اسلام آباد:
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے وعدے پر عمل کرے۔
یوم حق خودارادیت کے موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی کارروائیوں کامقصد کشمیرکی متنازع حیثیت تبدیل کرناہے،
بھارت یواین فیکٹ فائڈنگ مشن کومقبوضہ کشمیرجانے کی اجازت دے۔
وزیر خارجہ نے کہا مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل کرفیوعالمی برادری کے ضمیرپربوجھ ہے، سلامتی کونسل کشمیریوں کوحق خودارادیت دینےکے وعدے پرعمل کرے،
پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھےگا۔ وزیرخارجہ نے بھارت کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے کہا کہ بھارت میں لگاتارظلم وستم اپنی انتہا کوپہنچ چکاہے۔
اے وی پڑھو
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور