نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان

روجھان

ٹول پلازہ روجھان کے قریب ہائی ایس اور عربی سیکورٹی کی گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 8 مسافر زخمی ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر فوراً پہنچ گئی۔

اور جملہ مسافر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان منتقل کیا گیا ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی اس وقت چھ زخمی مسافروں کو ہسپتال لایا گیا ہے۔

جن کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ زخمیوں کے نام ،خلیل احمد ولد اللہ وسایا، عمر 42 سال۔ روجھان ستی
وشل ولد غلام حیدر عمر 60 سال واہ ماچکہ روجھان ،

عبدالقیوم مزاری ولد پیریں ڈتہ عمر 40 سال روجھان سٹی ،نواز علی ولد الہی بخش عمر 28 سال واہ ماچکہ روجھان ،حبیب اللہ ولد قاءم دین عمر 40 سال بستی نظر خان روجھان سٹی، سلیمان ملک ولد محمد بخش عمر 26 سال روجھان سٹی۔


روجھان:

کمشنر ڈیرہ غازی خان کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے محمکہ پبلک ہیلتھ روجھان سٹی کو پانی سپلائی کرنے والے جملہ واٹر سٹوریج ٹینکز کی صفائی کا کام ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی روجھان اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی اور سب انجینئر محمد شاہد کی نگرانی میں جاری ہے

اور کیمیکل اور بیکٹریا کش ادویات سے ٹینکوں کی صفائی کی جا رہی ہے سنیئر سب انجینئر محمد شاہد کا کہنا ہے محمکہ پبلک ہیلتھ کو چاہئے تھا کہ وہ میونسپل کمیٹی کے ٹیکنکل سٹاف سے کیمونیکٹ کرتے انہوں کہا کہ

اس وقت روجھان کا سارا پانی پریکش ہے گزشتہ سالوں میں صفائی کا پراسس مکمل کرنے پر روجھان کی واٹر سپلائی کو دو دن سے زیادہ معطل نہیں رکھا

محمکہ پبلک ہیلتھ کو چاہیئے کہ وہ واٹر سٹوریج ٹینکس کی صفائی کا پراسس جلدازجلد مکمل کر کے روجھان اور اس کے گرد و نواح کی عوام کو پانی کی فراوانی ممکن بنائے متعلقہ محمکہ (ایم سی روجھان) سے بغیر صلاح مشورہ کیئے ٹیکنکل معاملات کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے اس طرح کے نتائج برآمد ہوتے ہیں

جس کا خمیازہ بے چاری عوام کو بھگتنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ اس دوران ہم عوام کو متبادل پانی فراہم کرنے کی کوشش کریں گے روجھان سٹی اور گرد و نواحی میں عوام کو پانی کی فراوانی و سپلائی واٹر ٹینکوں کے ذریعے کی جائے گی

دوسری جانب شہری واٹر سپلائی بند ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے عوامی حلقوں نے واٹر سٹوریج ٹینکوں کی جلد از جلد صفائی کر کے روجھان اور گرد و نواح کی عوام کے لئے پانی کی سپلائی یقینی بنائی جائے

کیونکہ روجھان میں زیر زمین پانی کڑوا ہے جو قابل استعمال نہیں ہے اس وقت روجھان میں پینے کے پانی کا بحران پیدا ہو گیا ہے مسجدوں میں پانی ناپید گھروں میں برتن دھونے تک کا پانی دستیاب نہیں ہے اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔


روجھان:

میجر اظہر بٹ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان میں مسافر وین حادثے میں زخمی ہونے والے زخمیوں کی عیادت کی۔

اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور ایم ایس روجھان ڈاکٹر لجپت رائے کو زخمیوں کی طبی امداد بارے ہداہت کی۔

About The Author