مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیشنل کانفرنس کے دو نظر بند رہنما علیل، ہسپتال منتقل کرنا پڑا

سخت سیکورٹی انتظامات میں مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال منتقل کیا گیا

سرینگر ،

سرینگر کے ایم ایل اے ہوسٹل میں مقید نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈران مبارک گل اور عبدالمجید لارمی کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد ہفتہ کے روز انہیں سخت سیکورٹی انتظامات میں مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں معالجین نے دونوں لیڈران کا علاج کیا۔

نیشنل کانفرنس کے ایک ترجمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال میں علاج کے بعد دونوں لیڈروں کو واپس سب جیل ایم ایل اے ہوسٹل منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ

دونوں لیڈروں کے ضروری ٹیسٹ کئے گئے۔ذرائع  کے مطابق طبی معائنے کے بعد دونوں لیڈران کو واپس سب جیل ایم ایل اے ہوسٹل منتقل کیا گیا۔

ذرائع  کے مطابق ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں لیڈرز ایم ایل اے ہوسٹل میں مقید ہیں جہاں دونوں کی طبیعت اس قدر خراب ہوگئی کہ انہیں ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔

انہوں نے محبوس لیڈرزکی بگڑتی ہوئی صحت اور بنیادی سہولیت کی مبینہ عدم فراہمی پر زبردست تشویش کا اظہار کیا۔ترجمان کے مطابق اس سے قبل پارٹی کے دیگر محبوس لیڈران علی محمد ساگر،

ڈاکٹر بشیر احمد ویری، علی محمد ڈار، شیخ اشفاق جبار، الطاف کلو، عرفان شاہ اور ہلال لون کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ سیاسی نظربندوں میں سے بیشتر علیل ہیں اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی سے ان کی صحت مزید بگڑ رہی ہے۔

%d bloggers like this: