مئی 10, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی مشروط حمایت کا اعلان کردیا

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اورمسلم لیگ ن مل کر عجلت میں قانون سازی کررہے ہیں۔ ن لیگ کو آرمی ایکٹ بل کی حمایت سے قبل مشاورت کرنی چاہیے تھی۔

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کو آرمی ایکٹ بل کی حمایت سے قبل مشاورت کرنی چاہیے تھی۔بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آرمی چیف کے نوٹیفیکیشن کی طرح آرمی ایکٹ میں ترمیم کو بھی متنازع بنا رہی ہے، حکومت اورمسلم لیگ ن مل کر عجلت میں قانون سازی کررہے ہیں، ن لیگ نے کل بل کی غیرمشروط حمایت کااعلان کیا تھا، میرے خیال میں ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا، قائد حزب اختلاف شہباز شریف کواپوزیشن سے مشاورت کرناچاہیے تھی، ن لیگ نے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا۔

%d bloggers like this: