مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بنگلہ دیش کاہندوستانی سرحد پر موبائل نیٹ ورک بند کرنے کا حکم

بی ٹی آرسی کے صدر ظہورالحق نے بتایا کہ حکومت کی ایک اعلی سطحی میٹنگ میں فیصلہ کیا جس کی بنیاد پر یہ حکم جاری کیاگیا۔

ڈھاکہ :بنگلہ دیش مواصلاتی ریگولیٹری اتھارٹی(بی ٹی آر سی )نے ہندوستان سے لگے سرحدی علاقوں میں موبائل نیٹ ورک بند کئے جانے کا حکم دیا گیا ہے ۔بی ٹی آر سی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی وجوہات سے یہ قدم اٹھایاگیا ہے ۔
بی ٹی آرسی کے صدر ظہورالحق نے بتایا کہ حکومت کی ایک اعلی سطحی میٹنگ میں فیصلہ کیا جس کی بنیاد پر یہ حکم جاری کیاگیا۔
ساوتھ ایشین وائر نے ایک موبائل کمپنی کے افسر کے حوالے سے بتایا کہ موبائل سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں نے اتوار کی رات یہ حکم ملنے کے بعد ہندوستان کی سرحد سے متصل ایک کلومیٹر کے دائرے میں نیٹ ورک بند کردئے ہیں۔
چار موبائل آپریٹروں نے تقریبا 2000ٹرانس ریسیور اسٹیشنوں کو بند کردیاہے ۔افسر کے مطابق اس سے تقریبا ایک کروڑ موبائل صارفین متاثر ہوں گے ۔

%d bloggers like this: