نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفرگڑھ کی خبریں

ضلع مظفر گڑھ ،علی پور،جتوئی اور کوٹ ادو سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ، تجزیے اور تبصرے

کوٹ ادو( تحصیل رپورٹر )ٹبہ شہر امام بارگاہ کے قریب کراکری روئی کی دکان میں بجلی شارٹ سرکٹ سے آتش زدگی کے نتیجے میں لاکھوں کی روئی سمیت کراکری کا سامان جل کرراکھ ،فائربریگیڈ کی بروقت کاروائی سے نذدیکی دکانوں کو بچا لیا گیا۔اطلاع پر ایس ایچ او سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،ایک گھنٹے کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا اس بارے تفصیل کے مطابق ٹبہ شہر کوٹ اّدو میں امام بارگاہ کے قریبوارڈنمبر14ڈی محلہ گانمن شاہ کے رہائشی صالح پہلوان قریشی کے بیٹے الطاف فلودی نے روئی اور کراکری کی دکان بنائی ہوئی تھی گزشتہ روز حسب معمول وہ دکان بند کرکے گھر چلا گیا اور کچھ ہی دیر بعد دکان سے دھواں اٹھا تو لوگوں نے پولیس اوردکان مالک کواطلاع کی، اسی اثناء میں دکان سے آ ک کے شعلے بھڑک اٹھے جس نے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا دکان میں رکھی ہزاروں کی روئی اور لاکھوں کا کراکری کا سامان سٹیل اور پلاسٹک کے برتن جل کر راکھ ہو گئےاطلاع پر ایس ایچ اوکوٹ ادو عبدالکریم لغاری اور فائربریگیڈ کوٹ ادو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ایک گھنٹے کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پا لیا فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی سے نزدیکی دکانوں کو نقصان سے بچا لیا گیا،مالکِ دکان الطاف فلودی کے مطابق 8لاکھ روپے کا سامان جل گیا ہے پولیس کے مطابق آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ سے لگی ہے


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سردی کی شدت میں اضافہ، کوٹ ادو کے گنجان آبا علاقوں میں سوئی گیس بند،ریلوے لائن پار آبادی و شہری علاقوں کو جانے والی سوئی گیس کی اکثر لائنوں میں پریشر انتہائی کم،لوڈ شیڈنگ بھی شروع کردی گئی،خواتین کو کھاناپکانے میں شدید دشواری، ملازمین سمیت سکول کے طلباء وطالبات بغیر کھائے پئے سکول جانے لگے،صارفین کا شدید احتجاج،لوڈ شیڈنگ ختم نہ کرنے اور پریشر نہ بڑھانے پر سڑکوں پر نکل کر احتجاج کی دھمکی،اس بارے تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی کوٹ ادو کے گنجان آباد علاقوں میں سوئی گیس کئی روز سے بند ہے،شہر کے گنجان آباد علاقہ بستی سندھی میں ایک 15روز سے سوئی گیس بند ہے جبکہ بس اڈہ،وارڈ نمبر1محلہ موچی والا، وارڈ نمبر11وارڈ نمبر12ریلوے لائن پار کی آبادی بخاری روڈ،سینما روڈ،محلہ غریب آباد،وارڈ نمبر14/E،ضیاء کالونی،وارڈ نمبر11،ٹبہ کربلا،محلہ نورے والا،محلہ گانمن والا،محلہ نیازی والا ویگرلائن پار علاقوں میں سوئی گیس کا پریشر انتہائی کم ہو گیا ہے جسکی وجہ سے گھریلو خواتین کو کھانا پکانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے،دوسری طر ف لائن پاررات8بجے سے صبح7بجے تک گیس کی لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی ہے،مذکورہ ٹائم میں سوئی گیس نہ ہونے سے رات کے اوقات میں کھانا بنانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ صبح کے وقت نہ ہونے پرسرکاری ونجی ملازمین سمیت سکول جانے والے طلباء وطالبات بغیر ناشتہ کئے جانے پر مجبور ہو گئے ہیں،صارفین حاجی عبدالرزاق،شیخ غلام مصطفیٰ،شیخ رفیق احمد،شیخ مقصود احمد،حاجی عبدالقدوس،حافظ محمد سعید،شفیق انور شاز،عمران میرنے کہا کہ سردیاں بڑھتے ہی سوئی گیس بند ہو گئی ہے جبکہ ان کے علاقے میں پریشر انتہائی کم ہے جسکی وجہ سے انہیں شدید مشکلات ہیں،انہوں نے محکمہ سوئی گیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے فوری طور پر لوڈ شیڈنگ ختم اور پریشر بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ٹرانسپورٹرحضرات نے کرائیوں میں من مانے اضافے کر لئے،لوٹ مارکا اصرار کرنے والی سواریوں سے ناروا سلوک، دھکے دیکر اتار دیاجا ہے، شہریوں کا احتجاج، اعلی حکام سمیت سیکرٹری آر ٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیل کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر ٹرانسپورٹ حضرات نے کرائیوں میں من مانا اضافہ کر دیا ہے، کوٹ ادو شہر سے چلنے والی ٹرانسپورٹ کوٹ ادو سے لاہور، راولپنڈی، کراچی، ملتان، ڈیرہ غازیخان، پشاور،لیہ وچوک سرور شہید دیگر شہروں کی جانیوالی تمام کمپنیوں نے من مانے کرائے وصول کر رہے ہیں اگر کوئی سواری پرانے کرایہ پر اصرار کرے تو اس کے ساتھ ناروا سلوک اختیار کرتے ہوئے دھکے دیکر اسے راستہ میں ہی اتار دیتے ہیں، شہریوں نے ٹرانسپورٹ کی لوٹ مار اور ناروا رویہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام اور سیکرٹری آر ٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں کمی پر ٹرانسپورٹر کرائے کم نہیں کرتے جبکہ اضافہ ہونے پر فوری پر اطلاق کرکے من مانے کرائے وصولکرلیتے ہیں،انہوں نے کمشنر ڈیرہ غازیخان،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سمیت سیکرٹری آرٹی،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو سے مطالبہ کیا کہ ٹرانسپورٹروں کے خلاف ایکشن لیکر سابقہ کرائے بر قرار رکھے جائیں تاکہ مسافر کسی پریشانی کے بغیر اپنا سفر آسانی سے کر سکیں،


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)مقامی انتظامیہ نے وزیراعظم کے کلین اینڈ گرین پروگرام کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا گیا،تحصیل کوٹ ادو جنوبی پنجاب کی واحد تحصیل ہے جہاں کلین اینڈ گرین پروگرام شروع ہی نہیں کیا گیا،مبینہ طور پر مقامی ارکان اسمبلی نے انتظامیہ کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے،اور حکومت کی عوامی پالیسیوں پر عملدرآمد ہی نہیں کیا جا رہا،کلین اینڈ گرین پروگرام شروع نہ ہونے پر کوٹ ادو شہر اور نواحی قصبات میں صحت وصفائی اور نکاسی آب کا نظام سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے جبکہ ماحولیاتی آلودگی میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے کوٹ ادو شہر میں موذی امراض پھیل رہے ہیں تاہم احتجاج کے باوجود مقامی انتظامیہ ٹس سے مس تک نہیں ہو رہی،جس پر شہریوں میں سخت غم وغصہ اور اشتعال پایا جا رہاہے،دریں اثناء متاثرہ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیاکہ کوٹ ادو شہر میں وزیراعظم کے کلین اینڈ گرین پروگرام پر فوری عملدرآمد کرایا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہوں گے،


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) شہریوں طاہر ناولٹی،امیر شہزاد،اقبال ندیم،ثاقب نذیر،افضال انصاری،مہتاب،مہر طارق فراز،عارف سہو،اعجاز چانڈیہ،محمد ابراہیم سیرانی،ندیم قریشی،فہیم چانڈیہ،حاجی غلام شبیر تھہیم،حسنین گرمانی،استاد بشیر احمد،ذوالفقار بھٹو،ثقلین،محمد آصف،سعید احمد،حسیب خان،عامر انصاری و دیگر نے الزام لگایا کہ بلدیاتی نظام ختم ہونے کے بعد موجودہ ایڈمنسٹریٹر شپ دور مکمل طور پر ناکام ہوگیا،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کی غفلٹ ولاپرواہی کے باعث کرپشن لوٹ مار اور اقرباء پروری عروج پر پہنچ چکی ہے،انسداد تجاوزات ڈیپارٹمنٹ کے کرپٹ اور نارمل افسروں واہلکاروں نے بھاری بھتہ لیکر ریڑھیاں جی ٹی روڈ کے عین وسط میں کھڑی کرادی ہیں،جس کی وجہ سے سڑک پر بدترین ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے،جی ٹی روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،جبکہ جی ٹی روڈ سے گزرنے والی ایمبولینسیں ٹریفک میں پھنس جاتی ہیں اور بعض اوقات مریض نشتر ہسپتال ملتان پہنچنے سے پہلے راستے میں دم توڑ جاتے ہیں،بدترین جام ٹریفک کے باعث شہری متبادل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہیں،اور شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہیں متاثرہ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا کہ جی ٹی روڈ پر قائم تجاوزات ختم کرائی جائین تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں،


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) نامعلوم نے محنت کش کو چھریوں کے وار سے شدید زخمی کردیا گھرکے باہر سے شہری کی موٹر سائیکل چوری سرکاری لکڑی چوری کرکے جانے والوں کو پولیس نے دھر لیا لاکھو ں کی سرکاری لکڑی برآمد پولیس نے شراب فروش بھی دھرلیا بھاری مقدار میں دیسی شراب برآمد۔ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری پکڑا گیا مقدمات درج اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر 14 منڈی مویشی کا رہائشی سلیم انصاری جوکہ سلائی مشین مرمت کا کا م کرتا ہے گزشتہ شب 9 بجے دکان بند کرکے گھر جارہا تھا کہ اڈہ علی ایکپریس کے قریب گلی میں سے گزر ہا تھا کہ اسی اثناء میں 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوارمسلح چھری آگئے اور چھری کے وار سے سلیم انصاری کو شدید زخمی کردیا زخمی سلیم انصاری کوتفشیش ناک حالت کے باعث نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا زخمی سلیم انصاری کے بیٹے شہبا ز انصاری کی مدعیت میں نامعلوم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ نمبر 808/19 زیر دفعہ 34-324درج کرلیا وارڈ نمبر 10 کوٹ ادو کا رہائشی شہریار علی گورمانی نے گزشتہ روز اپنے گھر کے باہر اپنی موٹر سائیکل نمبر ی 8065 ایم ایچ کھڑی کردی کچھ دیر بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی جسے شاہد راجپوت 2 نامعلوم کے ہمراہ چوری اٹھا کرلے گیا تھانہ سنانواں کے علاقہ چوک چک نمبر 613ٹی ڈی اے لانجو نہر سے شریف گورمانی اپنے دیگر ساتھیوں عاشق ملانہ افتخار عرف شبو شاہ،ذیشان عرف شانی گورمانی،ظفر تھہیم 4 نامعلوم کے ہمراہ سرکاری لکڑی ڈالہ پر لوڈ کرکے جارہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس نے لکڑی سے لوڈڈالہ سمیت شریف گورمانی کو گرفتار کر لیا جس سے 2 لاکھ 93 ہزارکی سرکاری لکڑی برآمد کرلی جبکہ شریف گورمانی کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہوگئے پولیس چو ک نے دوران گشت چک نمبر 634 ٹی ڈی اے کے رہائشی شراب فروش اللہ ڈتہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے سو لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی جبکہ پولیس محمود کوٹ نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب شاہد حسین عرف ککا کشک کو گرفتار کر کے ڈکیتی میں استمال ہونے والی رائفل 44 بور برآمد کرلی پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کردی ہے

About The Author