جموں: مقبوضہ کشمیر میں ، بھارتی فوجیوں نے ضلع راجوری میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاہے ۔
نوجوانوں کو بھارتی فوجیوں نے ضلع نوشہرہ کے علاقہ میں کھری تریئت میں تلاشی اور محاصرے کے آپریشن کے دوران شہید کیا۔رپورٹ کے مطابق پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ نوشہرہ کے علاقوں میں 31 دسمبر 2019 کو آپریشن لانچ کیا گیا تھا۔ سرکاری ذرائع نے ابھی تک ان شہادتوں کی اطلاعات کی تصدیق نہیں کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس نے عسکریت پسندوں کا سراغ لگانے کے لئے پورے نوشہرہ سیکٹر میں بڑے پیمانے پر مشترکہ آپریشن شروع کیا ، جنھیں شبہ تھا کہ وہ دفاعی تنصیبات اور سویلین علاقوں کو نشانہ بنانے جیسی مخصوص کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔
اس سے قبل ، رات گئے اطلاعات کے مطابق ، ہندوستانی فوج کے ہلاک دو فوجی جوانوں کی شناخت 29 سالہ نائیک ساونت سندیپ رگونااتھ اور 25 سالہ رائفل مین ارجن میگر کے نام سے ہوئی ہے۔
نوشہرہ کے علاقہ میں کھری تریئت میں تلاشی اور محاصرے کے آپریشن کے دوران
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس