دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مقبوضہ جموں و کشمیر : بارہمولہ میں محاصرے اور تلاشی آپریشن کا آغاز

فوج کو خدشہ ہے کہ اس علاقے میں مقامی تنظیم لشکر اسلام کے 2 عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں۔

سرینگر ،

مقبوضہ جموں و کشمیر کے شمالی قصبے بارہمولہ کے پلہن گاوں میں اتوارکے روزسکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی ہے

ذرائع نے بتایا کہ علاقہ میں عسکریت پسندوں کی نقل وحمل کی اطلاعات ملی تھیں جس پر فوج اور پولیس نے مشترکہ طور پر کارروائی شروع کی۔

ذرائع  کے مطابق انہو ں نے کہا کہ فوج کو خدشہ ہے کہ اس علاقے میں مقامی تنظیم لشکر اسلام کے 2 عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں۔

لہذا ان کے فرار ہونے کے ممکنہ راستوں کو سیل کر دیاگیا۔آخری اطلاعات ملنے تک آپریشن جاری تھا۔

About The Author