نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ضلع ڈیرہ غازی خان ،تونسہ شریف اور ارد گرد کے علاقوں سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے۔

ڈیرہ غازیخان ():کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق کی طرف سے سال نو کے موقع پر ڈیرہ غازی خان کے شہریوں کے لیے تحفہ، برسوں سے غیر فعال غازی پارک کو بحال کرکے عوام کیلئے کھولنے کے احکامات جاری کردئیے۔کمشنر نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو فوری طور پر غازی پارک کے انتظامات سنبھالنے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ وسیع و عریض غازی پارک کو بند کرکے عوام کا نقصان کیا گیا۔کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق اور چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اقبال فرید کو ہدایات جاری کیں کہ وہ قانونی کارروائی کی فوری تکمیل کے بعد پارک کا انتظام سنبھال لیں اور ڈیرہ غازی خان کے شہریوں کو معیاری تفریح کی فراہمی میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ پارک کو جدید طرز پر بحال کیا جائیگا۔


ڈیرہ غازیخان ():جنرل بس سٹینڈ ڈیرہ غازی خان کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی گئی ہے۔ کمشنر نسیم صادق نے جنرل بس سٹینڈ کی ری ڈیزائننگ کے فوری احکامات جاری کر دیئے ہیں کمشنرنے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ ڈیرہ غازی خان کو اے کٹیگری کا درجہ دیا گیا ہے۔منصوبہ پر دس کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ اس بس سٹینڈ کو جدید طرز کا سٹینڈ بنایا جائیگا جہاں بسوں کے شیڈ، دکانیں، مرد و خواتین کیلئے الگ انتظار گاہ،روڈز، پارکنگ، لانز اور دیگر جدید کام کیا جائے گا۔جنرل بس سٹینڈ کی اپ گریڈیشن کیلئے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائیگاکمشنر نے ایکسیئن بلڈنگز ہمایوں مسرور اور دیگر افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اس منصوبے پر فوری کام شروع کریں۔ منصوبہ کی تکمیل میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وفنانس عبید الرشید اور دیگر افسران موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان ():حکومت پنجاب نے ملک میں پہلی بار انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی موبائل ایپ متعارف کرا دی ہے جس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے آن لائن طریقے سے سرکاری محکموں میں بدعنوانی، ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور انتظامی معاملات سے متعلق شکایات درج کرا سکتے ہیں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن حمزہ سالک نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ "رپورٹ کرپشن ایپ” کے ذریعے کوئی بھی شہری دفتر کے بار بار چکر لگائے بغیر اپنے موبائل کے ذریعے درخواست دے سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 9 دسمبر سے اب تک موبائل ایپ کے ذریعے ڈیرہ غازی خان ریجن سے متعلق 55 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 37 نمٹا دی گئی ہیں اور 18 پر کام جاری ہے انہوں نے بتایا کہ سال 2019ء کے دوران ڈیرہ غازی خان ریجن سے متعلق 1829 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 1486 کو حل کر لیا گیا اسی طرح 900 انکوائریز شروع کی گئی جن میں سے 469 نمٹادی گئیں، 196 کیسز کا اندراج ہوا اور 141 کیسز پر کارروائی مکمل کی گئی۔ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن حمزہ سالک نے بتایا کہ گزشتہ سال کے دوران ریجن سے ایک کھرب 54 کروڑ 46 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی،آٹھ ارب 28 کروڑ دس لاکھ روپے مالیت کا 1030225 کنال سرکاری رقبہ واگزار کرایا گیاریجنل ڈائریکٹرنے بتایا کہ سال 2019 کے دوران 23 اشتہاری،18 عدالتی مفرور سمیت 41 ملزمان،9گزیٹیڈ افسران،205 نان گزٹیڈ و پرائیویٹ افراد سمیت 214 کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔رنگے ہاتھوں ریڈ میں 197000 روپے برآمد کئے گئے۔سال کے دوران145 کیسز کی تحقیقات مکمل کرکے چالان کیا گیا۔ ریجنل ڈائریکٹر نے کہا کہ عادی اور پیشہ ور درخوست گزاروں کی حوصلہ شکنی کے ساتھ قید کی سزا دلانے کیلئے قانون سازی پر کام کیا جارہا ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی اعجاز حیدر خان نے موبائل ایپ کے بارے میں بریفنگ دی۔


ڈیرہ غازیخان ():کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمت عزت اور نیک نامی کے لیے کی جاتی ہے۔ سروس مکمل کرکے باعزت ریٹائر ہونا کسی اعزاز سے کم نہیں انہوں نے یہ بات اپنے آفس کے چار ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.کمشنر نسیم صادق نے ریٹائر ہونے والے غلام عباس، لیاقت علی، عبدالصبور اور محمد نواز کو نیک تمناؤں اور تحائف کے ساتھ رخصت کیا. اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ریونیو چوہدری محمد رفیق، اسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد صفات اللہ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عدیل، لاء آفیسر چوہدری محمد اکرم، سپرنٹنڈنٹس غلام رسول، فیض محمد غلام یاسین، پی اے ذوالفقاراحمد، ڈویژنل ناظر محمدفاروق بانی اور دیگر افسران و ملازمین موجود تھے کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ سرکاری اداروں میں عوام کے مسائل کے حل،فلاح و بہبود اور بہتر سروس ڈیلیوری کیلئے کام کیا جائے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے ساتھ ذاتی تعلق ہمیشہ برقراررہے گا.


ڈیرہ غازیخان ():وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان 35 پرائمری سکولوں میں 112 اضافی کلاس روم تعمیر کیے جائیں گے جس کی تکمیل کے لیئے کمشنر نسیم صادق نے فروری تک کی ڈیڈ لائن دے دی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بہتر ماحول دینا ہو گا طلباؤ طالبات کی تعداد کے مطابق کلاس رومز دیئے جائیں گے کمشنر نے میٹروپولٹن کارپوریشن کے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ ہر تعلیمی ادارے کی رابطہ سڑکوں پر رات 12 بجے چھڑکاؤ کرے تاکہ صبح اساتذہ اور طلبہ کو گردوغبار کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ بہتر طریقے سے تعلیمی اداروں میں داخل ہو سکیں۔


ڈیرہ غازیخان ():کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ غازی پارک کا دورہ کیا. انہوں نے پارک کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور بحالی کے لیے ہدایات جاری کیں کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ پارک کی بہتر تزئین وآرائش کرکے عوام کو معیاری تفریح فراہم کرنے کے لیے کھول دیا جائے اس موقع پر بتایا گیا پارک 58 کنال رقبہ قائم کیا گیا ہے۔ کرکٹ گرانڈ سمیت مجموعی طور پر117کنال رقبہ موجود یے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،چیف آفسیر میٹروپولیٹن کارپوریش اقبال فرید اور دیگر افسران ہمراہ تھے.


ڈیرہ غازیخان ():وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان کے سرکاری دفاتر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی جس کے لئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں کمیٹیاں دفاتر کا معائنہ کرکے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی رپورٹ اور سفارشات پیش کریں گی ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں انسانی حقوق کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کہ تشکیل کردہ کمیٹی ضلع میں موجود تمام دفاتر کا معائنہ کرے گی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے سفارشات بھی پیش کرے گی اجلاس میں انسانی حقوق کے حوالے سے دیگر امور کا جائزہ لیا گیا ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمدرضوان جمیل، منیجر ویمن کرائسس سنٹر ثریا مجید رانا، انچارج ورکنگ ویمن ہاسٹل انیسہ فاطمہ، چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈاکٹر خلیل احمد،شمشیر احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان،سوشل ویلفیئر آفیسر راجہ شہریار اور دیگر موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان ():ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے سال 2019کی کارکردگی کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو1122کو کل 54641کالز موصول ہوئیں. اس دوران 7979 روڈحادثات،386آتشزدگی 1268لڑائی جھگڑے،54ڈوبنے،37597میڈیکل ایمرجنسیز،55عمارات منہدم ہونے،4سلنڈر دھماکے اور7298مختلف نوعیت کی ایمرجنسیوں پر ریسپانس کیا. ریسکیو 1122نے57650مریضوں کو ریسکیو کیا جس میں 21956افراد کو ابتدائی طبی امداد دی گئی 34792افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ڈاکٹر ناطق حیات نے کہا کہ سال2018کے مقابلے میں 2019میں روڈ ٹریفک،آتشزدگی، سلنڈر دھماکے اورجرائم کے حادثات میں کمی ہوئی یہ ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان کی طرف سے عوام الناس کو دی جانے والی آگاہی کے نتائج ہیں اس کے علاوہ مختلف ایمرجنسیوں کی تعداد کو بھی کنٹرول کیاگیاانہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے ریسکیو1122کی کمیونٹی سیفٹی ٹیموں نے مختلف سکولوں، کالجوں، معاشی اداروں،کاروباری مراکز،کارخانوں، فیکٹریوں اور عام لوگوں میں شعور اُجاگر کرنے کیلئے آگاہی مہم جاری رکھی اورسیمینارمنعقدکیے گئے انہوں نے کہا ہر فرد محفوظ معاشرے کے قیام کیلئے اپنا کردار ادا کرے


ڈیرہ غازیخان ():ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ضلع ڈیرہ غازی خان میں موجود املاک اور جائیداد کا تحفظ کیا جائے گا اورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہوگی انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق سمیت دیگر افسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر طارق فاروق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر اوورسیز پاکستانیوں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا اس سلسلے سرکاری محکموں سے متعلق جائزشکایات فوری نمٹائی جائیگی۔اوور سیز پاکستانیز کمیٹی میں موصول شدہ درخواستوں کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا.


ڈیرہ غازیخان ():وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیمیں شدید سردی میں بھی کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں مویشیوں کی ویکسینیشن اور علاج معالجہ سمیت ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے کام کر رہی ہیں ویٹرنری آفیسر نجیب اللہ خان لغاری نے بتایا کہ موبائل ویٹرنری ڈسپنسری کے ذریعے تحصیل کوہ سلیمان کے دور دراز، دشوارگزار پہاڑی علاقوں میں جا کر کر مویشی پال کو ان کے گھر کی دہلیز پر ویٹرنری سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں بزدار حکومت عورت کے ویڑن کے مطابق شعبہ لائیوسٹاک کی بہتری کے لیے کام کیا جا رہا ہے.


ڈیرہ غازیخان ():وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر عوام کو اشیائے خوردنوش سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ ڈیرہ غازی خان متحرک ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا معائنہ کرکے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنا رہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر صدر محمداسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران گراں فروشوں کو3500 روپے جرمانہ عائد کیا انہوں نے مختلف دکانوں کے معائنہ کے دوران سرکاری نرخوں کی نمایاں جگہ پر آویزاں یقینی بنانے اور پرائس کنٹرول ایکٹ پر سوفیصد عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں.


ڈیرہ غازی خان () پیٹرولیم مصنوعات، گیس، بجلی اور اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، گیس کی غیر اعلانیہ بندش کے باعث عوام کا زندہ رہنا محال ہوگیا گیس کی غیر اعلانیہ بندش ختم کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے دلبرداشتہ ڈیرہ غازی خان کی عوام جن میں محمدحسنین،طاہر جاوید،نعمان طارق،محمد نعیم،گل زمان،محمد لطیف،شاہد محمود،محمد عرفان و دیگر نے پر امن احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب نے اشیاء خوردونوش سمیت پیٹرولیم مصنوعات، گیس اور بجلی کے نرخوں میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا ہے جہاں دو وقت کی روٹی کھانا مشکل تھا وہیں اب رہی سہی کسر گیس کی غیر اعلانیہ بندش نے پوری کر دی ناشتہ، دوپہر کا کھانا اور رات کے کھانے سمیت دیگر اوقات میں بھی گیس کی بندش کی جا رہی ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے مطالبہ کیا کہ ڈیرہ غازی خان میں گیس کی بندش کے حوالے سے خصوصی اقدامات کیے جائیں اور کم از کم کھانے کے اوقات میں تو گیس بحال کی جائے اور ہر آئے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر بھی قابو پاتے ہوئے قیمتوں میں کمی لائی جائے تاکہ عوام الناس کو مشکلات در پیش نہ ہوں۔


ڈیرہ غازی خان() ڈیرہ کے معروف سینئر چیسٹ فزیشن ڈاکٹر عاشق حسین بھٹہ اچانک دل کا دورہ پڑے سے انتقال کرگئے مرحوم اپنی نجی ہسپتال میں معمول کے مطابق مریضوں کا معائنہ کررہے تھے کہ دل کا شدید دورہ پڑا جوکہ جان لیوا ثابت ہوا مرحوم کا نمازہ جنازہ گزشتہ روزٹاہلی والے قبرستان میں ادا کیا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات،ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز، تاجر، وکلاء، صحافیوں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی مرحوم فرید آباد کالونی میں رہائش پزیر تھے انہوں نے پسماندگان میں دو بچے اور ایک بیوہ چھوڑی ہے۔


ڈیرہ غازیخان()اہلحدیث یوتھ فورس ضلع ڈیرہ غازیخان کاماہانہ اجلاس دعوت تبلیغ کوعام کرنے پراتفاق اہلحدیث یوتھ فورس کے کا رکن گھرگھرجاکرقائدین اہلحدیث کاپیغام پہنچائیں گے تفصیل کیمطابق اہلحدیث یوتھ فورس ضلع ڈیرہ غازیخان کاماہانہ اجلاس رہنما مرکزی جمعیت اہلحدیث الشیخ عبداللہ سبحانی کی زیرصدارت کلیتہ البنات میں منعقدہوا اجلاس میں صدر اہلحدیث یوتھ فورس ڈیرہ غازیخان نائب ناظم تبلیغ پاکستان قاری یٰسین حیدر اہلحدیث یوتھ فورس کے رہنما محمداسماعیل محمدی، قاری صابرظہیر،حافظ کمال انور عبدالحمید عبدالستاربھٹی عبدالوہاب وڈانی اوردیگرشریک تھے اجلاس میں دعوت تبلغ کو عام کرنے پراتفاق کیاگیا مولاناعبداللہ سبحانی نے اجلاس سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پیارے نبی کریم کی شان کو بیان کرنے کے لئے ہرمساجد میں یوتھ فورس کے کارکن پروگرامز کاانعقاد کرائے نائب ناظم تبلیغ اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان قاری یٰسین حیدرنے کہا قائدین مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان اوراہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کاپیغام ہرکارکن کے گھرگھرپہنچائیں گے دین کی دعوت کوعام کرینگے انہوں نے عہدیداران یوتھ فورس کوبھی ہدایت کی کہ وہ اپنی تحصیلو ں یونٹوں میں ہفتہ وار دعوت تبلیغ اہلحدیث کے پر وگرامز انعقادکرائے تاکہ ہرگھر ہرفرد تک دین کی تبلیغ کوعام کیاجاسکے۔

About The Author