دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

این آئی سی ایل کیس کے تمام ملزمان بری

احتساب عدالت لاہور نے نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کرپشن کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

احتساب عدالت لاہور نے نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کرپشن کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا،، سابق چیئرمین این آئی سی ایل ایاز خان نیازی سمیت چار ملزموں کو بری کر دیا گیا۔۔۔

نیب کورٹ کے جج امیر محمد خان نے چھیالیس صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا،جس کے مطابق نیب ملزموں کے خلاف کیس ثابت کرنے میں طرح ناکام رہا،

زمینیں فروخت کرنے والے ملزمان کے مفرور ہونے کا الزام بھی ثابت نہیں ہوا، نیب کے گواہ پراپرٹی ڈیلرز نے پلاٹ کی قیمت بارے دستاویزات پیش نہیں کیں،،

ریکارڈ میں کوئی بھی ایسے شواہد موجود نہیں جو پلاٹ کی اصل قیمت کا تعین کر سکیں، تحریری فیصلے میں ملزموں کے جاری وارنٹ گرفتاری بھی منسوخ کر دئیے گئے ہیں،،

نیب نے موقف اختیار کیا تھا کہ سابق چیئرمین این آئی سی ایل سمیت دیگر ملزموں نے لاہور ائیر پورٹ کے قریب پلاٹ مہنگے داموں خریدے، جس سے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان ہوا۔

About The Author