نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں کی خبریں

ضلع ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شریف سے نامہ نگاروں اورنمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

ڈیرہ غازیخان ():میٹروپولیٹن کارپوریشن اور دیگر محکموں کی ناکارہ مشینری اور سکریپ سے جھولے او ردیگر کارآمد اشیاء بنانے کا آغاز کر دیاگیاہے. کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے تیاری کے عمل کا جائزہ لیا اور دن رات کام کر نے کی ہدایات جاری کیں. کمشنر نے خود کھڑے ہو کر جھولے او ردیگر اشیاء کی پیمائش کی اور پینٹ کا ٹھیکہ الاٹ کیا. انہوں نے کمپنی کو ہدایت کی کہ وہ ہفتہ 4جنوری سے زیادہ افرادی لگا کر تیار شدہ جھولوں کو پینٹ کرکے خوبصور ت بنائے. انہوں نے کہاکہ سکریپ سے بننے والے جھولے مانکہ کینال کے دونوں کناروں، پارکس او ردیگر جگہو ں پر نصب کیے جائیں گے تاکہ بچو ں کو معیاری تفریح فراہم ہو سکے. انہوں نے کہا کہ برسوں سے غیر آباد اور منوں مٹی تلے دبی مشینری کو باہر نکالا گیا. سکریپ سے کارآمد اشیاء بناکر حکومت کا سرمایہ ضائع ہونے سے بچایاگیا. کمشنر نے کہاکہ رنگ و روغن کے بعد خوبصورت نظر آنے والے جھولے جلد استعمال کے قابل ہوں گے. کمشنر نے کہاکہ ہر محکمہ اپنے دفاتر کی تزئین وآرائش، چار دیواری کی تکمیل اور شجرکاری کرے گا جس کیلئے ہدایا ت جاری کر دی گئی ہیں.

ڈیرہ غازیخان ():کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے جنرل بس سٹینڈ پر موجود کوڑا کرکٹ کی تلفی، سٹی پارک کے زیر تعمیر ہاکی سٹیڈیم کے کام کا جائزہ لیااو رکام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی. کمشنر نے کہا کہ ہاکی سٹیڈیم میں آسٹروٹرف کی تنصیب جلد کی جائے تاکہ کھلاڑیوں کو صحتمندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جاسکے. کمشنر نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ پر موجود سینکڑوں ٹن کوڑا کرکٹ زیر زمین دباکر زرخیز مٹی کی تہہ بنا کر خواتین اور بچوں کی تفریح کیلئے پارک بنایا جائے گا. کمشنر نے مانکہ کینال کی ڈی سیلٹنگ، ڈریسنگ اور خوبصورتی کے کام کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ، چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر افسران ہمراہ تھے.

ڈیرہ غازیخان ():ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے زیر تعمیر کچہری رابطہ سڑکیں بلوچ لیوی، بی ایم پی لائنز اوردیگر ادارو ں کا دورہ کیا. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز سمیع اللہ فاروق، حسنین خالد سنپال، اسسٹنٹ کمشنر محمد یونس چھینہ اوردیگر موجو دتھے. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کچہری رابطہ سڑکوں کی کارپٹنگ مکمل ہونے، سائن بورڈ کی تکمیل، لین مارکنگ او ردفاتر کے رنگ و روغن سے خوبصورتی میں اضافہ ہو گا.

ڈیرہ غازیخان ():ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے گیارہویں کلاس کے رزلٹ کارڈ بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisedgkhan.edu.pk پر اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں. پرسنٹائل سکور، متعلقہ گریڈ اور ریمارکس کے کالم کے ساتھ واضح طو رپر درج ہے. تمام امیدوار رزلٹ کارڈ اپنے ایم ایس کوڈ کے ساتھ بورڈ کی ویب سائیٹ سے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں علاوہ ازیں پرائیویٹ امیدوار داخلہ فارم پر درج نام اور رولنمبر کے ساتھ رزلٹ کارڈ ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں مذکورہ رزلٹ کارڈ ہر لحاظ سے مکمل طو رپر داخلوں اور دستاویزی ثبوت کیلئے قابل قبول ہو ں گے تاہم متعلقہ اداروں کے طریقہ کار اور حسب ضابطہ تسلی و ضروری کارروائی کیلئے بورڈ سے تصدیق بھی کرایاجاسکتاہے. ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے بتایا کہ نئی سکیم اور طریقہ کار کے مطابق رزلٹ کارڈ بورڈ کی ویب سائیٹ سے ہی ڈاون لوڈ ہو سکیں گے او ریہ پالیسی اس سال نویں اور گیارہویں کلاس کے رزلٹ کارڈز کیلئے ہے.

ڈیرہ غازیخان ():جنرل بس سٹینڈ ڈیرہ غازی خان کے ڈیزائن کی منظوری دیدی گئی۔موقع پر مارکنگ شروع کرکے اپ گریڈیشن کا تعمیراتی کام کا آغاز کردیا گیا۔منصوبہ پر دس کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔کمشنر نسیم صادق نے ٹرانسپورٹرز سے مشاورت کے بعد ڈیزائن کی منظوری دے دی۔کمشنر نے جنرل بس سٹینڈپر خود کھڑے ہوکر کھدائی کیلئے مارکنگ کرائی کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ کو جدید طرز پر تعمیر کرایا جائیگا جس میں ٹرانسپورٹرز،تاجر برادری،مسافروں اور ہر طبقہ کے مفادات کا خیال رکھا جائیگا۔

ڈیرہ غازیخان ():ڈیرہ غازی خان میں شادی کی تقریبات کیلئے اہم شاہراہیں بند کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے خلاف ورزی پر ٹینٹ کا سامان ضبط کرنے سمیت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے احکامات جاری کردئیے۔کمشنر نے کہا کہ شاہراہیں بند کرنے سے عوام کو ذہنی کوفت اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ٹینٹ مالکان کو باور کرادیا ہے کہ وہ روڈز پر ٹینٹ نہیں لگائیں گے۔

ڈیرہ غازیخان ():میٹرو پولیٹن کارپوریشن ڈیرہ غازی خان کی مشینری کی کلر سکیم تبدیل کرنے اور ٹریکر سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔اب تمام مشینری کام کرتے ہوئے نظر آئے گی۔کمشنر نسیم صادق نے احکامات جاری کردئیے۔ مرکزی انجمن تاجران اور چیمبرز آف کامرس کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر کی وارڈز سطح کی کمیٹیاں تشکیل دیکر صفائی کا آغاز کردیا ہے۔ وقفہ سے اکٹھا ہونے والا کچرا اٹھانے اور گلی محلوں میں باقاعدگی سے چکر لگانے کیلئے 15 رکشوں کا بندوبست بھی کرلیا گیا ہے۔ کمشنر نے کہا کہ شہری جگہ جگہ کوڑا پھینکنے کے بجائے مقرر کردہ جگہوں پر رکھیں تاکہ اٹھانے میں آسانی ہو۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے رویوں میں تبدیلی لانے کیلئے تاجر برادری مہم چلائے۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر کے روڈز اور سیوریج کے پیچ ورک کا فٹ کے حساب سے ٹھیکہ کا ٹینڈر جاری کردیا ہے تاکہ بروقت کام ہو سکے۔مانکا کینال کی اصل گہرائی تک کھدائی سے ڈی سیلٹنگ شروع کردی گئی ہے جس سے پانی کی روانی کے ساتھ کھڑے پانی کی بدبو ختم ہو سکے گی۔انہوں نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹ بحال کرنے سمیت ضرورت کے مطابق مزید پلانٹ لگائیں گے۔ صاف پانی کی ہوم ڈیلوری کیلئے بھی رکشے خریدے جارہے ہیں کمشنر نے کہا کہ بکرمنڈی کو شہر سے باہر منتقل کریں گے۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ پل ڈاٹ کے ساتھ پل پیارے والی کو بھی ری ڈیزائن کررہے ہیں۔مانکا کینال پر پیدل چلنے کیلئے مزید پل بنائیں گے۔ مرکزی انجمن تاجران اور چیمبر آف کامرس ڈیرہ غازی خان کے عہدیداروں صدر مرکزی انجمن تاجران جان عالم لغاری، صدر چیمبر آف کامرس سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ، سکریٹری جنرل شیخ طارق اسماعیل قریشی،سکریٹری انفارمیشن شیخ طاہر معراج،حاجی نزیر،حاجی محمد حسین، شیخ شکیل، حاجی دین محمد،جاوید حیدری، ذیشان خالد اور دیگر نے کمشنر نسیم صادق کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی وفد نے کہا کہ کمشنر نسیم صادق کی محنت سے شہر میں صفائی اور مثبت تبدیلی نظر آنا شروع ہو گئی ہے تاجر برادری نے بس سٹینڈ پر موجود کوڑا کرکٹ کی تلفی اور اس جگہ پر پارک کے قیام،مانکا کینال کی خوبصورتی،پودوں کی کانٹ چھانٹ،غازی پارک کا 25 سالہ قبضہ واگزار کراکر عوام کیلئے کھولنے،سکریب سے جھولے اور دیگر کار آمد اشیاء بنانے،کارپوریشن کی ناکارہ مشینری اور گاڑیوں کی مرمت اور مویشیوں کے انخلاء جیسے اقدامات کو سراہا۔

ڈیرہ غازیخان ():ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے ڈی پی او اسد سرفراز کے ساتھ کھلی کچہری لگائی،سائلین کی تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کیے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران موجود تھے.ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ہفتہ وار کھلی کچہری لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور موقع پر افسران سے جواب طلب کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان کے تمام دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد کرایا جارہا ہے ڈی پی او اسد سرفراز نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے جس کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہے ہیں.

ڈیرہ غازیخان (): پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 92ویں سالگرہ کے موقع پر ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی سردار غلام عباس گورچانی کی رہائش گاہ پر کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر پارٹی ورکرز موجود تھے۔ سردار غلام عباس گورچانی نے کہا کہ آج ہماری بدقسمتی ہے کہ جو موجودہ حکمران اس ملک پر قابض ہیں، انہوں نے عوام کو جھوٹے خواب دکھا کر مہنگائی کا طوفان کھڑا کر دیا ہے غریب لوگوں کے معاشی قتل کے مترادف ہے، غریب لوگ اپنا علاج بھی نہیں کرا سکتے، ہر روز پیٹرول ڈیزل کھاد کا بم گرایا جاتا ہے جس سے غریب آدمی کی زندگی مشکلات میں پھنستی جا رہی ہے 2020میں عوام کو خواب دکھائے گئے لیکن نیا سال آتے ہی مہنگائی کا ایک طوفان سے عوام کی چیخیں نکل گئیں۔ کشمیر کے مسئلہ کو بھی سرد خانے میں ڈال دیا گیا، آج کشمیریوں کا کوئی پتہ نہیں زندہ بھی ہیں نہیں، پانچ ماہ سے کرفیو نافذ ہے، چیف آف آرمی کی آئین میں ترمیم کر کے مدت تین سال کیلئے بڑھائی ہے اس سے پوری دنیا کو معلوم ہوا گیا کہ پی ٹی آئی کو حکومت میں لانے والے یہی لوگ ہیں۔ آنے والے دور میں بلاول بھٹو کا عوام ساتھ دے تاکہ ان غیر جمہوری لوگوں سے عوام کو چھٹکارا مل سکے اور ریلیف مل سکے۔

ڈیرہ غازیخان () پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن پنجاب کی ڈویثرنل باڈی کا اہم ہنگامی اجلاس سابق چیئر مین فلورملز ایسوسی ایشن پنجاب سردار حبیب الر حمن خان لغاری کی زیر صدرات ضلع مظفر گڑھ میں منعقد ہوا جس نے ڈویثرن بھر کے فلور ملز مالکان نے شرکت کی اجلاس میں فلو رملوں کو دیئے جانے والے کوٹہ پر غور کیا گیا اس موقع پر سابق چیئر مین پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن نے اجلاس کو بتا یا کہ اس وقت ضلع ڈیرہ غازیخان کی فلور ملوں کو پر باڈی 25بوری کوٹہ دیا جا رہا ہے جبکہ راجن پور 16، مظفر گڑھ 16اور لیہ کو پر باڈی 16باری گندم فراہم کی جاری ہے جوکہ انتہائی کم ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کی جانب سے خاص طور پر جنوبی پنجاب کی فلورملوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ڈیڑھ گھنٹہ میں فلورملز بند کرنا پڑتی ہے سردار حبیب الرحمن خان لغاری نے بتایا کہ جنوبی پنجاب گندم کی پیدوار کا اہم علاقہ ہونے کے باوجود محکمہ خوراک کی جانب سے یہاں کی مقامی فلو رملوں کو نظر انداز کرنا المیہ سے کم نہیں انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ ڈویثرن بھر کی فلور ملوں کو فراہم کیا جانے والا انتہائی کم کوٹہ کے حوالے سے فلو رملز ایسوسی ایشن کا ایک اعلیٰ اسطحی و فد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار سے ملاقات کرکے انہیں محکمہ خوراک کے رویہ بارے آگاہ کر ے گا انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک فلورملز ایسوسی ایشن سے محاز آرائی کر کے حکومت کو آٹے کے بحران کی طرف دھکیلنا چاہتاہے انہوں نے واضح کیا کہ اگر محکمہ خوراک نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو ہم راست اقدام پر مجبور ہو ں گے سردار حبیب الر حمن خان لغاری نے صوبائی ارباب اختیار اور محکمہ خوراک کو خبر دار کرتے ہوئے کہا اگر ایک ہفتہ کے اندر جنوبی پنجاب کی فلو رملوں کا کوٹہ نہ بڑ ھایا گیا تو آٹے کا شدید بحران پیدا ہو سکتا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ خوراک پر عائد ہو گی۔

ڈیرہ غازی خان() تبدیلی کے دعویدار اور سرائیکی صوبہ کا لالی پاپ دیکر اقتدار کے مزے لینے والوں نے جنوبی پنجاب کی محرمیوں کو بڑھا دیا ہمارے دور کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا کر عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کی گئی ہے موجودہ حکومت کے ڈیڑھ سالہ دور اقتدار نے عوام کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا ہے بے روزگاری اور ٹیکسز کی بھر مار نے عام آدمی زندگی اجیرن کردی ہے جبکہ غریبوں کے پاس ادویات خریدنے کے پیسے تک نہیں ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنماء مسلم لیگ ن اور سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے یہاں ڈی جی خان میں اپنی رہائش گاہ میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت غربت کے خاتمہ کا منشور لیکر آئی لیکن حقیقت میں اس وقت غریب کا خاتمہ کیا جارہا ہے موجودہ حکومت میں تاجروں سے لیکر ریڑھی والے تک سب ہی پریشان حال ہیں بجلی کے بلوں پر لگنے والے حیران کن ٹیکسز کی بھر مار نے ملازم اور مزدور طبقے کا گھر چراغ تک بجھا دیا ہے موجود دور میں ایک بھی توانائی کا منصوبہ شروع نہ کیا جاسکا جبکہ مہنگائی نے عام آدمی سے زندگی جینے کا اختیار تک چھین لیا ٹماٹر سے لیکر دالیں اور ضرورت زندگی کی اشیاء کی قیمتیں آسمان تک پہنچ چکی ہے جبکہ زندہ رکھنے والے ادویات کی قیمتوں نے غریب کو موت کے مزید نزدیک کردیا ہے جس پر حکومت اور حکومتی وزراء کی سوچ اور منصوبہ بندی نظر نہیں آتی سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا موجودہ حکومت کو عوام کے مسائل کے حل سے زیادہ اپنے وزراء کے ہر روز آنے والے سیکنڈلز اور انکے مسائل کی فکر رہتی ہے۔ایک سوال کے جواب سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ سرائیکی صوبہ محاذ والوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ بدترین مذاق کیا ہے سرائیکی صوبہ کے نام پر اقتدار کے مزے لوٹنے والے عوام کے ساتھ بدترین مذاق ہے جبکہ شہباز شریف نے جنوبی پنجاب سیکٹریٹ کا منصوبہ تھا جو کہ موجودہ حکومت تاحال نہ بناسکی انکا کہنا تھا کہ انکے حلقے جام پور فاضل پور اور گردو نواح میں انہوں نے سڑکوں کا جال بچھایا تعلیم کے متعدد سکول اور کالجز دئیے پینے کے پانی سے لیکر سیوریج تک کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جبکہ موجودہ ارکان اسمبلی اسلام آباد اور لاہور میں بیٹھ کر اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں انہیں عوام کے پریشانیوں اور گھمبیر مسائل کی پرواہ تک نہیں نہ ہی ان کو اب سرائیکی صوبہ یاد ہے نہ ہی اس علاقے کے عوام یاد آتی ہے۔

ڈیرہ غازی خان () مسلم لیگ ن کے رہنما سید محمد اکرم شاہ سابق کو نسلر کی والدہ انتقال کر گئیں جن کی نماز جنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات حاجی شیخ محمد صادق، شیخ حاجی عبدالشکور، محمد نعیم قریشی، سید انوارالحسن شاہ، شیخ محمد سلیم ایڈووکیٹ، سلیم رضا خان کا کڑ ایڈووکیٹ، طارق عزیز ا یڈووکیٹ، شیخ رمضان ندیم سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی مرحومہ کی قل خوانی آج بلاک نمبر 33 کے شمالی چوک میں ادا کی جائے گی۔

ڈیرہ غازی خان() مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی کا ایڈوائزر سید رفاقت علی گیلانی اور ڈی سی لیہ اظفر ضیاء کے ہمراہ ڈی ایچ کیو لیہ ہسپتال کا دورہ کیا مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی نے ہسپتال میں مریضوں کودی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور مریضوں کے لواحقین سے ملاقات کی۔مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی، ایڈوائزر سید رفاقت علی گیلانی اور ڈی سی لیہ نے ایم ایس کے ہمراہ مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔مریضوں اور لواحقین کی طرف سے طبی سہولیات پر اطمینان کے اظہار پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کو شاباش دی اس موقع پر محمد حنیف پتافی نے کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کاعزم رکھتے ہیں مریضوں کو تمام ادویات ہسپتال سے ہی مہیا کی جائیں کوئی بھی میڈیسن باہر کی نہ دی جائے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے تمام طبی سہولیات دستیاب ہیں وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں حقیقی تبدیلی لاکردم لیں گے اس موقع پر دیگر سینئر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

ڈیرہ غازی خان () سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان نے ڈویژن بھر میں اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف مہم شروع کردی ہے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان کامران انور نے کہا ہے کہ گورنمنٹ کی طرف سے نئے جرمانوں کے شیڈول جاری کیے گئے جس پر گڈز ٹرانسپورٹ کے مالکان نے ملک بھر میں چلنے والی مسافر کوچزز اور لوڈرز گاڑیوں کی طرف سے ہڑتال کی کال دی اور چھوٹی، بڑی گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے مسافروں سے من مانے کرایہ وصول کرنا شروع کر دئیے اور مسافروں کو بھیڑ بکریوں کی طرح اوور لوڈنگ کر کے انسانیت کی تذلیل کرنے اور ذائد کرائے وصول کرنے والی گاڑیوں کو پکڑ کر ان کو مختلف تھانوں اور بلوچ لیوی لائن میں بند کر دیا ہے عوامی حلقوں نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح قانون کی پاسداری نہ کرنے والے ڈرائیورز کو بھاری جرمانے کر کے ان کوکڑی سزا دی جائے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ بلوچ لیوی لائن میں بند گھاس اور ویگنوں کے مالکان کو جرمانوں کے ساتھ ساتھ ان کو ہدایت بھی دے دی گئی ہے تاکہ آنے والے وقت میں وہ کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہ کریں۔ اور ٹریفک اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

About The Author