دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

معیاری پچز کی تیاری، برطانوی ماہر کیوریٹر اینڈی اٹکنسن کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے

اینڈی ایکٹنسن آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ بھی ہیں

پاکستان میں معیاری پچز کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان آنے والے برطانوی ماہر کیوریٹر اینڈی اٹکنسن کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے

نیشنل اسٹیڈیم کے ہیڈ کیوریٹر محمد ریاض بھی انکےہمراہ تھے، اینڈی ایکٹنسن آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ بھی ہیں۔۔

انہوں نےپیچز کا تفصیلی جائزہ لیا ، پچ کی جانچ کے بعد وہ رپورٹ پی سی بی کو سفارشات کے ساتھ پیش کریں گے،

اینڈی اٹکنسن لاہور،راولپنڈی اور ملتان کےاسٹیڈیمز کےمراکز کا بھی دورہ کریں گے،،جن کی رپورٹ کی روشنی میں چاروں بڑے سینٹرز میں معیاری اور سپورٹنگ وکٹوں کی تیار ی کی جائیں گی ۔۔

About The Author