لاہور میں ریلوے مزدوروں کا احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ تیسرے روز بھی جاری رہا،،، مظاہرین کا کہنا ہے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے،،
کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی،، پی ایم پیکیج کا نفاذ اور ٹیکنیکل الاونس میں اضافہ،، ان مطالبات کی منظوری کیلئے ریلوے ڈپلومہ فیڈریشن، مزدور اتحاد اور ورکرز یونین کا تین روز سے احتجاج جاری ہے،، مظاہرین نے انجن شیڈ میں کام بند کر کے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی
ریلوے مزدوروں کا کہنا ہے کہ حقوق نہ ملنے پر سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے.
احتجاج میں شریک ملازمین کہتے ہیں ریلوے انتظامیہ مختلف بہانوں سے تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے.
اے وی پڑھو
لاہور سمیت پنجاب کے تاریخی و ثقافتی ورثے کی بحالی کا فیصلہ
نگران پنجاب حکومت کا واسا لاہور کو پانی کے ٹیرف میں اضافے کی منظوری
لاہور: پولیس کمپلینٹ سیل،رواں سال 6095 درخواستیں موصول