دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صاد ق نے کہا ہے کہ مویشیوں کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہونے والی مہلک امراض سے بچاؤ کیلئے احتیاطی اقدامات کیے جارہے ہیں.

شہر میں موجود مویشیوں کے دودھ اور خون کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں لیبارٹری رپورٹ میں بروسیلا، ٹی بی، ساڑو او ر دیگر امراض کی تصدیق پر مویشی تلف کر دیئے جائیں گے. انہوں نے کہا کہ

میٹروپولیٹین کارپوریشن نے بھانہ کے خلاف کارروائی نہیں کی تاہم سرکاری رقبہ، شاہراہوں، چوکوں اور کھلے مقامات پر بندھے مویشی، بھانوں میں بندھے مویشیوں کا پیشاب اور گوبر کسی بھی شکل میں سیوریج لائن اور ڈرین میں ڈالنے پر دفعہ 144نافذ ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جارہے گی.

کمشنر نسیم صادق نے کہاکہ شہر میں 200ٹن گوبر اور کوڑا روزانہ اکٹھا ہوتا ہے اور میونسپل کارپوریشن کی استعداد نہیں ہے کہ وہ اتنی مقدار میں گوبر اٹھائے.

انہوں نے کہاکہ شہر کے اندر صفائی کی ابتر صورتحال، سیوریج کی خرابی، بیماریوں کے پھیلاؤ کے ذمہ دار مویشی مالکان ہیں انہوں نے کہاکہ عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.

گلی محلوں اور آبادی میں جانوروں کی موجودگی سے مچھروں کے بہتات او رانسانی صحت متاثر ہو رہی ہے جس کیلئے احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں.


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے کہا ہے کہ مانکا کینال کی خوبصورتی، گرین بیلٹس اور دیگر پراجیکٹس پر کام کیا جارہا ہے۔

عوام اور کاروباری افرادمانکا کینال کے گرد گرین بیلٹس اور سرکاری رقبہ پر تجاوزات رضاکارانہ طور پر گرادیں۔پانی کی نکاسی کے پائپ لائن کی تنصیب دو روز کے اندر مکمل کرلی جائے۔

دو روز بعد گرین بیلٹس کی جگہ پر کسی قسم کی کھدائی اور توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔کمشنر نے کہا کہ دو روز بعد مانکا کینال کے کناروں پر گرین بیلٹس بنائی جائیں گی۔

گرین بیلٹس پر تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مانکا کینال کے کناروں پر موجود کھمبوں پر سٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں گی جس کے لئے ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے۔کمشنر نے کہا کہ

شہر میں روڈز اور دیگر پیچ ورک کرایا جائیگا۔پل ڈاٹ کی توسیع،کشادگی اور خوبصورتی کا کام ایک ہفتہ کے اندر شروع کردیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف مقامات پر علاقہ کی ثقافت کے مطابق عوامی بیت الخلا تعمیر کرائی جائیں گی۔ کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا کرنے میں عوام ساتھ دیں.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے کہا ہے کہ پانچ سال تک کے ہر بچہ کو پولیو کے قطرے پلا کر ملک کے مستقبل کو صحت مند بنانا ہے جس کے لئے علماء،منتخب نمائندے،سول سوسائٹی، سرکاری ملازمین سمیت ہر فرد کردار ادا کرے

انہوں نے اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پولیو مہم کے تجربات اور خامیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید مؤثر طریقے سے مہم چلائی جائے ڈیرہ غازی خان سے پولیو کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہو گا

جس کے لیے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا ڈپٹی کمشنر نے سول سوسائٹی کو متحرک کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایا کہ گزشتہ مہم میں کافی عرصے سے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والے خاندانوں کے پینتیس بچوں کو سوفیصد کور کرکے پولیو کی حفاظتی ویکسین پلائی گئی

دو سال تک کے چھ ہزار 175 ایسے بچے بھی ریکارڈ کیے گئے جن کو ابھی تک حفاظتی ٹیکے نہیں لگائے گئے تھے

جس کے لیے ویکسینیٹرز کو ٹاسک دیا گیا اور اب تک 855 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگا دیئے گئے ہیں اور ویکسینیٹر ایک ماہ کے اندر تمام بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائیں گے۔

سبزی منڈی کے ڈسپوزل میں پولیو کا انوائرمنٹل سیمپل پازیٹو آیا ہے جس کے تحت ضلع ڈیرہ غازی خان میں مزید خصوصی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

ضلع ڈیرہ غازی خان میں گزشتہ پولیو مہم مجموعی طور پر کامیاب رہی۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی ڈی ایچ او ڈاکٹرا طہر سکھانی قاری جمال ناصر اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے کہا ہے کہ ان کے دفتر کے دروازے ہر شخص کیلئے کھلے ہیں۔

سرکاری دفاتر میں سائلین کو عزت وتکریم دینے کے ساتھ ان کے مسائل حل کرائے جائیں گے۔کمشنرنے اپنے دفتر میں سائلین کے مسائل سنتے ہوئے ان کی تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کیے۔

کمشنر نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل میں کوتاہی اور تاخیر برتنے والے سرکاری افسران اور ملازمین کا احتساب کیا جائیگا۔کام چور اور نکمے ملازمین کی ڈویژن میں جگہ نہیں ہوگی۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ایک ماہ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 16 مقدمات درج کرکے 9 گراں فروشوں کو گرفتاراور پانچ لاکھ اکسٹھ ہزارسات سو روپے جرمانہ بھی عائد کیا.

مراسلہ کے مطابق گزشتہ ماہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 219 مارکیٹوں کے معائنے کئے اور 2172 مقامات پر پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پائی گئی

جس پر جرمانے اور گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر غریب صارف کو معاشی ریلیف دلانا ہے

جس کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کردار ادا کرنا ہوگا . دکاندار سرکاری نرخ کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائیں۔

نرخنامے دکانوں کی نمایاں جگہوں پر آویزاں کیے جائے۔ضلع میں مصنوعی مہنگائی اور اشیاء کی ذخیرہ اندوزی اور قلت برداشت نہیں کی جائے گی۔


ڈیرہ غازیخان

ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان حمزہ سالک کی ہدایت پر سرکل آفیسر محمد ارشد نے ٹیم کے ساتھ موضع وڈور پچادھ میں 429کنال اٹھارہ مرلہ سرکاری رقبہ واگزار کر ا کے محکمہ مال کے حوالے کیا

جس کی مالیت ایک کروڑ اکسٹھ لاکھ روپے سے زائد ہے انٹی کرپشن کی ٹیم نے رقبہ پر ہل چلا کر قبضہ واگزارکرایا.

اسی طرح سرکل آفیسر عبدالمجید نے ریونیو آفیسر مہر شمعون اوردیگر کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے موضع جوگیانی تحصیل کوٹ چھٹہ میں 616کنال دس مرلے سرکاری رقبہ ہل چلا کر ناجائز قابضین غلام فریدوغیرہ سے واگزارکرایا

جس کی قیمت تقریبا ایک کروڑ روپے ہے. علاوہ ازیں موضع رکھ کوٹلہ عیسن تحصیل راجن پو رمیں سرکل آفیسر انٹی کرپشن نے 248کنال سرکاری رقبہ گل محمد، نذیر احمد ناجائز قابضین سے واگزارکرایا

جس کی مالیت تین کروڑ سترہ لاکھ روپے ہے. مزید براں انٹی کرپشن کی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہیر احمد کی سربراہی میں موضع چک برمانی تحصیل کوٹ چھٹہ میں گرداور حلقہ در محمد، پٹواری محمدنواز اوردیگر کے ہمراہ ناجائز قابضین

قادر بخش، غلام حسین، غلام رسول، غلام صادق سے 76لاکھ 86ہزارروپے مالیت کا 304کنال 19مرلے رقبہ واگزار کرا لیا ہے.


ڈیرہ غازیخان

بلاک چورہٹہ، چوک چورہٹہ، غریب آباد، دربار ملاقائد شاہ، مقبرہ ڈیرہ غازیخان اور کھوسہ پارک کے قریب بھینسوں کے بھانہ جات اور بکریوں کے باڑے قائم ہیں

کمشنر ڈیرہ غازیخان نسیم صادق کے واضح اعلان کے باوجود مقامی انتظامیہ اورمحکمہ لائیو سٹاک نے ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی

محلہ غریب آباد اور بلاک چورہٹہ کے رہائشی لوگوں جن میں عبدالرحمان، رحیم بخش، فقیر محمد، نثار احمد خان،

اظہر محمود اور غلام فرید وغیرہ نے کمشنر ڈیرہ غازی خان سے ان علاقوں سے بھینسوں کے بھانہ جات اور بکریوں کے باڑے جو کہ دربار ملاقائد شاہ کے قریب اور مقبرہ غازیخان کے قریب

قبرستان میں بکریوں کے باڑے قائم کررکھے ہیں انہیں فوری طورپر ختم کرنے کی استدعا کی۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر کی طرف سے ڈیری فارمرز مالکان کو جانوروں، بھینسوں کے باڑے کو شہر سے باہر منتقل کرنے کی ہدایت پر ڈیری فارمرز مالکان سراپاحتجاج، ڈیری فارمرز کے دفتر کے باہر مالکان کی جانب سے احتجاج تفصیل کے مطابق ڈیری فارمرز مالکان کو جانوروں،

بھینسوں کے باڑے کو شہر سے باہر منتقل کرنے کی ہدایت پر ڈیری فارمرز مالکان سراپاحتجاج ہیں ڈیری فارمرز کے دفتر کے باہر مالکان کی جانب سے پر امن احتجاج کیا گیا

احتجاج کے موقع پر انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے احتجاجی مظاہرہ میں شامل ارشاد گجر،صلاح الدین گجر،سرور گجر،شاہدگجرو دیگر نے میڈیا کو بتایا

ہمارے جانوروں اور بھینسوں کو شہر سے باہر نہ نکالا جائے اور ہم پر جو ناجائز ایف آئی آر درج کی گئی ہے وہ خارج کریں انہوں نے کہاکہ ہمارے جانور چار دیواری کے اندر بندھے ہوتے ہیں اور ہم نے انتظامیہ سے گزارش بھی کی تھی کہ جانوروں کے گوبر ہم شہر سے باہر منتقل کریں گے

اور کسی قسم کی کوئی گندگی نہیں ہو گی لیکن انتظامیہ نے ہماری ایک نہ سنی اور ہمارے جانوروں کو باہر سردی میں باندھ دیا گیا

جس سے ہماری کئی بھینسیں اور ان کے بچھڑے بیماری کا شکار ہو گئے ہیں احتجاجی مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار سے اپیل کی ہے کہ

ہمیں کیٹل کالونی مہیا کی جائے اور ہمارے اوپر جو ایف آئی آردرج کی گئی ہیں ان کو ختم کیا جائے۔


ڈیرہ غازیخان

پولیس تھانہ شاہ صدر دین کی کاروائی، پولیس نے مویشی چوروں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنا دیا۔نامعلوم مویشی چور چوری کئے گئے مویشی چھوڑ کر فرار،

مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ صدردین کے علاقہ میں دوران گشت پولیس اہلکاروں نے مشکوک افراد کو دیکھ کر انکا تعاقب کیا

تو معلوم ہواکہ کچھ چور مویشی چوری کرکے لے جارہے تھے پولیس نے انہیں للکارا تو چور گینگ پولیس کو دیکھ کر مویشی چھوڑ کر فرار ہو گئے

ایس ایچ او تھانہ شاہ صدر دین دانش علی نے فوری طور پر چوری شدہ مویشی تحویل میں لیکر اصل مالک کو تلاش کرکے اس کے حوالے کر دئیے

جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی ایس ایچ او تھانہ شاہ صدر دین نے کہا کہ ڈی پی او اسد سرفراز کی ہدایت پر علاقے میں موثر گشت جاری ہے

مویشی چور جلد گرفتار کر لیے جائیں گے جرائم کے خاتمہ کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او اسد سرفراز کی ہدایات پر نئے سال کی آمد پر شہر بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

ترجمان ڈی پی او محمد کاشف نے بتایا کہ نئے سال کی آمد پر نیو ائیر نائیٹ کیلئے پولیس آفیسران کو سیکیورٹی آرڈر جاری کر دیا گیا۔

اس حوالے سے ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا۔ شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 15 پر کال کریں۔

ڈی پی او اسد سرفراز نے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

نیو ائرنائیٹ کے موقعہ پر آتش بازی اور ہلڑبازی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ

شہری جشن ضرور منائیں مگر اخلاق کے اندر اور قانون کی بالادستی کرتے ہوئے۔ دوسروں کی جان کو خطرے میں نہ ڈالیں۔

اور نہ ہی کسی کے آرام میں خلل کا باعث بنیں۔ انہوں نے کہا کہ نیو ائیر نائیٹ کے موقعہ پر اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل چلانے سے باز رکھیں۔

بلاوجہ ہلڑبازی کرنے کے بجائے آنے والے نئے سال کے لئے اپنے اور ملک وقوم کی فلاح کے لئے دعائیں کریں اور محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دیں۔


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ میں تعینات مانیٹرنگ آفیسرپنجاب پولیس انسپکٹر محمد خالد خان ترین دماغ کی شریان پھٹنے سے انتقال کر گئے ہیں

مرحوم کا نماز جنازہ گزشتہ روز بعد نماز ظہر کمپری ہنسیو سکول گروانڈ میں ادا کیا گیاجس میں پولیس آفیسران سمیت سیاسی و سماجی شخصیات،

تاجروں کے علاوہ کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی مرحوم فرید آباد کالونی میں رہائش پذیر تھے اور ٹریفک انسپکٹر آصف خان ترین کے بہنوئی تھے۔


ڈیرہ غازیخان

آر پی او ڈی جی خان عمران احمر نے نیو ائیر نائیٹ کے حوالے سے ریجن بھرکی سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایات جاری کر دیں ترجمان ریجنل پولیس آفس ڈیرہ غازیخان کی طرف سے جاری کر دہ بیان کے مطابق

نیو ائیر نائیٹ کے موقع پر ریجن بھر میں ضلعی سطح پر مانیٹرنگ کنٹرول روم قائم کیے جائیںمو ئثر گشت کویقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع رونما ہونے کی صورت میں فوری رسپانس کیاجائے نیو ائیر نائیٹ کے موقع پر ہوائی فائرنگ ،

ہلٹربازی پرمکمل پابندی ہے جسے ہرگز برداشت نہیں کیاجائےگاون ویلنگ ،تیزرفتاری اور غیرقانونی رجسٹرڈ وہیکلز کے خلاف ہرممکن اقدامات کیے جائیں

مصروف ترین شاہراوں ،شاپنگ سنٹرز اور تفریح مقامات پر بہترسکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔


ڈیرہ غازی خان

2019 ءکاسورج بھی ڈیرہ غازیخان کی قسمت نہ بدل سکااورمحرومیوں، ناکامیوں اور امیدوں کے ساتھ غروب ہوگیا

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے ڈیرہ ،مظفرگڑھ،ملتان شاہراہ اور ٹیچنگ ہسپتال کے توسیع منصوبے کا افتتاح کیا تاہم وزیر اعلی کے اعلان کے باوجود کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد نہ رکھا جا سکااور نہ ہی نادرن بائی پاس کی تعمیر کاکام شروع ہو سکا

اس منصوبے کا سنگ بنیاد سابق وزیر اعطم شاہد خاقان عباسی نے 17مارچ2018کو رکھا تھا جبکہ 2019 ءمہنگائی کے حوالے سے بدترین سال رہا جبکہ نئے ڈی پی او اسد سرفراز کی بھر پور کاوشوں اور بہترین حکمت عملی کے باعث ضلع میں امن و امان کی صورتحال مجموعی طور پر کافی بہتر رہی حکومت نے ایک سال میں پٹرول کی قیمت میں 23 روپے دو پیسے کا اضافہ کیا

گذشتہ سال ڈیرہ غازیخان شہر میں سیوریج کے منصوبہ کے لئے دو ارب70کروڑ روپے منظور کرنے کی نوید سنائی گئی تھی تاہم اس منصوبہ پر آج تک عمل نہیں ہو سکا اورشہر سیوریج کے پانی میں ڈوبا ہوا ہے

گذشتہ سال ڈی جی ڈوپلمنٹ اتھارٹی کو فنکشنل نہیں کیا جاسکا اورپی ایچ اے بھی غیر فعال ہے اور نہ ہی نئے پارک کی تعمیر کا آغاز نہیں ہو سکا گذشتہ سال کے دوران نامور قومی رہنما سراج الحق ،مولانا فضل الرحمن اور سردار اختر جان مینگل پہلی مرتبہ ڈیرہ غازیخان آئے سابق وزیر علی پنجاب

سردار دوست محمد کھوسہ نے پیپلز پرٹی میں شمولیت اختیار کر لی اور کھوسہ ہاﺅس پر پارٹی پرچم لہرایا وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے ڈیرہ غازیخان اور تونسہ شریف کے سال کے دوران کئی دورے کیے

لیکن عملی طور تحصیل ڈی جی خان میں کوئی کام شروع نہ ہو سکا تاہم تحصیل تونسہ اور ان کے حلقہ انتخاب میں کروڑوں روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ متعد منصوبوں کا افتتاح وزیر اعلی خود کر چکے ہیں

تاہم ڈیرہ غازیخان شہر کی سڑکیں اب بھی ٹوٹی ہوئی ہیں لیکن کے پیچ ورک کی نوید سنائی جا چکی ہے جبکہ شہر میں چلنے والی سپیڈو بس کو بند کردیا گیا

سال 2019میں بھی جنوبی پنجاب نہ صوبہ بن سکا اور نہ ہی الگ سیکرٹرئیٹ کا قیام عمل میں لایا جا سکا اور وعدوں پر ٹرخایا جارہا ہے گڈ گورنس کے نام پر ایک سال کے دوران متعدد اعلی انتظامی افسروں کو تبدیل کیا گیا

تاہم اب کمشنر نسیم صادق اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق سے شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے شہریوں نے توقعات وابستہ کی ہوئی ہیںجبکہ ان کی کوششیں شہریوں کو نظر بھی آرہی ہیںگزشتہ سال بارڈر ملٹری پویس اور بلوچ لیوی مین تقریباً بیس سال کے بعد افسروں اور ملازمین کو ترقیاں دی گئیں

سابق وفاقی وزیر سرار اویس احمد خان لغاری کو مسلم لیگ ن کا صوبائی جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا اور وہ پانچ ماہ انٹی کرپشن کی عدالت میںاپنی ضمانت کے سلسلہ میں پیشیاں بھگتے رہے

میں اوربلآخر ان کی ضمانت کنفرم ہو گئی سال 2019میں نئے بلدیاتی ایکٹ کے نفاز کے بعد میونسپل کارپوریشن کو میٹر وکارپوریشن کا درجہ جبکہ سخی سرور ،چوٹی زیرین،وہوا اور شادن لنڈ میں ٹاﺅن کمیٹیاں قائم کی گئیں اور بلدیاتی ایکٹ میں ضلع کونسلوںکوختم کرکے تحصیل کونسلیں وجور میں آگئیں

جبکہ بلدیاتی آرڈیننس کے نفاز کے بعد میئر سمیت دیگر عہدوں کے امیدواروں نہ صرف اپنی انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے بلکہ قومی و صوابئی اسمبلی کی نشستوں کے امیدوار بھی اپنے اپنے حلقوں میں موجود اور عوام سے رابطہ میں ہیں صحافت کے دیرنیہ ساتھی اور پیپلز پارٹی ضلعی سیکرٹری اطلاعات محمود اختر پرویز اس جہان فانی سے رخصت ہوئے۔

About The Author