دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا دوسرا روزجاری

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کی رننگ اور ویٹ ٹیسٹ کیے جارہے ہیں

لاہور میں سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا دوسرا روزجاری ہے ،،،، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کی رننگ اور ویٹ ٹیسٹ کیے جارہے ہیں

گزشتہ روز سرفراز احمد، بابر اعظم، شان مسعود، شاہین آفریدی ، عابد علی، عماد وسیم، محمد عباس، حارث سہیل اور یاسر شاہ نے یویو، اسٹرینتھ اور فیٹ اینالسیز ٹیسٹ دیے ،،،

آج کھلاڑیوں کی رننگ اور ویٹ ٹیسٹ کیے جارہے ہیں ،،، بارش کی وجہ سے کچھ آوٹ ڈور ٹیسٹ متاثر ہونے کا خدشہ ہے ،،،،

وہاب ریاض، شاداب خان اور محمد عامر کے دو روزہ فٹنس ٹیسٹ بیس جنوری سے شروع ہوں گے،،، ٹائیفائیڈ کے باعث عثمان شنواری کا فٹنس ٹیسٹ بھی دوسرے مرحلے میں ہوگا،،،

وائرل انفیکشن کے باعث اظہر علی، محمد رضوان اور اسد شفیق کے فٹنس ٹیسٹ بعد میں لیے جائیں گے،،، فخر زمان اور حسن علی کے فٹنس ٹیسٹ میڈیکل پینل کی کلئیرنس کے بعد ہوں گے

About The Author