹائی کرنے والے ان کے کارکنان تھے اور آئندہ بھی وہ جے این یو میں ملک مخالف سرگرمیوں کو برداشت نہیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پنکی چودھری نے کہا کہ اگر ملک مخالف سرگرمیاں اس یونیورسٹی میں آگے بھی دیکھنے کو ملیں تو ایک بار پھر اسی طرح کی کارروائی ہوگی۔ اس سلسلے میں دہلی پولس نے ابھی کچھ بھی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

About The Author