جون 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آرمی ایکٹ میں ترمیم:حکومت پیپلزپارٹی کی حمایت حاصل نہ کرسکی

قومی اسملبی چیف وہپ اور پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے پارلیمنٹ ہاوس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں  دعوی کیا  کہ حکومت آرمی ایکٹ کل قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کرکے پاس کرا لے گی۔

آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر حکومت پاکستان پیپلزپارٹی سے حمایت حاصل نہ کرسکی۔

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک ، قاسم سوری اور علی محمد خان پر مشتمل حکومتی وفد نے آج شام کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ۔

ذرائع کا کہناہے کہ حکومت پیپلزپارٹی کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ۔

حکومتی وفد سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ حکومتی کمیٹی کے اراکی7ن متوقع قانون سازی پر بات چیت کیلئے زرداری ہاؤس اسلام آباد آئے تھے۔

بلاول نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی جمہوری قانون سازی کو مثبت طریقے سے کرنا چاہتی ہے، کچھ سیاسی جماعتیں قانون سازی کے قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا جتنی اہم قانون سازی ہے، اتنا ہی اہم ہمارے لئے جمہوری عمل کی پاسداری ہے،پاکستان پیپلزپارٹی اس معاملے پر دوسری سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے گی۔

آرمی ایکٹ میں ترمیم سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی آج شام کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ پارلیمانی کمیٹی  کے ان کیمرا اجلاس میں وزیر قانون فروغ نسیم،شبلی فراز اعظم سواتی ،سید مظفر حسین شاہ،محسن داوڑ،انوارلحق کاکڑ،خواجہ آصف شریک ہوئے ۔

رانا تنویر ایاز صادق میرکبیر احمد شاہی،بیرسٹر محمد علی سیف راجہ پرویز اشرف ، شیری رحمان اور نوید قمر قاسم سوری ، طارق بشیر چیمہ اور سینیٹر طلحہ محمود بھی شریک ہوئے ۔

اجلاس میں وفاقی وزراء آرمی ایکٹ پر بریفنگ دی جو مکمل نہ ہوسکی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل پھر ہوگا۔

مسلم لیگ ن کا آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت کا فیصلہ

قومی اسملبی چیف وہپ اور پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے پارلیمنٹ ہاوس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں  دعوی کیا  کہ حکومت آرمی ایکٹ کل قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کرکے پاس کرا لے گی۔

واضح رہے کہ ذرائع کے مطابق   قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن آرمی ایکٹ میں ترمیم کی حمایت کا فیصلہ کرچکی ہے ۔

%d bloggers like this: