دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب پولیس میں بھرتیوں پرعائد پابندی ختم کردی گئی

ایلیٹ پولیس ٹریننگ اسکول کیلئے ریٹائرڈ جوانوں کی بھرتی کے علاوہ اسپیشل برانچ میں 277آسامیوں پر بھرتی کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

صوبائی حکومت نے پنجاب کے سرکاری اداروں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔تاہم اب پنجاب پولیس میں بھرتیوں پرعائد پابندی ختم کردی ہے۔اس کے علاوہ محکمہ پولیس میں310نئی بھرتیوں کیلئے منظوری دے دی گئی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایلیٹ پولیس ٹریننگ اسکول کیلئے ریٹائرڈ جوانوں کی بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ نے محکمہ داخلہ کی سمری منظور کرلی۔ریٹائرڈ جوان ایلیٹ پولیس ٹریننگ اسکول کی سیکیورٹی دیکھیں گے۔اس کے علاوہ اسپیشل برانچ میں ٹیکنکل کیڈر کی277آسامیوں پر بھرتی کی بھی منظوری دی گئی۔

About The Author