دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع مظفر گڑھ ،کوٹ ادو، علی پور اور جتوئی سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

کو ٹ ادو (تحصیل رپو رٹر)کوٹ ادو وگردونواح میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع،با رش سے سر دی کی شدت میں اضا فہ ہو گیا،ہلکی ہلکی بو ندا باندی کا سلسلہ تا حال جا ری،اس بارے تفصیل کے مطا بق کوٹ ادو میں بھی با رشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے،گز شتہ سے پیوستہ شب اچانک آسمان پر کالے بادل آمڈ آئے اور ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا،بارش سے سر دی کی شد ت میں بھی اضا فہ ہو گیا ہے،ہلکی بوند با ندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جا ری رہا،


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) ملک بھر میں بارشیں،بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ، سردی میں اضافہ ہوتے ہوتے ہی سوئی گیس گم،اکثر علاقوں میں پریشر بھی انتہائی کم، انڈے، مچھلی، خشک میوہ جات،کوئلہ کے ریٹ آسمان کو چھونے لگے، لنڈبازاروں میں عورتوں،مردوں کارش، دوکاندار منہ مانگے ریٹ مانگنے لگے، سردی کی وجہ سے بچے بوڑھے شدید متاثر، ہسپتالوں میں مریضوں کارش، سردی سے بچاؤ کیلئے گرم کپڑوں کا استعمال، تفصیل کے مطابق ملک بھر کی طرح بارشیں شروع ہونے سے کوٹ ادو اور علاقائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے، گزشتہ شب سے ہونے والی بارش جس کا سلسلہ تا حال جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے،بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی کوٹ ادو کے اکثرعلاقوں سے سوئی گیس غائب ہوگئیہے جبکہ کوٹ ادو شہر کے اکثر علاقوں میں پریشر انتہائی کم ہو گیا ہے جسکی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ دوکانداروں نے انڈے،مچھلی، خشک میوہ جات،کوئلہ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، اس وقت شہر میں دیسی انڈہ 240روپے درجن جبکہ فارمی انڈہ160 روپے فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ کوئلہ 80روپے کلو،مچھلی 400سے لیکر12سوروہے فی کلوروپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے خشک میوہ جات کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگیں،انڈہ،خشک میوہ جات اور مچھلی کی قیمتیں بڑھنے سے غریب آدمی کی خرید مشکل ہو گئی ہیں،غریب آدمی صرف دیکھنے تک محدود رہ گیا ہے، اس طرح لنڈا بازاروں میں عورتوں اور مردوں کا رش بڑھ گیا ہے جس پر لنڈا بازار کے دوکانداروں نے بھی ریٹ بڑھا لیئے،سردی کی شدت کی وجہ سے شہریوں نے گرم کپڑوں کامعمول سے زیادہ استعمال شروع کر دیا ہے، تا کہ سردی سے بچاجا سکے,دوسری طرف ہسپتالوں میں بچے بوڑھے نوجوان،کا رش زیادہ تر مریض نزلہ کھانسی بخار کے آتے ہیں جس سے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بھی بڑھ گیا ہے


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمدیار ہنجراء نے کہا کہ بدترین معاشی صورتحال اور بحرانوں میں الجھی ہوئی عوام سے حکومت نے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے،،مہنگائی نے گذشتہ ادوار کے تمام ریکارڈ توڑدیئے ہیں، حکومت کابہت جلد دھڑن تختہ ہونے والا ہے، ہنجرا ء خاندان کے نزدیک عہدوں کی کوئی حیثیت نہیں،انسان میں انسانیت کی خدمت کا جذبہ ہو تو ان کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی مدد بھی ہوتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ غیر سنجیدہ افراد کا بدمست ٹولہ ملک پر قابض ہے، نالائق حکومتی ٹولے کی بد نیتی،دھوکہ دہی پر مبنی عارضی قانون سازی کارروباری برادری اور میعشت کا اعتماد بحال نہیں ہوگا،متکبر وزیراعظم کا غرور خاک میں ملنے والا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کے منہ سے نوالہ چھین لیا ہے اور روزبروز ضرورت زندگی کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث غریب کے لئے دو وقت کا کھانا بنانا مشکل ہوگیا ہے جس کے باعث لوگ بھوک پیاس سے مررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے حکمران غربت کوختم کرنے کے بجائے غریب ختم کرنے میں مصروف ہیں،مسلم لیگ ن کوچور لٹیرے مافیا کہاگیا انہوں نے اپنی حکومت میں عوام کو ریلیف دیا تھا جس کے گن عوام آج بھی گارہی ہے، مسلم لیگ ن نے مہنگائی کو کم کیاتھا،کاروبار عام کیا تھاجس سے خوشحال پاکستان تھا مگر عمران خان کی حکومت نے ہر اشیاء پر ٹیکس لگا کر عوام کا خون چوسنا شروع کر دیا ہے،ملک احمدیار ہنجراء نے کہا کہ ہنجرائخاندان کے نزدیک عہدوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور جب انسان میں انسانیت کی خدمت کا جذبہ ہو تو ان کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی مدد بھی ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ آج وہ اس بات پر مطمئن ہیں کہ انہوں نے اپنے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج ہنجراء خاندان حلقہ کے عوام کے سامنے سرخرو ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کی بلا تفریق خدمت ان کامشن اور سیاست کا محور ہے،خدمت کیلئے کسی بھی عہدے کی ضرورت نہیں ہے، انشاء اللہ عہد ہ ہو نہ ہو عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا، انہوں نے مزیدکہا کہہنجراء خاندان نے اپنے آپ کو عوامی خدمت کیلئے وقف کر رکھا ہے اور لوگوں کی خدمت میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا 92واں یوم پیدائش ملک بھر کی طر ح کوٹ ادو میں بھی منایا گیا، پیپلز پارٹی کی جانب سے یوم پیدائش کی مرکزی تقریب ریلوے اسٹیشن گراؤنڈمنعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی ضلعی صدر انجینئر ملک بلال کھر، ڈویژنل سیکرٹری جنرل میر آصف خان دستی تھے، تقریب میں ضلعی جنرل سیکرٹری ملک مظہر پہوڑ،تحصیل صدر مظہر خان کشک،سٹی صدر عبدالغریز بھٹی،میاں امجد عباس قریشی، راناعبدالغریز،ڈاکٹر یونس شاکر،تحصیل انفارمیشن سیکرٹری رائے ثاقب پرہاڑ، فیصل عزیز بھٹی، طارق دستی،ڈاکٹر مشتاق احمد،نصیر گرمانی،عباس بھٹہ،کامریڈ علی اکبر، ذولفقار بلوچ،فضل گرمانی،انجینئر واصف،اویس بھٹہ، عارف جیالا،چوہدری فیاض، صادق شاہ،ریاض شاہ ودیگر کارکنان وعہدرارن سمیت سینکڑوں کی تعداد میں جیالے بھی موجود تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر انجینئر ملک بلال کھرنے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹوعلی بھٹو کی سیاسی جدوجہد، قربانیوں اور کامیابیوں سے عبارت ہے،انہوں نے سقوط ڈھاکہ کے بعد پژمردہ قوم کو سنبھالا، بھارت سے مقبوضہ رقبہ کی واپسی،92 ہزار جنگی قیدیوں کی رہائی، 73ء آئین اور ایٹمی پروگرام کا آغاز کتنے کارنامے ہیں جو ان کی کتاب حیات کا حصہ ہیں،اسلامی سربراہ کانفرنس کا انعقاد، اسٹیل مل کی تعمیر، پورٹ قاسم کا قیام اور درجنوں منصوبے اور سکیمیں ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ 50 برس پیچھے مڑ کر دیکھتے ہیں تو وہ عروج و ہ ترقی،کال کوٹھری میں گزرے ان کے ایام کے حوالے سے خواب وخیال دکھائی دیتی ہے، ذوالفقار علی بھٹوجب بے ساختہ یہ کہہ اٹھتے ہیں میں ایک قوم بنانے کے لئے پیدا ہوا ہوں میں عوام کی خدمت کرنے کے لئے پیدا ہوا ہوں، میں کال کوٹھڑی میں رہنے یا غداروں کے انتقام کی بھینٹ چڑھنے کے لئے پیدا نہیں ہوا،تقریب سے ڈی جی خان کے ڈویژنل سیکرٹری جنرل وامیدوار حلقہ پی پی 279میرآصف خان دستی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ یہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ہی تھے جنھوں نے اپنی جان ملک اور جمہوریت کے لیے قربان کر دی، بھٹوعوام کی طاقت کی علامت تھے،انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہنے کے لیے پیدا ہوئے تھے اور جو لوگ ان کو ختم کرنا چاہتے تھے وہ خود مٹ گئے اور بھٹو آج بھی پاکستان کے عوام کے ذہنوں اور دلوں میں زندہ ہیں، پیپلز پارٹی اور اس کے کارکنان شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن اور ویژن کی پیروی کرتے رہیں گے اور ان کے خوابوں کی تکمیل تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے،بعدازاں پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش کے حوالے سے سالگرہ کا کیک بھی کاٹ گیا، تقریب میں سابق سنیٹر میاں امجد عباس قریشی،ضلعی جنرل سیکرٹری ملک مظہر پہوڑ،رانا عبدالعزیز خان،تحصیل صدر مظہر کشک، کامریڈ علی اکبر، غلام قاسم شہزاد ودیگر نے بھی خطاب کیا،دریں اثناء پیپلز پارٹی کے ڈویژنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام یاسین خان گوگانی کی رہائشگاہ دری 29ہزار پربھی ذوالفقار علی بھٹو کی 92ویں یوم پیدائش کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا تقریب میں غلام شبیر خان گوگانی محمد آصف خان گوگانی ملک شاہ زیب سامٹیہ غلام عباس موہانہ ودیگرجیالے بھی شریک تھے ،شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 92ویں یوم پیدائش کے حوالے سے بستی پتل میں بھی شہید بھٹو گروپ کے زیراہتمام ایک تقریب منعقد ہوئی تقریب میں ملک نیاز احمد ملک حیدر پتل سید سجاد حسین شاہ ملک اختر شاہین خالد نصیر کے علاوہ کارکنوں وجیالوں نے شرکت کی تقریب میں شہیدذوالفقار علی بھٹو کی مغفرت کیلئے دعا بھی کی گئی اور کیک بھی کاٹا گیا


کوٹ ادو(ادو(تحصیل رپورٹر)ایس ڈی پی او سرکل کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری کی قیادت میں کشمیر کے مظلوم عوام کی اظہار یکجہتی کے لئے ریلی اور واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ایس ڈی پی اوکوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری،ایس ایچ او کوٹ ادو عبدالکریم خان لغاری، ایس ایچ او دائرہ دین پناہ ادریس خان، ایس ایچ او سنانواں منیر خان چانڈیہ،ایس ایچ او محمود کوٹ عبدالرؤف ملک،پی اراو اسسٹنٹ مہر کامران سہیل گٹ،انجمن تاجران کوٹ ادو کے نمائندوں صدر اندرون بازارحاجی ممتاز احمد،رائے ثاقب پرہاڑ،شیخ ندیم،نور الہی اورپولیس ملازمین سمیت شہریوں کی کثیر تعداد شریک تھی اور کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے اور کشمیر میں ہنودی افواج کی ظلم و بربریت کی شدید الفاظوں میں بھرپور مزمت کی، شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیر کے حق اور بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف نعرے درج تھے، ریلی ریلوے چوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب تھانہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی ریلی میں شرکاء کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کو حق خودارادیت ارادیت دے اور کشمیر میں ہونے والے ظلم کو بند کیا جائے

About The Author