دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کی خبریں

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) سیاستدانوں اور شوگر مل مالکان کی کسان کو کچلنے کی باہمی سازش،وفاقی وحکومت پنجاب کی مجرمانہ خاموشی،شوگر ملز مافیا نے کمشنر کا حکم بھی ہوامیں اڑادیا،6روز سے شوگر ملیں بند،90فیصد گنا کی فصل کھیتوں میں موجود،گندم کی کاشت بھی نہ ہو سکے گی،شوگر ملوں کی بندش سے کسانوں کی سال بھرکی کمائی کے بھی ضائع ہونے کا خدشہ، شوگر ملیں بند ہونے سے گنا لانے والے کاشتکار ذلیل وخوار،گنامسلسل سوکھ رہاہے اورفی ٹرالی وزن میں 50‘ 50من سے زائد کمی ہوچکی ہے،اگر شوگر ملیں نہ چلائی گئی تو گنا کی فصل کوآگ لگا دیں گے،مقامی زمینداروں و کاشتکاروں کی دھمکی، پاکستان کسان اتحادکے چیئرمین نے آج سینکڑوں کسانوں کے ہمراہ فاطمہ شوگر ملز کے گیٹ کے سامنے دھرنا دینے کااعلان کردیا،اس بارے تفصیل کے مطابق سیاستدانوں اور شوگر مل مالکان کی باہمی سازش سے زمینداروں اور کسانوں کا معاشی قتل جاری ہے،پنجاب حکومت اور وفاقی حکومتوں نے شوگرملز مافیا کے سامنے اپنے گھٹنے ٹیک دئیے،شوگر ملز مالکان نے کمشنر ڈیرہ غازیخان نسیم صادق کا حکم بھی ہوامیں اڑادیا ہے اور گزشتہ6روز سے تحصیل کوٹ ادو میں قائم فاطمہ شوگر ملز اورشیخو شوگر ملزمالکان نے خودساختہ خسارہ کے نام پر کرشنگ سیزن ختم کرتے ہوئے دونوں شوگر ملوں کو بند کردیا ہے جبکہ تحصیل کوٹ ادو میں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی گنا کی فصل کا 10فیصد گنا مل تک پہنچ سکا جبکہ90فیصد گنا ابھی کھیتوں میں موجود ہے، اس حوالے سے مقامی زمینداروں رئیس ٹھٹھہ میاں عتیق الرحمٰن گورمانی،چوہدری عبدالوحید،ملک طاہر محمود پتل،طلعت خان ترین،مریدجگلانی،امجد خان گورمانی،ملک لیاقت علی درگھ،حاجی رضا خان گورمانی،انجم ربانی گجر،عدنان گشکوری،فیصل ترین،ناصر مجید ودیگر نے شوگرملز بندہونے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ایک طرف شوگر ملز بند ہونے سے چینی کی قیمت میں اضافے کا خدشہ ہے وہیں ملز کی بندش سے کسانوں کی سال بھرکی کمائی کے بھی ضائع ہونے کا اندیشہ ہے،انہوں نے کہا کہ شوگر ملز مالکان نے کسانوں کو بلیک میل کرنے اور گناسستے داموں خریدنے کیلئے شوگرملز کو بند کیا، پنجاب حکومت اور وفاقی حکومتوں نے شوگر مافیا کے سامنے اپنے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں اور حکومت نے اس حوالے سے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے جبکہ وفاقی حکومت بھی مکمل خاموش ہے کسانوں کے مسائل اور گنے کے کاشتکاروں کے مسائل کی نہ پنجاب اسمبلی میں کوئی شنوائی ہو رہی ہے اور نہ ہی ان مسائل کو اسمبلیوں کے اندر اٹھایا جا رہا ہے جس سے کسان مایوس ہیں،انہوں نے کہاکہ شوگر ملیں بند ہونے سے گنا لانے والے کاشتکار ہفتہ بھر سے ذلیل وخوار ہورہے ہیں لیکن حکومت اور انتظامیہ کا کوئی ذمہ دار بات سننے کوتیارنہیں،یہ گنا ضلع کی کوئی دوسری ملز گنا خرید کرنے کیلئے تیار نہیں،گنامسلسل سوکھ رہاہے اورفی ٹرالی وزن میں 50‘ 50من سے زائد کمی ہوچکی ہے،انہوں نے کہاکہ ان کی گنے کی90فیصد فصل ابھی تک کھیتوں میں کھڑی ہے حالانکہ گنے کی فصل کی کٹائی کے بعد کسانوں اور کاشت کاروں نے گندم کی کاشت کرنی ہوتی ہے،حکومتی پالیسی کے تحت ابھی تک کاشت کار گندم کی فصل کاشت نہیں کر سکے، شوگر ملز مالکان نے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت دونوں ہاتھوں سے گنے کے کسانوں، کاشت کاروں اور زمینداروں کو لوٹنے کے درپے ہیں، حکمران اشرافیہ بھی ان کے ساتھ ہے اور سیاستدانوں اور شوگر مل مالکان کی اس باہمی سازش کے تحت کاشت کاروں، کسانوں اور زمینداروں کا معاشی قتل کیا جا رہاہے،انہوں نے کہا کہ کھاداور معیاری زرعی ادویات نہ صرف بلیک میں فروخت ہو رہی ہیں بلکہ کرپٹ مافیا ان کی پشت پناہی بھی کر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص اور غیرموثر پالیسیوں کے باعث زراعت جو کہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتی ہے آج تباہ حالی کا شکار ہے، اگر شوگر ملیں نہ چلائی گئی تو کاشتکارگنے کے کسان اور کاشتکار گنا کی فصل کو آگ لگانے پر مجبور ہو جائیں گے اور آئندہ گنے کی بجائے کسی دوسری فصل کی کاشت شروع کر دیں گے،دریں اثناء پاکستان کسان اتحاد چیئرمین سردار محمد سلیم خان جتوئی شاہد نعیم رزاق خان جتوئی ایڈووکیٹ نے آج 11بجے دن پاکستان کسان اتحاد کہ زیر اہتمام ریلی کی شکل میں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کی صورت میں گنے سے لوڈ فاطمہ شوگر ملز کہ گیٹ کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کردہا.پاکستان کسان اتحاد چیئرمین سردار محمد سلیم خان جتوئی شاہد نعیم رزاق خان جتوء ایڈووکیٹ نے کہا کہ وہ آج سینکڑوں کسانوں کے ہمراہ شوگر ملز مافیا کہ خلاف دھرنا فاطمہ شوگر ملز کے سامنے دھرنا دیں گیتاکہ یہ ملز چالو کرنے پہ مجبور ہو جائیں ۔


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)نامعلوم افراد نے آٹوز کی دکان کی دیوار کو نقب لگا کر لاکھوں کا سامان چوری کر لیا سرکاری ریٹ سے زائد نرخ میں گوشت فروخت کرنے والاقصاب حوالات میں بند شراب پی کر غل غباڑہ کرنے والے شرابیوں کو اہل علاقہ نے قابو کر لیا خوب چھترول کے بعد پولیس کے حوالے پولیس نے شراب برآمد کر کے حوالات میں بند کر دیا لڑائی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری بھی گرفتار پسٹل برآمد پولیس نے تمام مقدمات درج کر لئے اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ تونسہ موڑ پرموضع رکھ پتل کے رہائشی اکرم کٹ کی عمیر آٹوز کی دکان کی عقبی دیوار کو نا معلوم نقب لگا کر موٹر سائیکلوں کا سامان موباآئل سمیت لاکھوں کا سامان چوری کرکے لے گئے جبکہ تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر عبدالحمید نے سرکاری نرخ سے زائدساڑھے3 روپے کی بجائے ساڑھے 4سو روپے میں گوشت فروخت کرنے والے قصاب ادیب قصائی کو گرفتار کرکے تھانہ میں بند کرا دیا جبکہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ اڈا بہار پر 4 شرابی دوست نویداقبال ڈونہ غضنفر عباس گھاؤں شاہداقبال گھاؤں اور کاشف جوئیہ جوکہ شراب پی کر غبارہ کر رہے تھے کہ اہل علاقہ نے انہیں قابو کرکے خوب چھترول کے بعد 15 پر کال کر دی پولیس دائرہ دین پناہ نے چاروں شرابیوں کو قابو کرکے ان کے قبضہ سے 2 لیٹر مزید دیسی شراب برآمد کرلی پولیس دائرہ دین پناہ نے دوران گشت لڑائی کے مقدمہ میں مطلوب اعجازحسین ملکانی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور اور گولیاں برآمد کرلیں پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کر دی ہے


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)بزرگ سیاستدان و سابق ایم این اے الحاج ملک سلطان محمود ہنجرا ء جو کہ عارضہ قلب میں مبتلا ہونے پر کارڈیالوجی ملتان میں زیر علاج تھے دل کی ایک شریان بند ہونے پر اپریشن کرکے سٹنٹ ڈالا گیاتھا گزشتہ روز روبصحت ہونے پر اپنے آبائی گھر ہنجراء ہاوس پہنچ گئے ہیں دریں اثناء سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گورمانی سابق چئیرمین میونسپل کمیٹی ملک شاہد حسین برار سابق امیدوار چئیر مین یوسی حاجی رضا خان گورمانی۔ سابق کونسلر چوہدری عبدالوحید عاشق حسین سید ثقلین شاہ شیخ علی عباس عثمان چوہدری محمد سلیم میاں محمد خان ٹھیکیدار ظفر خان ایڈووکیٹ نے کارڈیالوجی سنٹر ملتان میں انکی عیادت کی

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہر نذر محمد ڈب آج ساڑھے10بجے دن جامع مسجدکینال کالونی کوٹ ادومیں صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہری لگائیں گے،تمام صارفین سے اپیل کی جاتی ہے کہ میپکو سے متعلقہ شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہری میں شرکت کریں،کھلی کچہری میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل محمد نعیم اختر سامٹیہ،میپکو سرکل مظفر گڑھ کے آفیسرز ایکسین میپکو ڈویژن کوٹ ادو فرقان زکریااورمیپکو ڈویژن کوٹ ادوکے ایس ڈی اوز،آراو بھی موجود ہوں گے

About The Author