مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں ریلوے مزدوروں کا احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ تیسرے روز بھی جاری

مظاہرین کا کہنا ہے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے

لاہور میں ریلوے مزدوروں کا احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ تیسرے روز بھی جاری رہا،،، مظاہرین کا کہنا ہے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے،،

کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی،، پی ایم پیکیج کا نفاذ اور ٹیکنیکل الاونس میں اضافہ،، ان مطالبات کی منظوری کیلئے ریلوے ڈپلومہ فیڈریشن، مزدور اتحاد اور ورکرز یونین کا تین روز سے احتجاج جاری ہے،، مظاہرین نے انجن شیڈ میں کام بند کر کے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی

ریلوے مزدوروں کا کہنا ہے کہ حقوق نہ ملنے پر سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے.

احتجاج میں شریک ملازمین کہتے ہیں ریلوے انتظامیہ مختلف بہانوں سے تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے.

%d bloggers like this: