دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان:شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ پر تقریب کا اہتمام

ملک رمضان قادر نے شہید ذولفقار علی بھٹو کی پاکستان کے لیے خدمات کا ذکر کرتےہوئے کہا کہ قائد عوام کی خدمات پاکستان کی تاریخ کا ایک روشن باب ہے

ڈیرہ غازیخان (یونس گبول)5جنوری شہید ذولفقار علی بھٹو کی 92ویں سالگرہ ہر سال کی طرح سابق ٹکٹ ہولڈر پاکستان پیپلز پارٹی ملک رمضان قادر کی رہائش گاہ پر بڑے جوش وجذبے سے منائی گئی۔جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز اور جیالوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر تمام جیالوں نے شہید ذولفقار علی بھٹو کے مشن کو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ مل کر مکمل کرنے کا بھرپور اعادہ کیا۔


اس موقع پر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ملک رمضان قادر نے شہید ذولفقار علی بھٹو کی پاکستان کے لیے خدمات کا ذکر کرتےہوئے کہا کہ قائد عوام کی خدمات پاکستان کی تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔جس نے ساست کو ڈیروں اور ڈرائنگ رومز سے نکال کر گلی کوچوں تک پہنچایا اور پاکستان کی عوام کو ایک شناخت دی۔

About The Author