وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اب ترقی ماضی کی طرح صرف چند بڑے شہروں تک محدود نہیں، دائرہ کار چھوٹے شہروں تک بڑھا دیا ،،،، چند عاقبت نا اندیش عناصر تبدیلی سے خوفزدہ ہیں
لاہور میں وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے صوبائی وزیرمحنت وانسانی وسائل انصرمجیدخان سے ملاقات کی ،،،
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اورمحکمہ محنت وانسانی وسائل کے معاملات پر تبادلہ خیال ہوا ،،، وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہی حقیقی انقلاب ہے،،،،
ماضی کی طرح صرف مخصوص شہروں کیلئے وسائل مختص نہیں کیے،،،، پسماندہ اور دور درازعلاقوں کے عوام کی حالت بدلنے کا تہیہ کر رکھا ہے،،،
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اوران کامعیارزندگی بلندکرنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلارہے ہیں۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،